Common frontend top

ڈاکٹر اشفاق احمد ورک


تیرے عفوِ بندہ نواز میں……(9)


شافع محشر…بعض احباب کا استفسار ہے کہ میرا کالم کچھ ہفتوں سے مدینہ پہ رکا ہوا ہے۔ انھیں کیسے بتاؤں کہ میرے بھائی یہ کالم نگار نہ صرف خود بلکہ اس کے دل و جان، اس کے جذبات و احساسات، اسی مقامِ مقدسہ پہ رکے ہوئے ہیں۔نہ صرف رکے ہوئے ہیں بلکہ دم بخود ہیں۔ اس حسرت کے ساتھ کہ کاش میری قوم ، میرے لیڈران، میرے علماء اپنی اپنی ڈفلی بجانے کی بجائے اسی جیتے جاگتے مرکز پہ رک جاتے کہ ہماری عظمت و عروج کا سفر یہیں سے شروع ہوتا ہے۔ اسی مدینہ معظمہ میںسطوت و حشمت کے
جمعه 29  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

تیرے عفوِ بندہ نواز میں (8)

اتوار 24  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک

تجھے کیا ملے گا نماز میں؟… اس میں کوئی شک نہیں کہ نماز، دینِ اسلام کا سب سے بنیادی اور اہم رُکن ہے۔ اسے دین کا ستون بھی قرار دیا گیا ہے اور یہ بھی باور کرا دیا گیا ہے کہ روزِ قیامت سب سے پہلا سوال اسی نماز سے متعلق ہی ہوگا لیکن بدقسمتی یہ کہ ہمارے ہاں ہر کام کی طرح اسے بھی عبادت کی بجائے عادت کی طرح ٹریٹ کیا گیا ہے۔ کبھی اس کے اندر چھپے مستحسن مقاصد پہ نظر ہی نہیں کی گئی۔ ہمارے خیال میں اہلِ ایمان کے لیے نماز کا ایک نہایت بنیادی
مزید پڑھیے


لمزکا لمس

اتوار 17  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
لمز(LUMS) لاہور کے ماتھے پر سید بابر علی کا سجایا گیا ایک دل فریب جھومر اور تعلیم کی دنیا میں اعلیٰ معیار کی خوش گوار علامت ہے۔ یہ وطنِ عزیز میں لبرل آرٹس آف ایجوکیشن اور ذہنی آزادی کے ساتھ حصولِ تدریس کی بے مثال درس گاہ و پناہ گاہ ہے۔ یہ ادبی مجلّہ ’بنیاد‘ اسی جھومر کا ایک خوش نما موتی ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس ادارے کی علمی بنیاد اور اس کا ادبی ’بنیاد‘ دونوں قابلِ رشک ہیں۔ اس ادبی مجلّے کی باطنی خوبیاں تو بعد کی بات، اس کے ظاہر کی بھی بلائیں لینے
مزید پڑھیے


تیرے عفوِ بندہ نواز میں (7)

اتوار 10  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
مدینہ، شہرِ بے مثال… آج سے چودہ سو پینتالیس سال قبل ، وہ عظیم ہستیؐ جن پر اپنے عزیز ترین شہر سے استقامت کے ساتھ سچ بولنے، دوستوں، دشمنوں کی امانتیں سنبھالنے، بگڑے ہوئے معاشرے میں عدل و انصاف کا چلن عام کرنے، اصلیت سے بھٹکے ہوئے لوگوں تک خدا کا حقیقی پیغام پہنچانے، شِرک میں لِتھری ہو ئی مخلوق کو توحید کا درس دینے، اپنے ہاتھوں سے تراشے ہوئے بتوں کی پرستش سے منع کرنے، نیز جھوٹ، فراڈ، چوری، سینہ زوری، زنا، دُخترکُشی جیسی برائیوں کو ممنوع قرار دینے کی پاداش میں اپنی جنم بھومی اتنی تنگ کر
مزید پڑھیے


گونگا پاکستان

جمعه 08  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
دوستو! آج آٹھ ستمبر ہے، بلکہ یوں کہنا مناسب ہے کہ آج پھر آٹھ ستمبر ہے۔ وہ آٹھ ستمبر جب آٹھ سال قبل پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے باقاعدہ فیصلہ صادر فرمایا تھا کہ آج سے وطنِ عزیز کی سرکاری، درباری، دفتری، امتحانی، اِمکانی زبان اُردو اور صرف اُردو ہوگی لیکن فیصلوں سے کیا ہوتا ہے؟ یہ فیصلہ تو 1832ء میں برِصغیر کے مجموعی سروے کے بعد انگریزوں نے بھی فرمایا تھا۔ جب اس اَمر کا ایک محفل میں تذکرہ ہوا تو انگریزوں کے ایک خیر خواہ مخواہ صاحب فرمانے لگے: اُردو کے نفاذ کا فیصلہ تو انھوں
مزید پڑھیے



ماہ پارہ،شاہ پارہ (2)

اتوار 03  ستمبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
فون پہ بات ہوئی،ملاقات کا وقت بھی طے ہوا۔بات اتنی تھی کہ لوگوں کے ماضی اور ذہنوںمیں دو دہائیوں تک ہلچل مچائے رکھنے والی اس محترمہ نے اپنی خود نوِشت تحریر کی، جس کی اشاعت کا بندوبست درکار ہے۔محترمہ عظمیٰ مسعود اور پروفیسر زریں حبیب کے احترام میں مَیں کسی مناسب پبلشر کی بابت سوچنے لگا۔ پھر معلوم ہوا کہ کتاب کا قرعہ بک کارنر جہلم کے نام نکل چکا ہے۔ خوشی ہوئی کہ کتاب اچھے پبلشرز کے پاس پہنچ گئی، دعا بھی کہ اللہ کرے ان کے ساتھ بھی اچھا ہی معاملہ ہو۔ پھر کتاب چھپنے کی
مزید پڑھیے


ماہ پارہ ، شاہ پارہ

اتوار 27  اگست 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
ہمارا تعلق اس نسل سے ہے کہ ریڈیو جن کا دوست، استاد، کھلونا، بہلاوا، مشیر، محبوب سب کچھ ہوا کرتا تھا۔ ہمارا تعلق اس نسل سے بھی ہے، جنھوں نے ماہ پارہ زیدی کو اپنی آنکھوں سے ماہ پارہ صفدر بنتے نہ صرف دیکھا بلکہ برداشت بھی کیا۔ ماہ پارہ سے ہمارا ابتدائی تعارف اس زمانے میں ہوا جب کوئی خوب صورت چہرہ دیکھ کے نسیم حجازی کے ناولوں کی ہیروئنوں کی طرح دل میں خوشگوار دھڑکنوں کا عمل شروع ہو چکا تھا۔ اَسّی کی دہائی میں جب ٹی وی نے آواز کو تصویر کا قالب عطا کیا تو ڈراموں
مزید پڑھیے


تیرے عفوِ بندہ نواز میں (6)

اتوار 20  اگست 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
وقت کی آنکھ مچولی… لاہور سے سہ پہر چار بج کر اکیس منٹ پر روانہ ہونے والی پرواز نو بج کر بیس منٹ پر مدینہ منورہ کی تاریخی و تعریفی سرزمین پر ننگے پاؤں اُتری۔ جوں ہی فون پہ مسلط فلائٹ موڈ ہٹایا تو گھڑیوں نے اچانک دو گھنٹے پیچھے کی ڈُبکی لگائی ، جو ریاضی، کاروباری اور زمینی اوقات کے اعتبار سے تو دو گھنٹے کا گھاٹا تھا کہ ہم نے پہلے ہی مشکل سے نو بجائے تھے، اب پھر سے سات کا ہندسہہمارے ساتھ ساتھ تھا لیکن قلبی کیلنڈر ایک سو بیس منٹ کا منافع دکھا رہا تھا
مزید پڑھیے


گِدھ ہی گِدھ ہیں مِری زمینوں پر

اتوار 13  اگست 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
میری زندگی کے پہلے بیس سال ایک چھوٹے سے گاؤں میں مالی عُسرت اور ذہنی عشرت میں گزرے۔ ایک بات اکثر دیکھنے میں آئی کہ گاؤں میں جب بھی کسی کی گائے، بھینس یا بَیل کسی بیماری یا عمر رسیدگی کی بنا پر مر جاتا تو ساتھ والے گاؤں سے کھالوں کا کاروبار کرنے والے اسلم موچی کو بلایا جاتا جو اپنے کسی عزیز اور تیز چھریوں کے ہمراہ پہلی فرصت میں آ دھمکتے اور مردہ جانور کی کھال اتار کے لے جاتے۔(اب تو سنا ہے کہ ایسی کسی صورت میں کھال کے بیوپاری وسیع تر مقاصد کے لیے پورا
مزید پڑھیے


تیرے عفوِ بندہ نواز میں (5)

اتوار 06  اگست 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
لاہور سے سرینے ایئر لائن کی پروازنمبر FR-2921, LHR-MED کو شیڈول کے مطابق 15:40 یعنی سہ پہر تین بج کر چالیس منٹ پہ روانہ ہونا تھا۔ ہم عین اس وقت اپنی سیٹ نمبر 34 سی پر براجمان تھے۔ ہوائی میزبانوں کی چستی و پھرتی کے باوجود 274 مسافروں کا دستی ساز و سامان اوپری خانوں میں سمیٹنے اور پیر و جوان و زناں کے دست و بازو، سیٹ بیلٹ میں جکڑنے میں کچھ وقت لگ گیا، لیکن اس کا 16:20 پہ سٹارٹ لے لینا بھی ہماری تاخیری اور تاریخی روایت کے حساب سے کمال کی بر وقتی محسوس ہوئی۔ چلنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں