Common frontend top

اوریا مقبول جان


بلوچ قبائلی نظام کے لاپتہ افراد


بلوچستان میں اس وقت سات ’’نواب‘‘ کئی سو ’’سردار‘‘ اور ہزاروں ’’ٹکری‘‘ ، ’’ملک‘‘ اور ’’وڈیرے‘‘ بلوچ قبائلی نظام کو ستونوں کی طرح قائم رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کچھ سیاسی لحاظ سے قوم پرست بھی ہیں اور کچھ اسٹیبلشمنٹ پرست ۔ نواب خیر بخش مری اور سردار عطاء اللہ مینگل بلوچوں کی قوم پرستانہ سیاست کے سرخیل سمجھے جاتے تھے۔ ان دونوں کے ہمرکاب نواب اکبر بگٹی بھی ہوا کرتے تھے مگر 1974ء میں عطاء اللہ مینگل کی حکومت کے برطرف ہونے کے فوراً بعد جب فوجی ایکشن کی سرپرستی کے لئے وہ گورنر بلوچستان بن گئے تو
جمعرات 23 فروری 2023ء مزید پڑھیے

ساہو کار کے مقروض کو مشورے

بدھ 22 فروری 2023ء
اوریا مقبول جان
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہمارا رشتہ ساھوکاروں کے منظم گروہ کے سربراہ اور ایک ایسے مقروض ملک کے باہمی تعلق کا ہے جس نے قسطوں کی مستقل ادائیگی کی شرائط پر بے شمار قرض لے رکھا ہو۔ ساھوکار خواہ چند لاکھ قرض دینے والا مہاجن ہو یا حکومتوں کو قرض دینے والا پیرس کلب یا کوئی عالمی بینک ان دونوں کی اپنے مقروض کے کاروبار کے ساتھ ایک مسلسل ہمدردانہ وابستگی موجود رہتی ہے جو عموماً بظاہر خیرخواہی معلوم ہوتی ہے۔ مہاجن یا بنیئے نے اگر کسی دُکاندار کو قسطوں پر قرض دے رکھا ہو تو
مزید پڑھیے


چوں کفر از کعبہ برخیزد

منگل 21 فروری 2023ء
اوریا مقبول جان
عالمی مالیاتی فنڈ جسے عرفِ عام میں آئی ایم ایف کہتے ہیں اور اس ’’عرف‘‘ سے اب پاکستان کا بچہ بچہ واقف ہو چکا ہے۔ عام آدمی اس کے بارے میں فقط اتنا جانتا ہے کہ اگر یہ پاکستانی حکومت کو قرض دے تو حکومت خوشحال اور یہ قرض روک دے تو بدحال ہو جاتی ہے۔ سودی قرض اس مملکت کی رگ و پے میں حکمرانوں نے اس قدر زہر کی طرح بھر دیا ہے کہ اب یہ ہمیں زندگی لگتا ہے اور اگر کوئی شخص پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرض کے جال سے نکلنے کے لئے کہے،
مزید پڑھیے


’’حدی خوان‘‘

بدھ 15 فروری 2023ء
اوریا مقبول جان
اسد محمد خان کی ’’باسودے کی مریم‘‘ مجھ پر تقریباً ویسا ہی اثر کرتی رہی ہے جیسا اثر علامہ اقبال کی وہ رباعی جو انہوں نے آخری عمر میں سیدالانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں ڈوب کر لکھی تھی تُو غنی ازہر دو عالم من فقیر روز محشر عذر ہائے من پذیر گرتو می بینی حسابم ناگزیر از نگاہے مصطفیٰ پہنہاں بگیر ترجمہ:اے اللہ تو تمام جہانوں کا غنی ہے۔ روز محشر میری یہ درخواست قبول کر لینا کہ مجھ سے حساب نہ لینا۔ لیکن اگر میرا حساب اس قدر ضروری ہو تو مجھے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہوں سے
مزید پڑھیے


بوجھو بچو!بوجھو بچو!کیا ہے اس کا نام

منگل 14 فروری 2023ء
اوریا مقبول جان
یہ اردو مشاعروں پر بہار کا سماں تھا۔شاعر ایک مشاعرے سے فارغ ہوتے تو اگلے کے لئے رختِ سفر باندھ رہے ہوتے۔کچھ تو ایسے تھے کہ جنہوں نے اسی شاعری کے بل بوتے پر ابن بطوطہ سے زیادہ جہاں گردی کر رکھی تھی۔ایسا ہی ایک جہاں گرد‘ میرا یار امجد اسلام امجد بھی تھا جو نہ جانے کتنے برس شاعری کرتا رہا لیکن جیسے ہی وہ ٹیلی ویژن ڈرامے کے اکھاڑے میں اترا تو بڑے بڑوں کو پچھاڑ دیا اور یوں لوگ اس کی شاعری سے بھی آشنا ہونے لگے۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کہ وہ اپنی نظم
مزید پڑھیے



اثاثہ جات میں چھپی چُرائی ہوئی دولت

جمعه 10 فروری 2023ء
اوریا مقبول جان
ہم نے یقیناً اس مملکتِ خداداد پاکستان کے وہ دن دیکھے ہیں کہ جب محلے میں رہنے والے کسی سرکاری ملازم کے گھر میں پیسے کی ریل پیل ہونے لگتی، اس کے اخراجات بڑھ جاتے، پرانا فرنیچر بدل دیا جاتا اور آخر کار گھر گرا کر نیا عالیشان مکان کھڑا کر دیا جاتا تو پورا محلہ اسے حیرت نہیں بلکہ نفرت کی نگاہ سے دیکھنے لگتا۔ بچے اگر مائوں سے سوال کرتے کہ ہمیں بھی اس گھر والے بچوں جیسے کھلونے لے کر دیں تو وہ انہیں ڈانٹ کر چُپ کروا دیتی اور کہتیں، ’’وہ تو حرام کا پیسہ ہے،
مزید پڑھیے


ہماری بربادی کی داستان ……(2)

جمعرات 09 فروری 2023ء
اوریا مقبول جان
سول ایڈمنسٹریشن کا ڈھانچہ انگریز کی قوت و اختیار کی علامت تھا، اسی لئے اسے بے پناہ اختیارات بھی عطا کئے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر اپنے ضلع میں ایک چھوٹا سا بے تاج بادشاہ ہوا کرتا تھا۔ امنِ عامہ، ترقیاتی منصوبے، سیاسی جوڑ توڑ، ایک حد تک انصاف کی فراہمی بھی اسی ’’امرت دھارے‘‘ کے ذمہ تھی۔ مالیہ اور آبیانہ چونکہ یہی دونوں ٹیکس تھے جن سے حکومت چلتی تھی، انکم ٹیکس اور کسٹم تو برائے نام تھے، یہی وجہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر ہی کلکٹر بھی ہوتا جو یہ محصولات وصول کرتا۔ اس قدر محدود پیمانے پر
مزید پڑھیے


ہماری بربادی کی داستان

بدھ 08 فروری 2023ء
اوریا مقبول جان
پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی سول سروس اور فوج کی بناوٹ، ساخت اور گھڑت ایک جیسی ہے۔ اس لئے کہ انہیں انگریز نے برطانوی استعمار کے تحفظ اور نوآبادیاتی تسلّط کے اُصولوں میں گُندھے ہوئے دھاگے سے بُنا ہے۔ افواج کے لئے تو ایسٹ انڈیا کمپنی کے مفادات کے تحفظ کے لئے 1600 عیسوی میں ہی بھرتی کر لی گئی تھی اور یہ تقریباً ایک سو تہتر سال تک ہندوستان میں برطانوی تجارت کا تحفظ کرتی رہی۔ ہندوستانی فوج میں مسلسل مقامی افراد کو بھرتی کیا جاتا رہا اور ساتھ ہی ہندوستان پر قبضے کا منصوبہ بھی بنتا
مزید پڑھیے


دیارِ غیر کی موت

منگل 07 فروری 2023ء
اوریا مقبول جان
پرویز مشرف کو یہ ’’اعزاز‘‘ حاصل ہے کہ وہ پہلا آرمی چیف ہے جسے غدّاری کے مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی اور جو جلاوطنی میں ہی اس دنیا سے چلا گیا۔ پاکستان میں چار فوجی ڈکٹیٹر آئے اور میری عمر کے لوگوں نے چاروں کی آمریت کا ’’لطف‘‘ اُٹھایا ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان کے آخری پانچ سال میری ابتدائی یادداشتوں کا حصہ ہیں۔ اس کی اقتدار سے روانگی سے پہلے کے چند ماہ پاکستان کے درودیوار اس کے خلاف نعروں سے گونجتے تھے۔ ’’ایوب ۔۔۔۔ ہائے ہائے‘‘، کے یہی نعرے تھے کہ جب اس نے انہیں
مزید پڑھیے


پاکستان، خراسان، غزوۃ الہند

جمعه 03 فروری 2023ء
اوریا مقبول جان
جس شخص کو دس اپریل 2022ء کو چشمِ زدن میں پورے ملک میں پاکستانی عوام کے کھولتے ہوئے لاوے کی طرح باہر نکلنے اور 20 نومبر 2022ء کو وزیرآباد میں شاندار منصوبہ بندی سے کئے گئے، قاتلانہ حملے میں عمران کے معجزانہ طور پر بچ نکلنے میں مشیتِ ایزدی کے اشارے نظر نہیں آتے، اس کی آنکھوں کی پٹی کھلنے میں ابھی شاید چند ماہ لگ جائیں۔ یہ آنکھوں، کانوں اور دلوں پر لگی ہوئی مہریں ہوتی ہیں جو کسی شخص کے انجام سے پہلے نہیں کھلتیں۔ اسلام آباد کے درویشِ نسیم انور بیگ کا آباد آستانہ جس کی ایک
مزید پڑھیے








اہم خبریں