Common frontend top

انٹرٹینمٹ


میڈم نور جہاں کو خراج تحسین ، سفیران محبت کے زیر اہتمام تقریب

هفته 12 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) میڈم نورجہاں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیئے پلاک ہال میں سفیران محبت پاکستان کے زیراہتمام ایک تقریب کااہتمام تقریب میں لیجنڈاداکار مصطفی قریشی،اچھی خان، جراررضوی، حیدر سلطان،شیبابٹ، راشدمحمود، زیڈ اے زلفی، الطاف باحوہ، دردانہ حمان، مسعودبٹ، بپی کلیار، سیدنور، راحیلہ آغا،شاہدہ منی، سارہ خان، ناصر ادیب، اعجاز کامران، نوید رضا، سارہ خان، ثناء ملک، شہزاد رفیق، الطاف حسین، ذوالفقار عطرے ، پرویزکلیم ودیگرنے شرکت کی۔ میلوڈی کوئین شاہدہ منی کی گائیگی پر سب نے خوب انجوائے کیا۔
مزید پڑھیے


سلیمان جاذب نے عربی شاعری کا اردو میں ترجمہ کر دیا

جمعه 11 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف پاکستانی اردو شاعر سلیمان جاذب کا اعزاز عربی شاعری کا اردو میں ترجمہ کر دیاان کی کتاب کی ورچوئل رونمائی دبئی اور پاکستان میں کی گئی۔تقریب کا انعقاد The Poetic Heartدبئی نے کیا جس میں متحدہ عرب امارات، کینیڈا ، جاپان ، ایران ، ہندوستان ، الجزائر ، اردن اور ارجنٹائن سے شعرا نے شرکت کی۔ سلیمان جاذب نے بطور اردو شاعر پاکستان کی نمائندگی کی۔ سلیمان جاذب متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف پاکستانی شاعر ہیں اور ادبی حوالوں سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیے


اداکارہ ثنا نے مسجد وزیر خان کو فن و تعمیر کا شاہکار قرار دیدیا

جمعرات 10 مارچ 2022ء
لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ ثنا نے اندرون شہر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران فرصت کے لمحات میں تاریخی مسجدوزیر خان کا دورہ کیا ۔ اداکارہ ثنا فلم ’’ شارٹ کٹ‘‘کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے کراچی سے لاہور آئی ہوئی ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے اندرون شہرمیں فلم کی عکسبندی میں حصہ لیا جو مسجد وزیر خانہ سے ملحقہ ایک مقام پر کی گئی ۔ ثناء نے شوٹنگ کے دوران فرصت ملنے پر مسجدوزیر خان کا دورہ کیا اور فن و تعمیر کے شاہکار کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ مسجد کی تعمیر
مزید پڑھیے


کام پر توجہ ، ابھی شادی نہیں کر سکتی : انمول بلوچ

جمعرات 10 مارچ 2022ء
لاہور(شوبز ڈیسک)ناموراداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ شادی ضرور کروں گی لیکن ابھی کام پر توجہ دے رہی ہوں، لڑکے والوں کی جانب سے جہیز مانگا جائے گا تو اس شخص سے شادی نہیں کروں گی ،جو جہیز نہیں مانگے گا اس سے شادی کروں گی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ اپنی زندگی کی محبت سے ملنا چاہتے ہیں تو خود کو آئینے میں دیکھیں۔اگرانسان خودسے محبت کرے تو وہ کبھی ناکام نہیں ہو سکتا ۔ اداکارہ نے کہا کہ شادی ایک مقدس بندھن ہے اور جب وقت آئے گا میں بھی شادی کروں گی ۔
مزید پڑھیے


عورت مارچ تنازعات کو ہوا دیتا ہے : وینا ملک

جمعرات 10 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں کرتا بلکہ تنازعات کو ہوا دیتا ہے ۔اداکارہ وینا ملک نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان میں کچھ لوگ عورت کے مارچ کے خلاف ہیں اور کچھ لوگ اس کے حق میں ہیں۔میں جو محسوس کرتی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت مارچ ان چیزوں کی تصویر کشی کر رہا ہے جو خواتین کی مدد نہیں کررہیں
مزید پڑھیے



کسی بھی رشتے میں مضبوطی کی علامت اعتماد ہے : ریما

بدھ 09 مارچ 2022ء
لاہور ( شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کسی بھی رشتے میں مضبوطی کی علامت اعتماد ہے ، اگر میاں بیوی کے درمیان اعتماد نہ ہو تو زندگی گزارنا محال ہو جائے ، مردوں کو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہے اور میری خوش قسمتی ہے مجھے آئیڈل شوہر ملا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے تو اندر کی خوبصورتی خود بخود نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر ہر حوالے سے بھرپور تعاون کرتے ہیں اور میں بھی ان کی
مزید پڑھیے


پنجابی فلموں کا دور واپس آرہا ہے : اداکارہ خوشبو

بدھ 09 مارچ 2022ء
لاہور (شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میں زبردستی شوبز سے وابستہ نہیں رہوں گی بلکہ جب میں سمجھوں گی کہ میر اشوبز میں وقت پورا ہو گیا ہے تو باوقار طریقے سے خود ہی الگ ہو جائوں گی، بعض اداکارائیں زبردستی کام کرنے کی خواہشمند ہیں او ر وہ سفارش سے کام ڈھونڈ بھی لیتی ہوں۔ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ میں کسی کی دل آزاری نہیں کر رہی بلکہ حقیقت پر مبنی بات کر رہی ہوں۔ خوشبو نے کہا کہ پنجابی فلموں کا دور واپس آرہا ہے لیکن بلا تعطل فلموں کی ریلیز تک
مزید پڑھیے


گلو کار شہزاد رائے کی خواتین کے عالمی دن پر مبارکباد

بدھ 09 مارچ 2022ء
کراچی (شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام دیا ہے ۔شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔اْنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ’ جب اْن کی زندگی ٹرسٹ نے گورنمنٹ سکولز کی ذمہ داری لینا شروع کی تو اتفاق سے جتنے بھی سکول ٹرسٹ کو ملے وہ سب لڑکیوں کے سکول تھے ۔شہزاد رائے نے کہا کہ ایک کے بعد ایک بچیوں کی اتنی ساری کامیابیاں دیکھنے کے بعد اْنہیں لگتاہے کہ بچیاں مواقع ملنے پر
مزید پڑھیے


صنف نازک کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے :ثمینہ پیرزادہ

بدھ 09 مارچ 2022ء
لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں، تما م شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہیں،بعض شعبوں میں مردوں کی نسبت خواتین کی کارکردگی کا گراف بلند جارہا ہے ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدید وقت کے تقاضوں کے باعث آج خواتین ہر شعبہ زندگی سے وابستہ ہوچکی ہیں اور صنف نازک ہونے کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے اور اس رحجان کی شرح بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے ۔بدقسمتی سے
مزید پڑھیے


کامیڈی فلم ’’ دم مستم‘‘ کے گانے کی لاہور میں لانچنگ

هفته 05 مارچ 2022ء
لاہور(عمران راج )نامور اداکارہ امر خان داکار عمران اشرف کی رومانٹک کامیڈی فلم ’دم مستم‘ کے گانے کی لانچنگ تقریب لاہور کے مقامی سینما گھر اور پی سی ہوٹل میں منعقد ہوئی اداکار وہ پروڈیوسر عدنان صدیقی، اداکارہ ریماخان ، ریشم ، میرا، گلوکار بلال سید اور فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاورں سمیت شوبز سے وابستہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت، فنکاروں کی نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو اداکار و پرڈیوسر عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ جتنی زیادہ فلمیں تیار ہونگی اتنا ہی سینما اور فلم انڈسٹری کے ساتھ فنکار برادری کو فائدہ حاصل ہوگا ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں