Common frontend top

ڈاکٹر اشفاق احمد ورک


ووٹاں پان نوں جی نئیں کردا


اٹھارہ سو ستاون کے بعد ہندوستان میں چاروں جانب تہذیب کے نام پہ رقص کرتی بد تہذیبی اور نفاذِ قانون کی آڑ میں بدمست لاقانونیت کو دیکھ کر اپنے عہد کے منفرد شاعر حکیم مومن خاں مومن نے علامتی انداز اختیار کرتے ہوئے کہا تھا: شب جو مسجد میں جا پھنسے مومن رات کاٹی خدا خدا کر کے یقین کریں وطنِ عزیز کے ہر معقول آدمی نے بھی آٹھ فروری والے الیکشن کے متعلقات، طریقِ کار اور اس سلسلے میں ماضی کے ہر الیکشن سے بڑھ کے جمہوریت کے نام پہ اڑائی جانے والی بدتمیزی، نا انصافی، بے شرمی، یک طرفگی، نہلا نوازی
اتوار 11 فروری 2024ء مزید پڑھیے

سَو صفحے کی زندگی

اتوار 04 فروری 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
آباؤ اجداد۔۳…میاں شرف الدین وِرک سے متعلق یہ بھی روایت ہے کہ ان کے چار ایکڑ میں واقع دربار کے احاطے میں واقع چھپڑی (جسے اب پختہ کر کے تالاب کی شکل دے دی گئی ہے ) پہ غسل کرنے سے جِلد کی ہر طرح کی بیماری ختم ہو جاتی ہے۔ مریض جس لباس میں آتا ہے، غسل کے بعد وہ لباس وہیں دیوار یا درختوں پر لٹکا دیا جاتا ہے۔ بے شمار عقیدت مندملک اور بیرونِ ملک سے علاج کی غرض سے آج بھی وہاں آتے ہیں۔ اگر اس مِتھ کی تحقیق میں جاتے تو ہم بڑے فخر ساسے
مزید پڑھیے


اورینٹل میلہ اور ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی!

اتوار 28 جنوری 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
اورینٹل کالج سے تعلق جوں جوں پرانا ہوتا جاتا ہے، اعلیٰ شراب کی طرح اس کا نشہ فزوں تر ہوتا جاتا ہے۔ 1986ء میں استوار ہونے والا یہ ناطہ تو اب سینتیویں سال میں داخل ہو چکا ہے لیکن اس تعلق میںکہنگی کے آثار دور دور تک دکھائی نہیں دیتے۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اس ادارے کو ہمیشہ صرف محبوب کی نظر سے دیکھا ہے، یہ الگ بات کہ یہاں پہ ورود کرنے والے کو بالعموم رقیب کی سی ’پذیرائی‘ نصیب ہوتی ہے، وہ بھی فیض ولا نہیںغیظ والا رقیب ۔ چوبیس پچیس جنوری کو
مزید پڑھیے


آلودگی، بے ہودگی

اتوار 21 جنوری 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
آج کل میرے وطن میں چاروں جانب دھواں دار فضا ہے، دُھند کے اندھا دُھند ڈیرے ہیں۔ یہ دُھند زمینی بھی ہے، آسمانی بھی، ذہنی بھی ہے نفسیاتی بھی، حقیقی بھی ہے جذباتی بھی۔ فضائی بھی ہے، پھیلائی بھی ہے۔ جو فضائی ہے وہ سڑکوں پہ اثر انداز ہو رہی ہے اور جو پھیلائی ہے، وہ لڑکوں پہ اثر انداز ہو رہی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق گزشتہ مختصر عرصے میں میرے ملک کے نو لاکھ سے زیادہ پڑھے لکھے، با ہنر، کچھ کر گزرنے کے فن سے آشنا نوجوان بے روزگاری، بے عملی، بے تدبیری، بے توقیری اور
مزید پڑھیے


سَو صفحے کی زندگی

اتوار 14 جنوری 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
آباؤ اجداد۔۲… ہم نے اس سلسلے کے اپنے گزشتہ کالم میں اپنے پردادا کے پردادا میاں جان محمد ؒ (1739ء ۔ 1805ئ) کہ جن کے والد میاں انور علی وِرک،جو شیخوپورہ سے بیس کلومیٹر جنوب واقع ہمارے اصل گاؤں ہوئی کے میں کم و بیش سو مربع زمین کے مالک تھے، حصولِ تعلیم کی غرض سے حافظ آباد کے نواحی گاؤں لویرے میں اپنے زمانے کے معروف عالمِ دین مولانا ولی محمدؒ کہ اس زمانے میں جن کے مدرسے میں ایک سو چالیس حجرے تھے، میں آئے۔ میاں انور کی شرافت، نجابت دیکھ کے مولانا نے دورانِ تعلیم ہی ان
مزید پڑھیے



وِرک، وڑائچ، وچار … آخری قسط

اتوار 07 جنوری 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
بابا وڑائچ ایک ایسا پنجابی بزرگ تھا، جسے مالی فراخی نے بڑھاپے کے روایتی چڑچڑے پن کی بجائے لطف و انبساط عطا کر رکھا تھا۔ ان کی شخصیت میں ایک ڈیرے دار جٹ اور بین الاقوامی مشاہدہ گھل مل گئے تھے۔ بلھے شاہ اور میاں محمد بخش کے کلام کے حوالوں اور تاریخ کے تڑکے سے گفتگو کو دلچسپ بنانے کا ہنر جانتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ تین چار دہائیاں قبل ہیر وارث شاہ، قصہ سیف الملوک، داستانِ یوسف زلیخا، سعدی کی معروف حکایات اور میاں محمد بخش کے دانشوارانہ اشعار کا مطالعہ بلکہ مترنم پیشکش ہماری دیہاتی تہذیب
مزید پڑھیے


قطرہ قطرہ مسکراہٹ!

اتوار 31 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
دوستو! کل پھر تیس دسمبرتھا جو اتفاق سے میراجنم دن بھی ہے۔ کچھ سال قبل اپنی ایک دسمبرانہ غزل میں اسی کی بابت عرض کیا تھا: آنکھیں کھول کے دیکھ دسمبر اپنی ہر Mistake دسمبر تُو ہے سال کا آخری بیٹا تُو تو ہو جا نیک دسمبر تیری ٹھنڈک پی جائے گا اُن آنکھوں کا سیک دسمبر دل والوں کی دنیا اندر تُو ہے نمبر ایک دسمبر تیس کو اپنی سال
مزید پڑھیے


سَو صفحے کی زندگی

اتوار 24 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
آبا ؤ اجداد… مبینہ یا میسر شجرے کے مطابق آدمؑ سے شیث، انوشن، کنعان سے ہوتا ہوا درجنوں پیڑھیاں بعد ’وِرک‘ نام کا ایک بزرگ ملتا ہے اور اس کے بعد اجے پال، مہندر، نورتھ سنگھ، دلیپ، منہاس، دیوان، آہن، جَس، کڑیال (جنڈیالہ شیر خاں کے قریب اسی نام کے تین گاؤں (کڑیال کلاں، کڑیال خُرد، بُڈھی کڑیال موجود ہیں) معروف شاعر تنویر بخاری کا تعلق کڑیال کلاں سے تھا)… بھکھی (شیخوپورہ سے چند کلومیٹر فیصل آباد روڈ پر واقع قصبہ نما گاؤں، جہاں ایک گرڈ اسٹیشن بھی موجود ہے، جس کا ہر نئے آنے والے سیاست دان کو جعلی
مزید پڑھیے


لیول پلیئنگ فیلڈ یا ڈیول پلیئنگ فیلڈ

اتوار 17 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
ہمارے ہاں کچھ عرصے سے لیول پلیئنگ فیلڈ کی اصطلاح نہایت دیدہ دلیری اور تسلسل کے ساتھ استعمال کی جارہی ہے، جس کا ظاہری مطلب تو کھیلنے یا کارکردگی دکھانے کے لیے یکساں ماحول،مواقع اور سہولتیں فراہم کرنے کے ہیں لیکن یہاں کہنے والے کا اصل مطلب: گلیاں ہو جان سُنجیاں ، وِچ مرزا یار پھرے والا ہوتا ہے۔ دوسری جانب ماحول فراہم کرنے والے ایمپائروں یا ویمپائروں کی تابع داری، عمل درآمدی یا کسی ان دیکھی مجبوری کا یہ عالم ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے خواہش کے پُتلوں کو ایسی لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کر دی گئی ہے، جو مطالبہ کندگان
مزید پڑھیے


وِرک، وڑائچ، وچار (2)

اتوار 10 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
ہماری بس میں پچیس خواتین اور بیس مرد تھے، جو لبیک کی صدا اور البیک کی غذا کے ساتھ سفر جاری رکھے ہوئے تھے ۔ مدینہ سے مکہ کے راستے میں تپتا بلکہ دہکتا صحرا چاروں جانب پھیلا دکھائی دیتا تھا۔ کہیں کہیں جنرل ضیا الحق کے زمانے میں متعارف کرائے گئے نیم یا نِم کے درخت بھی دکھا ئی دے جاتے، جن کے نیچے یقینا نمی نمی ہوا بھی چلتی ہوگی۔ وسیع اور ہموار سڑکوں پر ہر قبیل کی رنگا رنگ( بلکہ ان کی رفتار اور ہیئت کی وجہ سے انھیں دنگا دنگ بھی کہا جا سکتا ہے) گاڑیاں
مزید پڑھیے








اہم خبریں