Common frontend top

انٹرٹینمٹ


ثمینہ پیر زادہ ملک میں صفائی کے ناقص انتظامات پر پریشان

هفته 12 فروری 2022ء
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ ملک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی ناقص صورتحال سے پریشان ہیں۔ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر بڑے شہروں میں موجود گندگی سے پریشان ہوکر ایک سوال کیا ہے ۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ'ہمارا ملک خوبصورت ہے لیکن ہمارے شہر کچرے سے کیوں بھرے ہوئے ہیں'۔اداکارہ نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کی ناقص صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کون اپنا فرض ادا نہیں کر رہا؟‘‘خیال رہے کہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سوشل میڈیا پر اکثروبیشتر سماجی مسائل کے حوالے سے اپنی تشویش اور رائے کا اظہار کرتی رہتی
مزید پڑھیے


رابی پیر زادہ نے سالگرہ کی رقم مستحق لوگوں میں تقسیم کر دی

هفته 12 فروری 2022ء
لاہور( شوبز ڈیسک)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنی سالگرہ کے اخراجات کی رقم مستحق لوگوں میں تقسیم کر دی ۔ شوبز کو خیر باد کہنے سے قبل رابی پیرزادہ ہر سال فروری میں اپنی سالگرہ کا بھرپور اہتمام کیا کرتی تھیں لیکن تاہم خود کو اسلامی طرز زندگی میں ڈھالنے کے بعد انہوں نے اس کے اخراجات کی رقم مستحق لوگوں کو دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب آ کر مجھے اس بات کی سمجھ آئی ہے کہ سالگرہ جس میں صرف اپنی تسکین کا سامان اور پیسوں کا ضیاع
مزید پڑھیے


عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے : صدف کنول

هفته 12 فروری 2022ء
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل صدف کنول اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے ۔ایک شو کے میزبان شہزاد اقبال نے صدف کنول سے پوچھا کہ کیا وہ اس مشہور کہاوت سے اتفاق کرتی ہیں کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے ؟‘۔جواباََ صدف کنول نے کہا کہ جی وہ بالکل اس کہاوت سے اتفاق کرتی ہیں۔
مزید پڑھیے


نور مقدم کیس: اداکار عثمان خالد بٹ ملزم طاہر جعفر کی ڈھٹائی پر برہم

هفته 12 فروری 2022ء
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار عثمان خالد بٹ نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر کی بھرپور ڈھٹائی پر شدید برہم ہوگئے ۔عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر نور مقدم کیس میں ہونے والی پیش رفت پر غم وغصّے کا اظہار کیا ہے ۔اُنہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہا’’اس سارے عرصے کے بعد ذرا سا بھی پچھتاوا نظر نہیں آیا‘‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ نہ ہی کوئی شرمندہ ہونے کا اشارہ ملا۔
مزید پڑھیے


بھارتی اداکار عامر خان کی طرح بننا چاہتا ہوں: یاسر نواز

هفته 12 فروری 2022ء
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی طرح بننا چاہتے ہیں۔یاسر نواز نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کے نام ایک خط لکھا جوکہ اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں شیئر کیا۔اداکار نے کہا کہ پیارے عامر! آپ نے ہمیشہ مجھے اپنے کام سے متاثر کیا، میں بھی آپ کی طرح بننا چاہتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میں بھی آپ کی طرح نام کمانا چاہتا ہوں۔ اداکار نے مزید کہا کہ ’آپ کی فلم ’قیامت‘ سے لیکر ’دنگل‘ تک کوئی ایسی فلم نہیں
مزید پڑھیے



میشا شفیع کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ جاری

جمعرات 10 فروری 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی،این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمہ میں گلوکارہ میشائشفیع اور ماہم جاوید کی حاضری معافی کی درخواستیں بلاجواز قرار دے کر مسترد کر دیں،عدالت نے گلوکارہ میشائشفیع اور شریک ملزمہ ماہم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ملزموں کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرا کے 19 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ،عدالتی تحریری حکم میں کہاگیا میشائشفیع اور ماہم جاوید کے گزشتہ سماعت پر بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ،دونوں نے سرنڈر کرنے کی بجائے
مزید پڑھیے


معروف ادیبہ ، ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی آج چھٹی برسی

جمعرات 10 فروری 2022ء
کراچی (شوبز ڈیسک)معروف ادیبہ،ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی چھٹی برسی آج جمعرات کو منائی جائے گی۔ فاطمہ ثریا بجیا 1930ء کو بھارتی شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئیں تقسیم ہند کے بعدوہ پاکستان منتقل ہو گئیں۔فاطمہ ثریا پاکستان کی ادبی دنیا کا روشن ستارہ تھیں انہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کیلئے لاتعداد ڈرامے لکھے جبکہ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ۔فاطمہ ثریا بجیا کے لکھے گئے معروف ڈراموں میں شمع،عروسہ،افشاں،سسی پنوں،آبگینے اور دیگر قابل ذکر ہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ادبی خدمات پر انہیں 1997ء میں تمغہ حسن کارکردگی اور 2012ء میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا انہیں
مزید پڑھیے


ہدایتکار عادل عسکری نے پروڈکشن ہائوس کھول لیا

جمعرات 10 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف فلم ہدایتکار عادل عسکری نے اپنا پروڈکشن ہائوس بنا لیا ہے ۔جس کا افتتاح سینئر اداکار راشد محمود نے کیا۔عادل عسکری نے پروڈکشن ہاؤس ڈیفنس ڈبل جی بلاک میں ہالینڈ سے آئی ہوئی اوورسیز پاکستانی بیوٹیشن ثمینہ طارق کے ساتھ مل کر بنایا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں فلم ٹیکنیشز کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔راشد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل عسکری اور ثمینہ طارق کو مبارکباد دی اور کہا کہ لاہور میں پروڈکشن شروع ہونے سے فنکاروں کو جہاں روزگار ملے گا۔آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔
مزید پڑھیے


لتا منگیشکر جیسی گلو کارہ دنیا میں کوئی نہیں: عابدہ پروین

جمعرات 10 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ عابدہ پروین کا لتا منگیشکر کو خراج تحسین لتا منگیشکر کے متعلق بات کرتے ہوئے گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ لتا جی جیسا اس دنیا میں کوئی گلو کارنہیں ہے عابدہ پروین نے لتا منگیشکر کے بارے میں بتایا کہ انکی شخصیت روشنی اور محبت سے بھرپور تھی جو کہ ہم جیسے گلوکاروں سے بھی خوش اخلاقی سے پیش آتی تھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لتا جی کے گانے اور آواز روحوں کو چھو لیتی تھیں ۔انہوں نے لتا جی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے بارے میں کچھ
مزید پڑھیے


ترک فلمیں بھی پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے کو تیار

بدھ 09 فروری 2022ء
انقرہ(شوبز ڈیسک)ترک ڈراموں کے بعد ترک فلمیں بھی اب پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے کے لیے تیار ہیں، جہاں پہلی فلم آئیلہ 11 فروری کو ریلیز کی جارہی ہے ۔پاکستانی فلمی شائقین کو معیاری فلموں کی تفریح دینے کے لیے ڈسٹری بیوشن کلب نے ترک زبان میں بننے والی عالمی شہرت یافتہ فیچر فلم آئیلہ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جو پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی پہلی ترکش فلم ہوگی۔ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو منیجر شیخ عابد رشید نے بتایا کہ فلم آئیلہ کو خصوصی طور پر اردو زبان میں ڈب کروایا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں