Common frontend top

اوریا مقبول جان


سراج الحق بمقابلہ عرفان صدیقی


پاکستان کی سیاسی زندگی گذشتہ پچاس سال سے اس قدر تلخ ہو چکی ہے کہ یہاں اپنا نقطۂ نظر بیان کرنا خود کو ایک ایسے خوفناک جنگل میں اُتارنا ہے جہاں طعن و تشنیع، گالی گلوچ، ذاتیات اور اہلِ خانہ تک کی کردار کشی جیسی بلائوں کا آپ کو سامنا کرنا پڑے گا۔ عرفان صدیقی جیسے صاحبِ علم اور حسنِ کردار سے آراستہ شخص کو جب سراج الحق صاحب کے بیان پر مخالفانہ تبصرہ کرنا پڑا، تو انہوں نے کالم کے آغاز میں ہی سراج الحق صاحب کی تعریف و توصیف کر کے خوبصورت پیش بندی کی اور انیسؔ کے
جمعرات 24 نومبر 2022ء مزید پڑھیے

زوال بندۂ مومن کا بے زری سے نہیں

پیر 21 نومبر 2022ء
اوریا مقبول جان
گزشتہ چند ماہ سے ایک موضوع اخبارات کی زینت ہے اور ٹیلی ویژن کے مباحث کا مرکز، کہ پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہونے والا ہے۔ اب تو لفظ دیوالیہ کی جگہ بھی عالمی استعماری زبان کے لفظ ’’ڈیفالٹ‘‘ نے لے لی ہے اور ہر خاص و عام اس لفظ کے معنی و مطالب اچھی طرح سے سمجھتا ہے۔ مادہ پرستی کی یہ صدی جس کا آغاز گذشتہ صدی کی دوسری دہائی یعنی 1920ء کے آس پاس ہوا تھا، اس نے عالمی انسانی معیارات مکمل طور پر بدل کر رکھ دیئے ہیں۔ اب کامیابی اور ناکامی کا تمام تر معیار
مزید پڑھیے


جرمنی سے قطر … غلاظت سے طہارت تک

اتوار 20 نومبر 2022ء
اوریا مقبول جان
یہ جرمنی کا شہر کولون تھا جہاں 2006ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کی رونقیں برپا تھیں۔ اس ورلڈ کپ کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے حُسنِ ذوق اور تسکینِ تعیش کے لئے دنیا بھر سے ہر رنگ، عمر، نسل اور جسمانی تناسب والی خواتین لائی گئیں۔ ان کی تعداد تقریباً چالیس ہزار تھی۔ ان سمگل شدہ جسم فروش عورتوں سے کولون شہر کے بیچوں بیچ ایک بارہ منزلہ قحبہ خانہ یا جسم فروشی کا اڈہ (Brothel) آباد کیا گیا، جس کا نام پاشچا (Pascha) تھا۔ اس قحبہ خانے کا شاندار افتتاح ورلڈ کپ کے آغاز والے دن 9 جون 2006ء
مزید پڑھیے


تہذیب نے پھر اپنے درندوں کو اُبھارا

جمعه 18 نومبر 2022ء
اوریا مقبول جان
کسی بھی تہذیب اور معاشرے کا اخلاقی زوال اس کی تباہی اور بربادی پر مہر تصدیق ثبت کر دیتا ہے۔ یہ قانونِ فطرت ہے کہ جس پر پوری انسانی تاریخ گواہ ہے۔ طلوعِ اسلام سے بہت پہلے جدید یورپ کی دو آئیڈیل تہذیبیں دنیا کے نقشے پر جگمگا رہی تھیں۔ ایک علم و آگہی اور آرٹ و کلچر کا گہوارہ، یونان اور دوسری سیاست و حکومت اور فنونِ سپہ گری کی علامت، روم۔ آج یہ دونوں قومیں یورپ کی پسماندہ ترین اقوام میں سے ہیں۔ یونان کو اگر یورپی یونین کے ممالک معاشی طور پر سہارا نہ دیں تو یہ
مزید پڑھیے


خواجہ سراء سے ٹرانسجینڈر ایکٹ اور جوائے لینڈ تک

جمعرات 17 نومبر 2022ء
اوریا مقبول جان
وفاقی شریعت کورٹ کے اندر اور باہر پاکستان میں مظلوم خواجہ سرائوں کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار اور پیدائشی خواجہ سرا حاجی الماس بوبی نے ڈنکے کی چوٹ پر کہا کہ پورے پاکستان میں خواجہ سراء کے نام پر آج تک جتنے لوگ بھی قتل ہوئے ہیں، ان میں سے ایک بھی خواجہ سراء نہیں تھا، بلکہ وہ پہروپئے تھے، جو اپنی ہم جنس پرستی کی تسکین کے لئے خواجہ سراکا روپ دھارے ہوئے تھے۔ جب ان کا پوسٹ مارٹم ہوا تو وہ سب مکمل مرد نکلے۔ لیکن ہمارا سیکولر، لبرل اور مغرب پرستانہ اقدار کے ہاتھوں بِکا
مزید پڑھیے



کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

پیر 14 نومبر 2022ء
اوریا مقبول جان
اسحاق ڈار صاحب نے مولانا فضل الرحمن صاحب کی ’’شرعی معیت‘‘ میں یہ اعلان کیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے شہید چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین شیخ کے ساتھ 28 اپریل 2022ء کو جو رباء (سود) کے خلاف فیصلہ دیا تھا اور جس کے خلاف انہی کے لیڈر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت بذریعہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک، چار پرائیویٹ بینکوں کو ہمراہ لے کر 26 جون 2022ء کو سپریم کورٹ کے شریعت بینچ میں اپیل دائر کی گئی تھی، وہ اپیل ہم واپس
مزید پڑھیے


تینوں اِک وی لگے تے جاناں

اتوار 13 نومبر 2022ء
اوریا مقبول جان
بلوچستان یونیورسٹی میں مارچ 1980ء میں پڑھانا شروع کیا تو ابھی تک وہاں کے بلوچ اور پشتون نوجوانوں کے دلوں اور ذہنوں میں ذوالفقار علی بھٹو کے چار سالہ آرمی ایکشن کے زخم تازہ تھے۔ یونیورسٹی میں لاتعداد ایسے طلبہ تھے جو افغانستان کی جلاوطنی، پہاڑوں کے مورچوں اور حیدرآباد بغاوت کیس کے خاتمے کے بعد واپس نارمل زندگی میں جولائی 1977ء کو لوٹے تھے اور اب اپنی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں تک آ پہنچے تھے۔ ہر کسی کے اپنے اپنے زخم تھے اور اپنی اپنی کہانی۔ پنجاب میں چوبیس سال گزارنے
مزید پڑھیے


پاکستان کا مطلب کیا؟

جمعه 11 نومبر 2022ء
اوریا مقبول جان
پاکستان کی پچھتر سالہ تاریخ میں اتنی بڑی عوامی سطح پر پاکستان کا مطلب کیا: لا الہ الا اللہ اور تیرا میرا رشتہ کیا: لا الہ الا اللہ جیسے نعرے پہلی دفعہ عمران خان کے عوامی اجتماعات میں بلند ہوئے ہیں۔ کسی بڑے مقبول لیڈر یا کسی بڑی عوامی تحریک میں پاکستان کا مطلب کیا والا نعرہ قومی سطح پر اتنی مقبولیت کے ساتھ کبھی نہیں لگایا گیا۔ آخری دفعہ یہ نعرہ علامہ خادم حسین رضویؒ کی تحریکِ لبیک میں بلند ہوا۔ مگر ان کی ریلیاں بھی تمام مسالک، تمام مکاتبِ فکر یہاں تک کہ اس ملک کے تمام
مزید پڑھیے


مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارہ

جمعرات 10 نومبر 2022ء
اوریا مقبول جان
برصغیر پاک و ہند سے انگریز کا رخصت ہونا، جنگِ عظیم دوّم میں اتحادی افواج کی فتح کے بعد جنم لینے والے ایک نئے معاشی نوآبادیاتی بندوبست کے تحت ایک طے شدہ حقیقت بن چکا تھا۔ امریکہ اب ایک نئی عالمی طاقت تھی، جس نے اپنے بنائے ہوئے نئے عالمی مالیاتی نظام کے ذریعے اب دنیا پر حکومت کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے تھے، جس کے تحت یورپ کی پرانی نوآبادیاتی طاقتوں کو اپنے زیرِ نگیں علاقے چھوڑنے کے لئے کہہ دیا گیا تھا۔ جنگِ عظیم دوم سے تباہ شدہ یورپ کی نوآبادیاتی طاقتیں برطانیہ، فرانس اور ہالینڈ
مزید پڑھیے


یہ پاکستان ہے

پیر 07 نومبر 2022ء
اوریا مقبول جان
مجھے بالکل حیرت نہیں ہوئی جب میں نے یہ خبر پڑھی کہ شہباز شریف ایک انتہائی غیر اہم قسم کی کانفرنس میں شرکت کے لئے مصر جا رہے ہیں جبکہ پورا پاکستان ہنگاموں کی زد میں ہے اور بے یقینی کا یہ عالم ہے کہ ہر شخص پریشان نظر آتا ہے۔ ایسے میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے ہونے والی اس کانفرنس میں جہاں سوائے ’’نشتند، گفتند و برخاستند‘‘ کے کچھ نہیں ہو گا، وہاں پاکستانی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا جانا حیرت میں ضرور ڈالتا ہے۔ خبر یہ ہے کہ عین ممکن ہے کہ وہاں امریکی صدر جوبائیڈن اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں