Common frontend top

اوریا مقبول جان


یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقتِ قیام آیا


پاکستان میں بحیثیت مجموعی یہ پہلی امریکہ مخالف تحریک ہے، جس میں ملکی سطح پر عوام کی جذباتی شرکت بھر پور نظر آئی ہے۔ دُنیا میں جہاں کہیں بھی ایسی تحاریک چلیں وہ اپنے آغاز سے کامیابی تک مختلف مراحل سے گزرتی رہیں۔ ایسی تحاریک کا آغاز کوئی اور گروہ کرتا ہے، خون کسی اور گروہ کا بہتا ہے اور کامیابی کا سہرا کسی اور کے سر بندھتا رہا ہے۔ پاکستان میں یوں تو امریکہ سے نفرت کا پودا گذشتہ ستر سالوں سے آہستہ آہستہ پروان چڑھتا رہا ہے لیکن گزشتہ بیس سال میں مملکتِ خداداد پاکستان پر ایسے گزرے
بدھ 25 مئی 2022ء مزید پڑھیے

مذہبی سیاسی قوتیں اور موجودہ امریکہ مخالف تحریک

منگل 24 مئی 2022ء
اوریا مقبول جان
اگر کسی شخص کا یہ گمان ہے کہ دس اپریل کو پاکستانی قوم عمران خان کے لئے سڑکوں پر نکلی تھی تو وہ بائیس کروڑ عوام کے ماضی سے بالکل بے خبر ہے۔ عمران خان کے لئے نکلنا ہوتا تو یہ قوم 2014ء کے دھرنے میں بھی اسی طرح دیوانہ وار نکلتی۔ اس وقت تک اس کے دامن پر اقتدار کے داغ دھبے بھی موجود نہ تھے۔ یہ قوم چند سال پہلے علامہ خادم حسین رضویؒ کے لئے بھی ہر گز نہیں نکلی تھی۔ وہ تو ان کے نام سے بھی ناواقف تھی۔ ممتاز قادریؒ کے جنازے سے لے کر
مزید پڑھیے


امریکہ جنگ کیوں چاہتا ہے؟

جمعه 20 مئی 2022ء
اوریا مقبول جان
مئی اور جون 1941ء کے دو ماہ ایسے تھے، جب اتحادی افواج جن میں برطانیہ، فرانس، روس، یورپی ممالک اور ان کے زیر تسلّط ایشیائی اور افریقی ممالک شامل تھے، ان سب کو امریکہ ایک بہت بڑی اجتماعی قوت خیال کرتا تھا، مگر یہ تمام اتحادی ہٹلر اور میسولینی کی افواج سے پے در پے شکست کھانے لگے۔ فرانس پر مکمل قبضہ ہو گیا، مغربی اور وسطی یورپ بھی ہٹلر کے زیر تسلّط آ گیا، میسولینی نے بحیرۂ قلزم کے افریقی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں برطانیہ کے خلاف نیا محاذ کھول دیا۔ اب دُنیا پر یہ خطرہ شدت
مزید پڑھیے


یوں دکانوں پر ضمیروں کی فراوانی نہ تھی

جمعرات 19 مئی 2022ء
اوریا مقبول جان
غالب ؔکا ایک شعر کمال کا ہے وفاداری بشرطِ استواری اصلِ ایماں ہے مرے بُت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو دُنیا کا ہر رشتہ اور تعلق، دوستی اور سانجھے داری اس بات کی تو اجازت دیتی ہے کہ آپ اس سے علیحدہ ہو جائیں، لیکن ساتھ رہ کر بے وفائی کرنا، دُنیا کے ہر معاشرے میں ایک گھنائونا، گھٹیا اور انسانی اخلاقیات سے گرا ہوا فعل قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں ایک غیر شادی شدہ مرد یا عورت کے لئے زنا کی سزا سو کوڑے ہیں، جبکہ اگر رشتہ ازدواج میں بندھا ہوا کوئی مرد
مزید پڑھیے


اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی امارتِ افغانستان

بدھ 18 مئی 2022ء
اوریا مقبول جان
کیا پاکستان پر مسلّط، آکسفورڈ، کیمبرج اور ہاروڈ کے پڑھے ہوئے معاشی پنڈتوں کو ذرا بھی حیرت اور شرمندگی نہیں ہوتی کہ اس وقت عالمی مالیاتی نظام کے ترازو میں پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں حیثیت اور اوقات 200 ’’روپے‘‘ تک گر چکی ہے اور وہ طالبان جنہیں یہ ’’ماہرین‘‘ پسماندہ، دقیانوس، اور جدید علم سے بے بہرہ کہہ کر حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں، اس عالمی مالیاتی ترازو میں ان کے ’’افغانی‘‘ کی قیمت تقریب100 ہے۔ یعنی اگر پاکستان کا کوئی امریکہ پلٹ ’’معاشی بزرجمہر‘‘ افغانستان چلا جائے تو ہوٹل کا جو کمرہ افغانستان کے رہنے
مزید پڑھیے



جمہوریت، موروثیت اور کرپشن کا گٹھ جوڑ

منگل 17 مئی 2022ء
اوریا مقبول جان
گذشتہ صدی میں جو چند بدنام ترین کرپٹ حکمران گزرے ہیں، ان میں سے ایک فلپائن کا صدر فرڈینینڈ مارکوس (Ferdinand Marcos) تھا۔ایک محتاط اندازے کے مطابق وہ اکیلا فلپائن سے دس ارب ڈالر لوٹ کر لے گیا۔ اس کی بیوی امیلڈا مارکوس جو 1953ء کی ملکۂ حُسن تھی، اس کی تعیش کا یہ عالم تھا کہ جب 1986ء میں اس خاندان کو صدارتی محل سے نکالا گیا تو وہ اپنے ساتھ سونے اور ڈالروں کے کریٹوں کے علاوہ پوری دُنیا سے خریدے گئے تین ہزار ڈیزائنر شاپس سے خریدے جوتوں کے جوڑے بھی لے کر گئی۔ فلپائن نے امریکہ
مزید پڑھیے


بہت ہی خوفناک صورتِ حال ہے

جمعه 13 مئی 2022ء
اوریا مقبول جان
جو جانتا ہے، حالات سے باخبر ہے، لوگوں سے کٹا ہوا نہیں ہے، وہ بہت پریشان ہے، اس کی راتوں کی نیندیں حرام اور دنوں کا چین برباد ہے۔ صرف ایک لمحے کو سوچئے کہ کل اگر پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں تو پورے ملک میں کسی ایک ادارے کی بھی غیر جانبداری ایسی ہے کہ وہ حالات سنبھالنے کے لئے آگے بڑھے تو لوگ اس پر اعتبار کریں۔ میں پوری دیانت داری سے یہ بات لکھ رہا ہوں کہ اگر خدانخواستہ کوئی ایسی ملک گیر صورتِ حال پیدا ہو جاتی ہے جس کا دائرہ
مزید پڑھیے


موروثی سیاست: سری لنکا، پاکستان

جمعرات 12 مئی 2022ء
اوریا مقبول جان
قوموں کی زندگی میں ایک دن وہ لمحہ بالآخر آ ہی جاتا ہے جب ان کی قوتِ برداشت جواب دے جاتی ہے، پھر ان کا غصہ اور انتقام سب کچھ جلا کر بھسم کر دیتا ہے۔ یہ نفرت اور غصہ اس آتش فشاں کی طرح ہوتا ہے جس کا کسی کو اندازہ تک نہیں ہوتا۔ جس وقت ملک بھر میں یہ بربادی کا منظر ہوتا ہے تو بہت سے تبصرہ نگار خیر خواہی میں ایسی گفتگو کرنے لگتے ہیں کہ اس انارکی سے قومی املاک کا نقصان ہو رہا ہے، معیشت تباہ و برباد ہو رہی ہے، یہ یقیناً ملک
مزید پڑھیے


ڈاکٹر رضوان: قربان گاہ کی تازہ بھینٹ

بدھ 11 مئی 2022ء
اوریا مقبول جان
آج سے ٹھیک پندرہ سال پہلے چودہ مئی 2007ء کو سول سروس کے ایک نوجوان کی اچانک موت نے مجھے چونکا دیا تھا۔ حماد رضا بلوچستان میں میرے ساتھ تھا، ایک جاذبِ نظر ، خوش گفتار اور محنتی آفیسر، جسے افتخار محمد چوہدری صاحب جب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنے تو اپنے پاس لے گئے اور ایڈیشنل رجسٹرار لگا دیا۔ تھوڑے ہی عرصے بعد مشرف اور جسٹس افتخار محمد چوہدری کے درمیان کشمکش کا آغاز ہوا اور پورا ملک ایک الائو میں ڈھل گیا۔ وہ تو ایک فردِ واحد تھا جو کہ نہ سیاست دان تھا اور نہ ہی
مزید پڑھیے


سازش یا مداخلت: تحقیقاتی کمیشن

منگل 10 مئی 2022ء
اوریا مقبول جان
پاکستان کی گزشتہ تاریخ میں عوامی سطح پر دو بڑے طوفان ایسے برپا ہوئے ہیں، جنہوں نے نہ صرف پاکستانی سیاست کا دھارا بدلا ہے، بلکہ ایک طوفان کے نتیجے میں تو یہ ملک ہی آدھا رہ گیا۔ لیکن گزشتہ ایک ماہ سے جس تیسرے طوفان کا آغاز ہوا ہے، اس طوفان کی شدت، آغاز ہی سے ان دونوں سیاسی طوفانوں سے کہیں زیادہ ہے۔ پہلا طوفان اس وقت آیا جب دس جنوری 1966ء کو تاشقند میں ایوب خان اور لال بہادر شاستری کے درمیان 1965ء کی سترہ روزہ جنگ کے سلسلے میں مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پایا۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں