Common frontend top

ڈاکٹر حسین پراچہ


کیا چھاپوں سے تبدیلی آئے گی؟


مجھے تو خوش ہونا چاہیے کہ جناب وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ وار اسلام آباد۔ لاہور کے شٹل دوروں میں سے وقت نکال کر میرے شہر‘ شاہینوں کے شہر سرگودھا کو اپنی نگاہ التفات کے قابل سمجھا۔ جناب وزیر اعظم کے 20منٹوں پر محیط دورے کا مرکزی نقطہ ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا تھا۔ عمران خان نے یہ دورہ اس شان کے ساتھ کیا کہ اخباری اطلاعات کے مطابق کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی البتہ یہ حسن اتفاق ضرور ہوا کہ جناب وزیر اعظم کی آمد سے قبل کمشنر سرگودھا ظفر اقبال شیخ ہسپتال میں بنفس نفیس موجود تھے۔
جمعرات 30 مئی 2019ء مزید پڑھیے

کیا ہمارا ایٹمی قوت ہونا کافی ہے؟

منگل 28 مئی 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
آج 28مئی ہے۔ یوم تکبیر ‘28مئی 1998ء کو پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کئے تو دنیا میں اہل پاکستان کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ راتوں رات دنیا میں سر جھکا کر چلنے والی قوم سر اٹھا کر چلنے لگی۔ جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تب میں سعودی عرب میں مقیم تھا۔ میں نے اپنے طویل قیام کے دوران سعودی قوم کو صرف دو مواقع پر جذباتی خوشی مناتے دیکھا۔ ایک جب سعودی عرب کویت سے فٹ بال میچ جیتتا تو اس کا زبردست جشن منایا جاتا دوسرے
مزید پڑھیے


فرشتہ کا قتل: ذمہ دار پولیس یا حکومت؟

هفته 25 مئی 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
جو لوگ اسلام آباد کو جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ چک شہزاد حکومتی و عدالتی مراکز سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ چک شہزاد اور بنی گالہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اسی بنی گالہ کے پہاڑ کی چوٹی پر ہمارے حاکم کا قصر ہے۔ اس قصر کی بلندی سے اگر حاکم چاہے تو اپنی رعیت کے احوال کا براہِ راست مشاہدہ کر سکتا ہے۔ جی ہاں! فرشتہ چک شہزاد کی رہائشی تھی۔ اس بچی کے خاندان کا تعلق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند سے تھا۔ یہ بچی 15مئی کو لاپتہ ہوئی اور 20مئی کو
مزید پڑھیے


قمری کیلنڈر اور فواد چودھری کی سائنس

جمعرات 23 مئی 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
پاکستان اس لحاظ سے ایک دل چسپ ملک ہے کہ یہاں ہر سودا بکتا ہے۔ یہاں بسوں میں نایاب منجن سے لے کر اسلام آباد کی ٹی وی اسکرینوں پر پانی سے چلنے والی گاڑی کی برکینگ نیوز تک سب چلتا ہے۔ رئویت ہلال کی شرعی حیثیت اور پاکستان میں اس کی تاریخی تفصیل آپ کے ساتھ شیر کرنے سے پہلے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ فواد چودھری صاحب کا دعویٰ کیا ہے اور اپنے دعوے کے حق میں وہ کیا دلیل پیش کرتے ہیں چودھری صاحب وزیر اطلاعات تھے تو شب و روز کی ہر سماعت میں
مزید پڑھیے


افطار سے احتجاج تک

منگل 21 مئی 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
باقی باتیں تو بعد میں ہوں گی میں چاہتا ہوں کہ پہلے دل کا بوجھ ہلکا کر لوں۔ زندگی میں بعض حادثات و سانحات ایسے بھی آتے ہیں جن کا صدمہ انسان ہی نہیں شجر و حجر بھی محسوس کرتے ہیں۔ دل تو میرا اداس ہے ناصرؔ شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے جواں سال بیٹے کی موت ایک ایسا ہی صدمہ ہے جس کا دکھ ہر کوئی محسوس کرتا ہے۔ میرے لیے یہ سانحہ دوسرے صدمے کا باعث ہوا کیونکہ میرا کائرہ صاحب کے ساتھ ذاتی تعلق خاطر ہے۔ قمر زمان کائرہ صاحب کے بیٹے اسامہ اور اس کے دوست حمزہ بٹ
مزید پڑھیے



سوڈان: پہلے انتخاب پھر احتساب

هفته 18 مئی 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
ہم یہاں پاکستان میں تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں ۔دوسری طرف پرجوش سوڈانی عوام تیس برس کی فوجی آمریت کے بعد نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ گزشتہ پانچ ہفتے سے ہزاروں سوڈانی مردوزن اور پیرو جواں خرطوم کے فوجی ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہیں اور اپنے مطالبات کے حق میں ان کا دھرنا جاری ہے۔ وہ کیا چاہتے ہیں وہ کیا مانگتے اور کیا سوچتے ہیں اس حوالے سے تفصیلی معلومات آپ سے شیئر کروں گا مگر تھوڑا انتظار کیجیے۔ گزشتہ کئی روز سے میرے بہت سے قارئین اور دوست احباب مجھ سے رابطہ کر
مزید پڑھیے


میں گر پڑوں گا دیکھ مجھے آسرا نہ دے

جمعرات 16 مئی 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
فرد کو لاحق ہو یا قوم کو بے یقینی کا روگ جان لیوا ہوتا ہے۔ تبھی تو مرشد نے فرمایا تھا ع غلامی سے بدتر ہے بے یقینی جناب اسلم انصاری باکمال شاعر ہیں۔ ان کے اشعار سیدھے دل میں جا کر ترازو ہو جاتے ہیں۔ صوفیاء کی بستی کا یہ باسی ملتان چھوڑنے پر آمادہ نہیں۔ لاہور میں ہوتے تو آج کم از کم ناصر کاظمی کے مقام و مرتبے پر فائز ہوتے مگر سچا شاعر اس طرح کی شہرت سے بے نیاز ہوتا ہے۔ اہل ذوق ان کا کلام سنتے پڑھتے اور سر دھنتے ہیں۔ انصاری صاحب
مزید پڑھیے


کیا امریکہ ایران پر حملہ کرنے والا ہے؟

منگل 14 مئی 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی ایک خوشگوار شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ایچی سن اور کیمبرج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ اردو زبان اور اہل زبان کا سا لب و لہجہ انہیں والدہ کی طرف سے ورثے میں ملا۔ وہ پہلے بھی پیپلز پارٹی کے دور میں وزیر خارجہ رہے۔ مجھے حیرت ہے کہ امریکی جنگ کے سیاہ بادل ہمارے برادر پڑوسی ملک ایران پر منڈلا رہے ہیں اور پاکستانی وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی اس بارے میں فکر مند دکھائی دیتے ہیں اور نہ ہی اس بارے میں میڈیا اور اہل دانش و صحافت کے ساتھ
مزید پڑھیے


حکومت کرنا بڑا آسان ہے

هفته 11 مئی 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز جب بار خلافت اپنے کندھوں پر لاد کر گھر میں داخل ہوئے تو آپ کی داڑھی آنسوئوں سے بھیگی ہوئی تھی۔ آپ کی بیوی نے گھبرا کر پوچھا کہ کیوں خیریت ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ خیریت کہاں ہے۔ میری گردن میں امت محمدیؐ کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ ننگے‘ بھوکے‘ بیمار‘ غلام‘ مسافر‘ قیدی‘ بچے‘ بوڑھے ‘ کم حیثیت، عیال دار وغیرہ سب کا بوجھ میرے سر آن پڑا ہے۔ اسی خوف میں رو رہا ہوں کہ کہیں قیامت میں مجھ سے پرسش ہو اور میں جواب نہ دے سکوں۔ حضرت عمرؓ بن
مزید پڑھیے


واپسی

جمعرات 09 مئی 2019ء
ڈاکٹر حسین پراچہ
پردیسی ہو یا پنچھی گھروں اور آشیانوں کو خوشی خوشی لوٹتے ہیں۔ اسی لئے گھروں کو جاتی ہوئی گزرگاہیں‘ کہکشاہیں بن جاتی ہیں۔ غالباً عطاء الحق قاسمی نے کہا تھا ؎ گھر کو جاتے رستے اچھے لگتے ہیں جیسے زخم پرانے اچھے لگتے ہیں نشمین کو پلٹتے طائر کے بارے میں ڈاکٹر وزیر آغا نے کیا خوب کہا تھا ؎ دن ڈھل چکا تھا اور پرندہ سفر میں تھا سارا لہو بدن کارواں مشت پر میں تھا کوٹ لکھپت جیل سے جاتی امرا آتے ہوئے میاں نواز شریف کی کیفیت بھی کچھ ایسی ہی تھی کہ اڑ کر اپنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں