Common frontend top

اوریا مقبول جان


کیا واقعی صرف عدالتیں قصور وار ہیں


پاکستانی میڈیا کی تاریخ میں سپریم کورٹ کے کسی جج کو پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز نے اس قدر طویل عرصے کے لئے براہِ راست نہیں دکھایا، جو اعزاز اور پذیرائی پاکستان کے آئندہ ممکنہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو حاصل ہوئی۔ ان کی تقریر اور سوالات و جوابات کی تمام کارروائی پاکستان کے واحد قومی ٹیلی ویژن اور بقیہ تمام چینلوں نے ’’برضا و رغبت‘‘ نشر کی۔ قاضی فائز عیسیٰ صاحب اس سے پہلے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس جسے آئین کی پچاس سالہ تقریبات کا کنونشن قرار دیا گیا، اس میں بھی شرکت فرما چکے ہیں۔ پارلیمنٹ
جمعه 21 اپریل 2023ء مزید پڑھیے

گوادر کا فراموش شدہ قیدی

جمعرات 20 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
آج سے چالیس سال قبل جب میں بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر پہنچا تو یہ ایک خاموش اور پُرسکون بستی تھی، جہاں دن میں تھوڑی چہل پہل نظر آتی مگر رات کو سمندر کی لہروں کا شور، نیلگوں آسمان کی تاریک ہوتی بیک گرائونڈ پر ستاروں کی جھلملاہٹ اور چاند کا سفر۔ چند گھنٹوں کے لئے ایک جنریٹر سے بجلی مہیا کی جاتی تھی، جس کا شور رات بارہ بجے تک ماحول کے سنّاٹے کو اپنی بے ہنگم آواز سے توڑتا رہتا، مگر پچھلے پہر ایک ملکوتی سکوت چھا جاتا۔ میں اقوامِ متحدہ کے منشیات کے کنٹرول کے ادارے ’’فنڈ
مزید پڑھیے


عالمی سودی نظام اور انسانی غلامی ……(2)

بدھ 19 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
انسان کی پانچ ہزار سالہ تاریخ میں چند افراد کے وسائل پر قبضہ کرنے کی ایک داستان ہے جس میں اشرافیہ کے اختیار میں وقت کے ساتھ ساتھ وسعت آتی چلی گئی ہے۔ آج سے اندازاً بارہ ہزار سال قبل انسان نے شکار پر اپنا دارومدار ختم کر کے کھیتی باڑی کا آغاز کیا تو وہ مستقل ٹھکانوں پر رہنے لگا اور یوں چھوٹی چھوٹی بستیاں اور شہر آباد ہونا شروع ہو گئے۔ آثارِ قدیمہ کی کھدائیوں سے دنیا کے ہر براعظم میں ایسی بستیوں بلکہ موہنجو داڑو جیسے بڑے بڑے شہروں کا بھی سُراغ ملتا ہے۔ اس دَور کے
مزید پڑھیے


عالمی سودی نظام اور انسانی غلامی

منگل 18 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
امریکی عوام نے چونکہ برطانوی شکنجے سے آزادی حاصل کی تھی، اس لئے امریکہ کی تحریک ِ آزادی کے تقریباً تمام رہنماء اس بات سے بخوبی واقف تھے کہ برطانیہ اگرچہ کہ ایک عالمی طاقت ہے جس کی حدود میں سورج غروب نہیں ہوتا، مگر اب ایک یہ آزاد اور خودمختار مملکت نہیں رہا بلکہ یہ 1694ء میں ایک نجی بینک کے سرکاری چارٹر کے حصول کے بعد بننے والے بینک آف انگلینڈ کی گروی سلطنت بن چکا ہے۔ سترھویں صدی کے آخر تک برطانیہ اپنی غلط حکمت ِ عملی کی وجہ سے فرانس اور ہالینڈ کے ساتھ پچاس سال
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ بالاتر کیوں؟

جمعه 14 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
دنیا بھر میں جرم و سزا کی دنیا اور عدالتی عمارت دو واضح تصورات پر تقسیم ہے، (1) قانون کی حکمرانی اور (2) انصاف کی حکمرانی۔ بظاہر دونوں ایک جیسے ہی لگتے ہیں لیکن دونوں میں عملی سطح پر بہت بڑا فرق ہے اور اس فرق کو جتنا چاہے وسیع کیا جا سکتا ہے۔ جدید دور میں مختلف ممالک میں رائج قوانین کے دو اہم مآخذ ہیں جن کا تعلق اہلِ اقتدار سے ہے۔ جمہوری طور پر منتخب پارلیمنٹ یا کانگریس کوئی قانون بنائے یا پھر کوئی بادشاہ یا فوجی آمر کسی بھی قسم کا کوئی قانون نافذ کر دے۔
مزید پڑھیے



صحافیانہ خرافات اور سیاسی جہل

جمعرات 13 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
گزشتہ دنوں پاکستان کی قومی اسمبلی میں نون لیگ کے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے میرے خلاف ایک دُھواں دار تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حضرت قائد اعظمؒ کی توہین کی ہے اور ان کا موازنہ ایک ایسے شخص (عمران خان) سے کیا ہے جس نے ملک تباہ کر دیا اور مطالبہ کیا کہ یہ ایوان اس بات کی سخت مذمت کرے، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ’’متنازعہ‘‘ معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھجوا دیا۔ بات یہاں ٹھیک تھی کہ حقائق کو سیاسی طور پر جس شخص نے توڑ موڑ کر پیش کیا اس کی وجۂ شہرت
مزید پڑھیے


پارلیمنٹ میں پاکستان کے نظامِ عدل پر ایک سوال

بدھ 12 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
آج سے تقریباً دو سال قبل، 12 فروری 2021ء کو شاہراہِ دستور پر واقع پاکستان کے نظامِ عدل کی امین سب سے بڑی عدالت، سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی بنچ ایک مقدمے کی سماعت کر رہا تھا۔ بنچ میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس اعجازالاحسن شامل تھے۔ کیس اراکینِ اسمبلی میں 50 کروڑ روپے کی تقسیم سے متعلق تھا جو انہیں ترقیاتی سکیموں کے لئے الاٹ کئے گئے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں یہ
مزید پڑھیے


پارلیمنٹ نہیں آئین بالادست ہے

منگل 11 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
جمہوریت جدید دور میں ایک ایسا زمینی مذہب بن چکا ہے، جس کے تحت ہر قومی ریاست کا نظم و نسق چلانے کے لئے ایک مقدس کتاب ’’آئین‘‘ ہوتی ہے۔ دنیا بھر کی تمام قومی ریاستوں میں یہ مقدس کتاب بالکل ان کے قیام کے بعد آغاز میں ہی تحریر کر دی گئی، یا پھر ایسے ممالک جہاں طرزِ حکومت آمریت یا شہنشاہت سے جمہوریت میں بدلا تو پھر فوراً ہی نظامِ مملکت کو چلانے کے لئے یہ ’’مقدس کتاب‘‘، آئین تحریر کر دیا گیا۔ اسے علم سیاسیات کی زبان میں معاشرتی میثاق (Social Contract) کہا جاتا ہے۔ تمام جمہوریتیں
مزید پڑھیے


حساّس معلومات اور بائیس کروڑ سویلین

جمعه 07 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
کوئٹہ شہر کو انگریز نے اپنی دفاعی ضروریات کے لئے آباد کیا تھا۔ برطانوی پہلے زارِ روس کو اپنی توسیع پسندی میں بہت بڑی رکاوٹ خیال کرتے تھے اور اس کے بعد اس کی جانشین کیمونسٹ حکومت کو اپنا نظریاتی حریف جانتے تھے۔ تین افغان جنگوں کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ روس کو زیادہ سے زیادہ اپنی سرحدوں سے دُور رکھا جائے اور ممکن ہو سکے تو دریائے ایموں کی قدرتی تقسیم کو اپنی دفاعی سرحد بنا لیا جائے۔ وہ تو جرّی اور بہادر مسلمان افغان قوم نے ذِلّت و رُسوائی انگریز کا مقدر کر دی تو اس
مزید پڑھیے


سیاست اور جرم و سزا کی دنیا

جمعرات 06 اپریل 2023ء
اوریا مقبول جان
سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ واقعہ تاریخ کی زینت ہے کہ جب وہ بحیثیت ِ امیر المومنین، قاضی کی عدالت میں یہ دعویٰ لے کر پیش ہوئے کہ ان کی زرہ فلاں یہودی کے پاس ہے۔ قاضی نے وقت کے حکمران سے گواہ طلب کئے۔ سیدنا علی ؓ نے اپنے بیٹے حضرتِ حسنؓ اور غلام قنبر کو پیش کیا۔ قاضی نے کہا باپ کے حق میں بیٹے کی گواہی اور آقا کے حق میں غلام کی گواہی قبول نہیں۔ سیدنا علیؓ خاموشی سے عدالت کے فیصلے پر سرِ تسلیم خم کرتے ہوئے عدالت سے باہر نکل آئے۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں