اسرائیل اور حماس کے مابین سات اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے لیے جمعہ چوبیس نومبر سے چار دن کی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس چار روزہ توقف کے معاہدے کی شرائط کے تحت، اسرائیل اور حماس نے چار دن کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔ معاہدے کے اہم نکات میں لڑائی میں وقفہ، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بدلے حماس کے قیدیوں کا تبادلہ، اور دن کے مخصوص گھنٹوں کے
پیر 27 نومبر 2023ء
مزید پڑھیے
ڈاکٹر طاہر اشرف
بائیڈن اور شِی جن پنگ کے مابین ہونے والی ملاقات
پیر 20 نومبر 2023ءڈاکٹر طاہر اشرف
امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ایک طویل انتظار کے بعد 15 نومبر کو ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC ) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کو میڈیا کی جانب سے ’’تاریخی سربراہی اجلاس‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں صدور کے مابین ہونے والی یہ وہ ملاقات ہے جس کا کافی عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا کیونکہ نومبر 2022 کے بعد سے دونوں صدور کی ملاقات نہیں ہوئی۔ چین اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات پچھلے پچاس برسوں کی نچلی ترین سطح
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
فلسطینیوں کا قتل عام اور امریکہ کی ترجیحات
پیر 06 نومبر 2023ءڈاکٹر طاہر اشرف
مشرق وسطیٰ کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ سات اکتوبر کو ہونے والی جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً دس ہزار فلسطینی مارے جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ چودہ سو اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔ جمعے کے روز اسرائیل نے ایک ایمبولینس پر بمباری کی جو غزہ شہر سے غزہ کے جنوب میں جا رہی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے، اسرائیل نے غزہ پر زمینی افواج کے ساتھ حملہ کیا ہے لیکن اس کے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
اسرائیل اور غزہ کے مابین جنگ کے مشرق وسطیٰ پر ممکنہ اثرات
پیر 30 اکتوبر 2023ءڈاکٹر طاہر اشرف
اسرائیل اور حماس کے مابین سات اکتوبر سے شروع ہونے والی لڑائی جس میں اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد اب زمینی افواج سے بھی حملہ شروع کردیا ہے۔ اب تک اس جنگ کے نتیجے میں تقریباً آٹھ ہزار کے قریب فلسطینی شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ پندرہ سو کے قریب اسرائیلی مارے گئے ہیں۔ دونوں اطراف کے جانی نقصان کے علاوہ اس جنگ کے مشرق وسطیٰ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔ حماس اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ نے نہ صرف فلسطین اور اسرائیل تنازعہ کی سمت تبدیل کردی ہے، بلکہ پورے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
غزہ پر اسرائیلی حملہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے دوسرا نکبہ
اتوار 22 اکتوبر 2023ءڈاکٹر طاہر اشرف
اِسرائیل اور حماس کے مابین گزشتہ ہفتے سات اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ میں میڈیا کی اِطلاعات کے مطابق تقریباً تین ہزار فلسطینی جاں بحق اور نو ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف تیرہ سو اِسرائیلی مارے گئے ہیں۔ جبکہ اِسرائیل کی فوج نے غزہ کا مکمل محاصرہ کیا ہوا ہے جس سے پانی سمیت کھانے پینے کی اشیاء اور ضروریات زندگی کی بنیادی چیزیں خطرناک حد تک کم ہوگئی ہیں۔ اِسرائیل کی اِس تازہ جارحیت کی وجہ سے 23 لاکھ کی آبادی پر مشتمل غزہ کی پٹی تقریباً کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے۔ حتیٰ کہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
عرب اِسرائیل جنگ کے مشرقِ وسطیٰ پر اَثرات
پیر 09 اکتوبر 2023ءڈاکٹر طاہر اشرف
دوسری جنگِ عظیم کے بعد دنیا میں پائیدار اور مستقل امن کے قیام کی غرض سے قائم ہونے والے عالمی نظام میں اقوامِ متحدہ کا ادارہ قائم کیا گیا ۔اس ادارے کو تقریباً اِبتداء سے ہی جن اہم مسائل کو حل کرنے کا چیلنج رہا ان میں عرب اِسرائیل کا تنازع شامل ہے جس کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ میں کئی جنگیں ہوچکی ہیں اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ایک خواببن کر رہ گیا ہے جس کا ممکن ہونا فی الحال مشکل نظر آتا ہے۔
عرب اسرائیل تنازع، جس کا محور فلسطین کا ایک آزاد
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
نگورنو کاراباخ تنازع
پیر 02 اکتوبر 2023ءڈاکٹر طاہر اشرف
نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند رہنما سمویل شہرامیان کے 28 ستمبر کو کیے گئے اِعلان کے مطابق یکم جنوری 2024 کو نگورنو کاراباخ کی خود ساختہ جمہوریہ کا وجود ختم ہو جائے گا۔ ان کے دستخط شدہ ایک فرمان کے مطابق، تمام ریاستی ادارے یکم جنوری 2024 سے تحلیل کر دیے جائیں گے۔ فرمان کے اَلفاظ میں "ریپبلک آف نگورنو کاراباخ (آرٹسخ) اپنا وجود ختم کر رہا ہے"۔ اِس طرح نگورنو کاراباخ کے علاقے کی آزادی کی آرمینیائی جدوجہد کو مؤثر طریقے سے ختم کردیا گیا ہے۔
اِس سال 19 ستمبر کو دوپہر 1 بجے، آذربائیجانی افواج نے توپ خانے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
انڈیا کی اقلیت کش پالیسیاں اور اقوام عالم کی ذمہ داری
بدھ 27 ستمبر 2023ءڈاکٹر طاہر اشرف
ہندوستان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف ہونے والے مظالم کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ اَلبتہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جیسی پرتشدد نظریات رکھنے والی دائیں بازو کی جماعت نے ہندوستان کی باگ ڈور سنبھالی ہے بھارت میں سیاسی مخالفین سمیت غیرہندوؤں بالخصوص مسلمانوں کے سیاسی اور مذہبی حقوق کی پامال آئے روز کا معمول ہے۔ بھارت کی موجودہ مودی سرکار کی اقلیت کش پالیسیوں کا تازہ شکارہزاروں میل دور کینیڈا میں قیام پذیر سکھ کمیونٹی ہوئی ہے جہاں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل ہوا ہ جسے بھارت نے مطلوب
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
کیا منقسم G-20 ممالک غریب ملکوں کی مدد کر سکتے ہیں
پیر 11 ستمبر 2023ءڈاکٹر طاہر اشرف
اِنڈیا کی میزبانی میں گروپ آف ٹونٹی کا دو روزہ سربراہی اِجلاس اتوار 10 ستمبر کو اِنڈیا کے دارالحکومت دہلی میں ختم ہوا ہے جبکہ اِنڈیا نے باضابطہ طور پر G-20 کی صدارت برازیل کو سونپ دی ہے جو رواں سال دسمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ دنیا کے بیس بڑے صنعتی اور تجارتی ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل G-20 کا اِس سال کا سربراہی اِجلاس بھی یوکرائن جنگ اور اَمریکہ اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی مسابقت کے تناظر میں منعقد ہوا ہے۔ یہ 18 ویں سالانہ سربراہی کانفرنس تھی اور دراَصل 200 وزارتی اجلاسوں اور
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
بَرِکس کی توسیع کے عالمی سطح پر ممکنہ اَثرات
منگل 05 ستمبر 2023ءڈاکٹر طاہر اشرف
برازیل،روس،بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ BRICS کا 15واں سربراہی اجلاس 22 سے 24 اگست کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہوا ہے۔ اِجلاس کی میزبانی گروپ کے موجودہ صدر ہونے کی حیثیت سے جنوبی افریقہ نے کی ہے۔ اِس سربراہی اِجلاس کی صدارت جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کی اور ممبران ملکوں کے سربراہان نے شرکت کی ہے، سوائے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے جنہوں نے اِجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ اِس سربراہی اِجلاس کی سب سے اہم بات BRICS کے ممبران کا گروپ کی توسیع کا فیصلہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے