BN

انٹرٹینمٹ


ٹی وی کمرشل میں بیٹے کے ساتھ پتنگ بازی ، جگن کاظم پر تنقید

جمعرات 09 جولائی 2020ء
لاہور( شوبز ڈیسک)ٹی وی کمرشل میں بیٹے کے ساتھ پتنگ بازی کرنے پر اداکارہ جگن کاظم عوامی حلقوں کی جانب سے تنقید کی زد میں آ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی کمرشل میں اداکارہ جگن کاظم اپنے بیٹے کیساتھ پتنگ بازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے ۔
مزید پڑھیے


اداکارہ عمائمہ ملک نے شوبزسرگرمیوں کا آغاز کردیا

جمعرات 09 جولائی 2020ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ عمائمہ ملک نے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کردیا اداکارہ کافی عرصہ بعد ماڈلنگ میں واپس آ گئی ہیں عمائمہ ملک پہلے اپنی فلم’’ دی لیجنڈز آف مولا جٹ’’ کی شوٹنگ اور بعد ازاں ذاتی مصروفیات کی وجہ کام نہیں کررہی تھیں البتہ اب حال ہی میں انہوں نے معروف برانڈ کا شوٹ کرایا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے ۔
مزید پڑھیے


امبر ہرڈ نے پلاننگ سے میری دولت و شہرت بٹوری:جونی ڈیپ

جمعرات 09 جولائی 2020ء
نیو یارک(شوبز ڈیسک)معروف ہالی وڈ اداکار 57 جونی ڈیپ نے ایک بار پھر سابق اہلیہ 34 سالہ اداکارہ امبر ہرڈ پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیخلاف منصوبہ بندی کے تحت الزامات لگائے گئے اور یہ کہ امبر ہرڈ نے ایجنڈا کے تحت ان سے شادی کرکے میری دولت و شہرت بٹوری۔جونی ڈیپ 7 جولائی کو لندن کی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ، جہاں انہوں نے معروف برطانوی اخبار دی سن کیخلاف جھوٹا مضمون شائع کرنے پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیے


ثنا فخر نے اپنے بچوں کو کل کائنات قرار دے دیا

جمعرات 09 جولائی 2020ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ثناء فخر نے اپنے بچوں کو اپنی کل کائنات قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین پر ان کے لیے خوبصورت ترین جگہ وہ ہے جہاں ان کے بچے ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ بنائی گئی تصویر بھی شیئر کی۔ ثناء ٹیلی فلم’’ٹیوشن والی تبسم‘‘ میں دکھائی دی تھیں۔
مزید پڑھیے


سشانت سنگھ کی آخری فلم کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 08 جولائی 2020ء
نئی دہلی (شوبز ڈیسک) خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’’دل بیچارا‘‘ کے ٹریلر میں شامل اْن کا ایک ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے ۔زندگی سے مایوس اور ڈپریشن کا شکار افراد کیلئے امید اور اچھا وقت ا?نے کے یقین پر مبنی ڈائیلاگ کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جارہا ہے ۔ٹریلر میں شامل وائرل ہونے والا اْن کا ڈائیلاگ ’’جنم کب لینا ہے اور کب مرنا ہے اس کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے ‘‘ لیکن جینا کیسے ہے اس کا فیصلہ ہم کر سکتے ہیں‘ مداحوں میں تیزی
مزید پڑھیے



لاہورآرٹس کونسل کافنون لطیفہ کی آن لائن کلاسز کا فیصلہ

بدھ 08 جولائی 2020ء
لاہور (کلچرل رپورٹر، 92 نیوز ) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ادب وثقافت کے فروغ میں پیش پیش ہیں، 16ویں الحمرا ینگ آرٹسٹ نمائش کے آن لائن کامیاب تجربے کے بعد الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی کلاسز بھی آن لائن شروع کی جارہی ہیں جن سے نوجوان فنکاروں کے آرٹ سیکھنے کے عمل کوجاری رکھا جاسکے گا۔، الحمرا اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے دور حاضر کیساتھ قدم بقدم شریک ہے ۔الحمرا جدیت کے قدم بقدم ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے ،لاہورآرٹس کونسل کے اس
مزید پڑھیے


دوسری زندگی ملنے پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے :روبینہ اشرف

بدھ 08 جولائی 2020ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ میں دوسری زندگی ملنے پر اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ، جس خاندان میں کسی شخص کو کورونا وائرس لگ جائے اس خاندان کو کس کرب سے گزرنا پڑتا ہے یہی وہی جانتا ہے ۔گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ہاں کسی بھی چیز کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ، سوشل میڈیا بے لگام ہو چکا ہے۔ اور جس کسی کے بھی دل میں جو آتا ہے اسے پوسٹ کر دیا جاتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچا
مزید پڑھیے


کورونا کے دوران ڈیلیوری بوائز سے اظہار تشکر کیلئے مجسمہ نصب

منگل 07 جولائی 2020ء
ماسکو(ویب ڈیسک)کورونا کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی کاوشوں کو خوب سراہا جا رہا ہے لیکن اس وبا میں ڈیلیوری کرنے والے لوگوں کی ہمت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔حال ہی میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس کے دوران ڈیلیوری کرنے والے مرد اور خواتین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک یادگاری مجسمہ نصب کیا گیا ہے ۔اس یادگاری مجسمے کو ایلکسی نامی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے جو 3 میٹر لمبا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ 'یہ مجسمہ ان لوگوں کے لیے
مزید پڑھیے


اداکاری کی نسبت گلوکاری مشکل فن ہے : شاہدہ منی

منگل 07 جولائی 2020ء
لاہور (کلچرل رپورٹر ) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اداکاری کی نسبت گلوکاری مشکل فن ہے ،سنجیدہ گلوکار ریاضت کو کبھی ترک نہیں کرتا بلکہ اس کیلئے ضرور وقت نکالتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ موسیقی میں مشاہدہ نہیں بلکہ ریاضت سب سے زیادہ ضروری ہے اور میں روزانہ موسیقی کی ریاضت کرتی ہوں ۔ شاہدہ منی نے کہا کہ میں نے بے شمار فلموں میں ہیروئین کے رول ادا کئے ،اداکاری بھی مشکل فن ہے مگر گلوکاری اس سے زیادہ مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا
مزید پڑھیے


تصویر نہ بنوانے پر مداح نے عاطف اسلم کی کار خراب کر دی

منگل 07 جولائی 2020ء
لا ہور ( شوبز ڈیسک )گلوکار عاطف اسلم نے اپنے جذباتی مداح کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان کے مداح نے تصویر نہ کھنچوانے پر ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ میری گاڑی میرے ایک دوست کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی تھی اس وقت میرا ایک مداح آیا اور کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ تصویر کھنچوانی ہے تو عاطف اسلم نے کہا نہیں میں آپ کیساتھ تصویر نہیں کھنچواؤں گا کیونکہ میں آپ کیساتھ تصویر کھنچوا چکا ہوں اور پھر میں اندر چلا گیا۔
مزید پڑھیے