Common frontend top

انٹرٹینمٹ


ٹک ٹاکرز پروفیشنل کام کرنیوالوں کی جگہ نہیں لے سکتے :ریشم

پیر 21 مارچ 2022ء
لاہور( شوبز ڈیسک )اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکرزکسی صورت بھی پروفیشنل کام کرنے والوں کی جگہ نہیں لے سکتے ، ہزاروں ٹک ٹاکرز میں سے ایک دو آرٹسٹ ہی ملتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے کہ ٹک ٹاکرز کو پروفیشنل اداکاروں سے زائد ترجیح دی جاتی ہے ، فلم اور ٹی وی پر کام کرنے والے پروفیشنل اداکاروں کی اپنی طاقت ہوتی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیے


2003ء میں بھارتی پاسپورٹ کی پیشکش ٹھکرا دی : معمر رانا

پیر 21 مارچ 2022ء
لاہور( شوبز ڈیسک ) نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے پیارے وطن پاکستان کی وجہ سے ہوں اور اس کے لئے میں اپنی جان تک بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کروں گا،اگر سچ کہا جائے تو بھارت میں پروفیشنل ازم زیادہ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ 2003ء میں مجھے بھارتی پاسپورٹ کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے واشگاف الفاظ میں معذرت کر لی تھی اور کہا تھاکہ میں کسی قیمت پر بھی پاکستان کی شہریت کو چھوڑ نے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔پاکستان
مزید پڑھیے


وزیراعظم ایماندار، ساتھ دینے کیلئے یہی کافی : بلال قریشی

پیر 21 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار بلال قریشی وزیرِ اعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑے ۔بلال قریشی نے اپنی انسٹا سٹوری پر اپوزیشن کی جانب سے وزیرِاعظم عمران کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔اْنہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا ہے کہ’میرے وزیرِاعظم ایک ایماندار آدمی ہیں اور انکا ساتھ دینے کے لیے یہی کافی ہے ‘۔ اْنہوں نے مزید لکھا کہ’ وہ جانتے ہیں کہ جو وعدے اْنہوں نے قوم سے کیے وہ ان پر پورا نہیں کرسکے لیکن وہ اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے بہت جدوجہد کررہے ہیں‘۔ یہ دنیا
مزید پڑھیے


پہلی آمدن50 روپے ،ملنے پر تاج محل پہنچ گیا:شاہ رخ

هفته 19 مارچ 2022ء
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے کنگ کی پہلی تنخواہ صرف 50 روپے تھی؟ اور ان کی پہلی تنخواہ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے جس کا انکشاف خود اداکار نے کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی آمدنی 50 روپے تھی جسے لے کر وہ تاج محل پہنچ گئے ، ٹکٹ خریدنے کے بعد ان کے پاس صرف اتنے پیسے تھے کہ وہ ایک لسی خرید سکتے تھے ۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب لسی خریدلی تو اس میں مکھی
مزید پڑھیے


فرحان اور عروہ کا طویل علیحدگی کے بعد دوبارہ ساتھ

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے طویل عرصے پر محیط علیحدگی کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبروں پر لاکھوں دل ٹوٹے تھے ، اس خوبصورت جوڑی کے چاہنے والے اس خبر کو ہضم نہیں کر پائے تھے کہ اب یہ جوڑی علیحدہ ہو چکی ہے ۔دوسری جانب حالیہ سامنے آنے والی نئی چہ مگوئیوں نے سب ہی کو خوش کر دیا ہے شوبز حلقوں مطابق فرحان سعید اور عروہ حسین اب مزید علیحدگی کی زندگی نہیں گزاریں گے ،
مزید پڑھیے



بشریٰ انصاری کا سڑکوں پر بیٹھنے کیلئے بنچ نہ بنانے پر شکوہ

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے سڑکوں پر بیٹھنے کیلئے بنچ نہ بنانے پر شکوہ کیا ہے ۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری اور نعمان اعجاز کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں بشری انصاری خود کو بے گھر کہتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ بشری انصاری سڑک پر آگئیں۔سوشل میڈیا پر آج کل دونوں سپر سٹارز کی غیر ملکی دورے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشری انصاری زمین پر اپنے بیگ کے ساتھ بیٹھی ہیں، اور خود کو بے گھر
مزید پڑھیے


اکرم راہی نے میرا کلام چوری کرکے اپنے نام کیا : ایس ایم صادق

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)نامور شاعر ایس ایم صادق نے کہا ہے کہ پچاس سال سے شاعری کررہاہوں اور عزت بنائی ہے ،اکرم راہی نے ان کا کلام چوری کرکے اپنے نام کرلیا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم صادق نے کہا کہ آئی پی او میں اکرم راہی نے میرے تیرالہ چودہ سو گانے جعل سازی سے اپنے نام رجسٹرڈ کروالئے ہیں۔میں نے اس کے ساتھ 15 سے 20 سال کام کیا۔منشیات فروشی کیس میں جب یہ گلوکار پکڑا گیا تو میں نے اس کے ساتھ کام کرنا چھوڑا دیا۔نصرت فتح علی خان،شوکت علی،عارف لوہار، مراتب علی،جواد احمد ،ابرار
مزید پڑھیے


’’ امن اور ادب‘‘ کانفرنس ، بھارتی شرکا کے اعزاز میں میوزیکل شو

هفته 19 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام 31 ویں بین الاقوامی پنجابی کانفرنس ’امن اور ادب‘ میں انڈین پنجاب سے شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکاروں نے پرفارم کیا جن میں انور رفیع، ثمن شیخ، عینی طاہرہ، سائرہ طاہر اور عنایت عابد شامل تھے ۔ تقریب میں پنجابی دانشوروں، ادیبوں اور شاعروں نے بھرپور شرکت فرمائی۔اِس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ابتدائی کلمات میں کہا کہ یہ ادارہ
مزید پڑھیے


سلمان خان کی شاہ رخ کی ’’ پٹھان ‘‘ کے متعلق بڑی پیشگوئی

جمعه 18 مارچ 2022ء
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سلومیاں نے کنگ خان کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کے بارے میں بڑی پیشگوئی کی ہے ۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 4 سال کا طویل بریک لے کر فلم ’’پٹھان‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے مداح فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر دیکھ کر بے حد پرجوش ہیں، جبکہ سلمان خان نے کنگ خان کی آنے والی فلم کے بارے میں بڑی پیشگوئی کی ہے ۔ فلم کے مناظر دیکھنے کے بعد سلمان خان نے شاہ رخ خان سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ
مزید پڑھیے


پاوری گرل دنا نیر نے کاسمیٹکس کا کاروبار شروع کردیا

جمعه 18 مارچ 2022ء
کراچی(شوبز ڈیسک)دنانیر مبین(پاوری گرل)کے سوشل میڈیا پر فالوورز بھی بڑھ گئے جبکہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس اور کاسمیٹک کا کاروبار بھی شروع کیا ہے ۔ دنیا بھر میں راتوں رات بطور پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین کی پاوری کے بعد مزید ویڈیوزاور تصاویر بھی سامنے آئی جنہیں صارفین نے بے حد پسند کیا۔حال ہی میں دنانیر نے ایک نجی ٹی وی پر اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ شرکت کی اوراپنے بچپن اور ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔پاوری گرل کا اصل نام دنانیرہے جو کہ پشتون نام ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں