Common frontend top

انٹرٹینمٹ


اداکارہ صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتا دیا

منگل 01 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم سٹار صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتا دیاصائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوالوں کے جوابا ت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جو ملے اس پر رب کا شکر ادا کرنا ، زیادہ اچھا کھانے ، پہننے کا ہرگز نہ سوچنا، جو مل گیا اس پر راضی ہوجانا کامیاب شادی کا راز ہے ۔ایک مداح نے صائمہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی اولاد کی کمی محسوس ہوئی، کیا شادی کے رشتے میں اولاد ہونا بہت ضروری ہے جواب میں فلم سٹار نے کہا کہ اولاد کی کمی مجھے کیوں محسوس ہوگی، الحمداﷲ ، اﷲ
مزید پڑھیے


نیلم منیر اور احسن خان کی فلم ’’ چکر ‘‘ کا پوسٹر جاری

منگل 01 فروری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ نیلم منیر اور اداکار احسن خان کی نئی فلم ’’چکر‘ کا پوسٹر اور ٹریلیر جاری کردیا گیا فلم کو رواں سال عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا اداکار یاسر نواز اور ندا یاسر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی فلم میں اداکار جاوید شیخ، احمد حسن، محمود اسلم، اور نوید رضا سمیت دیگر شامل ہیں اور اس کا میوزک نوید نوشاد نے ترتیب دیا ہے اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ فلم شائقین کو اس میں بھرپور تفریح دیکھنے کو ملے گئی اس فلم کی
مزید پڑھیے


شیخ رشید اللہ اللہ کریں، گھر بسانے پر خوشی ہوگی: ریما خان

پیر 31 جنوری 2022ء
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی نامور فلم اسٹار ریما خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق کہا ہے کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں ’اﷲ اﷲ‘ کرنی چاہیے ، وہ جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکا میں رہتی ہوں اور 3 دن پہلے پاکستان آئی ہوں۔انہوں نے کہاکہ بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 90فیصد پاکستانی مرداپنی بیوی سے ڈرتے ہیں اور 70فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار دوسرے اداکار سے جلتے ہیں۔ریما خان نے کہاکہ میرا اور جویریہ سے 10سال سے
مزید پڑھیے


شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں:صبور علی

پیر 31 جنوری 2022ء
لاہور( شوبز ڈیسک ) نامور اداکارہ صبور علی نے کہاہے کہ شادی کے بعد اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہوں اور میری دعا ہے کہ سب لڑکیوں کی زندگی ایسے ہی خوشیوں بھری ہو ۔ایک انٹر ویو میں صبور علی نے کہا کہ ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ شادی کر کے اپنا گھربسا لے اور اس کے لئے خدا کی طرف سے ایک وقت مقرر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے سسرال والے بہت محبت کرنے والے ہیں اور میرا ہر طرح کا خیال رکھتے ہیں اور میری بھی کوشش ہوتی ہے
مزید پڑھیے


علی سفینہ نے عائزہ خان سے 1 ملین فالوئرز مانگ لیے

پیر 31 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر )شوبز انڈسٹری سے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوئرز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان سے اداکار علی سفینہ نے 1 ملین فالوئرز مانگ لیے ،عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر مداحوں کی بے شمار محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکار علی سفینہ ساتھی اداکارہ کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے سے خود کو نہ روک سکے اور لکھا کہ’ 1 ملین میرے کوچاہیے رے بابا‘۔ اداکارہ کے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک نظر ڈالی جائے تو اْنہوں نے ابھی تک 734 پوسٹس شیئر کی ہیں اور 347 انسٹاصارفین کو فالو
مزید پڑھیے



میرا گْرو میری امی جان، مجھے سب کچھ سکھایا: شان شاہد

پیر 31 جنوری 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار شان شاہد نے اپنے گْرو کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کردی ،شان شاہد نے ٹوئٹر پر اپنی مرحومہ والدہ و اداکارہ نیلو بیگم کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر اْن کے ہاتھ کی بھی تھی، اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے گْرو کا ہاتھ، امی جان! آپ نے مجھے سب کچھ سکھایا۔ ‘اْنہوں نے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں میرا کردار، میری قدریں، میرا ہنر، میری منزل، اور میرا سفر، آپ ہمیشہ میرا آغاز اور میرا اختتام رہیں گی ‘اداکار نے یہ بھی لکھا کہ ’اْن کی والدہ کو دْنیا سے
مزید پڑھیے


اقرا عزیز فلم ’’جاوید اقبال‘‘ پر پابندی لگنے پر برہم

اتوار 30 جنوری 2022ء
کراچی(کلچرل رپورٹر) اداکارہ اقرا عزیز سیریل کلر کی زندگی پر مبنی فلم ’’جاوید اقبال‘‘ پر پنجاب میں پابندی لگنے پر برہم ہوگئیں۔100 بچوں کے قاتل لاہور کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم ’’جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘ 28 جنوری کو ریلیز ہونی تھی۔ لیکن پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش سے صرف ایک روز قبل فلم کی ریلیز روک دی۔ فلم پر لگنے والی پابندی کے باعث جہاں یاسر حسین نے اعتراض کیا تھا وہیں ان کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے بھی نہایت برہمی کا اظہار کیا ہے
مزید پڑھیے


ریڈیو کی رائٹر تھی ، سٹیج ڈرامہ بھی لکھا: حنا دلپذیر

اتوار 30 جنوری 2022ء
لاہور(شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ بنیادی طو رپر ریڈیو کی رائٹر تھی اوراس کے ساتھ سٹیج ڈرامہ بھی لکھا ،کئی ڈراموں میں بہترین کردار ادا کر چکی ہوں لیکن سیٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ میں میرے کردار کی مقبولیت کم نہیں ہوئی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کیرئیر کے آغاز میں ایک ڈرامہ سیریل میں دو سین کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کر دیا تھا ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر کی درخواست پر کام کرنے کی حامی بھری اور اس کے بعد میرا کردار اس قدر پسند کیا گیا
مزید پڑھیے


پیسہ خوشی نہیں صرف عارضی سکون دیتا ہے : زید علی

اتوار 30 جنوری 2022ء
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے کہا ہے کہ پیسہ آپ کو کبھی خوشی نہیں دے گا بلکہ یہ آپ کو صرف عارضی سکون فراہم کرے گا۔انسٹاگرام پر زید علی نے اپنے بیٹے ازیان کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کو ایک معنی خیز کیپشن دیا۔زید علی نے کہا کہ ’میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ پیسہ آپ کی خوشیاں خرید سکتا ہے ، مجھے یاد ہے جب میں 18 سال کا تھا اور میں نے اپنی ڈریم کار خریدی تھی، میں نے سوچا کہ یہ کار مجھے دنیا کا سب سے خوش
مزید پڑھیے


میرے خاندان کی چوتھی نسل شوبز سے وابستہ ہے : عرفان کھوسٹ

هفته 29 جنوری 2022ء
لاہور ( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میرے خاندان کی چوتھی نسل شوبز کی دنیا سے وابستہ ہے ، ہمارے ملک میں اداکاری کے لئے کوئی اکیڈمی نہیں بلکہ یہاں ایک دوسرے کو دیکھ کر اور سینئرز کی رہنمائی میں کام سیکھا جاتاہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فن اداکاری میں مجھے یہ اعزاز حاصل ہے جس کے خاندان کی چوتھی نسل شوبز کی دنیا میں آئی ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں