Common frontend top

BN

ڈاکٹر طاہر اشرف


چینی صدرکا دورہ روس


چین کے صدر ژی جن پنگ 20 مارچ سے ماسکو کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے جب روس کے اتحادی چین نے یوکرائن میں جنگ کے خاتمے کے لیے "یوکرائن کے بحران کے سیاسی حل پر چین کا موقف " کے عنوان سے بارہ نکات پر مشتمل تجاویز پیش کی ہیں۔ مغربی ممالک نے اِن تجاویز کا غیر پرجوش استقبال کیا ہے اور بیجنگ کو ماسکو کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف خبردار بھی کیا ہے۔ اب تک چین نے
پیر 20 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

سعودی عرب اور اِیران کے درمیان تعلقات کی بحالی

پیر 13 مارچ 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اِیران اور سعودی عرب نے سات سال سے زائد عرصے سے منقطع رہنے کے بعد تعلقات بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس بات کا اعلان چار روزہ مذاکرات کے نتیجے میں بیجنگ میں جمعہ 10 مارچ کو ہونے والے ایک معاہدے کے نتیجے میں کیا گیا۔ اس معاہدے کو مشرق وسطیٰ کو طویل عرصے سے منقسم کرنے والے شدید تنازع میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ چین نے اچھے سہولت کار کا کردار ادا کیا اور مشرق وسطیٰ کے دو تیل پیدا کرنے والے
مزید پڑھیے


روس اوریوکرائن کے مابین جاری جنگ کا ایک سال

پیر 06 مارچ 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
روس اور یوکرائن کے مابین فروری 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کو ایک سال ہوگیا ہے اور یوکرائن کی طرف سے روس کے حملے کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔ 24 فروری 2022 کو روسی صدر ولادی میر پوٹن نے یوکرائن پر شمال، مشرق اور جنوب سے حملہ کیا۔ اِس حملہ کو "خصوصی فوجی آپریشن" کا نام دیا گیا جس کا مقصد یوکرائن میں بسنے والے روسی نسل کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے، کیف کی نیٹو کی رکنیت کو روکنے اور اِسے روس کے "دائرہ اَثر" میں رکھنا تھا۔ اگرچہ یوکرائن اکیلا لڑرہا ہے لیکن مالی اور فوجی
مزید پڑھیے


پاک ازبک تجارتی معاہدہ اور باہمی تعلقات

پیر 27 فروری 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
پاکستان اور ازبکستان نے ایک ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے کی ترغیب ملے گی۔ اِس معاہدے پر جمعہ 24 فروری کو ازبکستان میں ہونے والے تجارتی، اقتصادی اور سائنسی تکنیکی تعاون سے متعلق پاکستان-ازبکستان بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے 8ویں اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے ہیں۔ آئی جی سی اِجلاس کی مشترکہ صدارت ازبکستان کے سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے وزیر لازیز قادرتوف اور پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔
مزید پڑھیے


پاک اَمریکہ دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور

پیر 20 فروری 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
پاکستان اور امریکا کے مابین درمیانی سطح کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور 13 سے 16 فروری تک واشنگٹن میں ہوا ہے۔ سیکرٹری دفاع کی سطح پر ہونے والی اِس بات چیت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آپشنز تلاش کرنا ہے۔ اِس ڈائیلاگ کا پہلا دور جنوری 2021 میں پاکستان میں ہوا تھا۔ ڈائیلاگ کے دوسرے دور کے لیے پاکستانی ٹیم کی سربراہی چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کی ۔ اَمریکی وفد کی نمائندگی انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس کے دفتر نے کی۔ اگرچہ اس دوسرے دور
مزید پڑھیے



بائیڈن کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب

منگل 14 فروری 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اَمریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے سات فروری بروز منگل کو اَمریکی کانگرس کے مشترکہ اِجلاس سے سالانہ خطاب کیا ہے جسے "اسٹیٹ آف دی یونین خطاب" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اَگر ہم امریکی سیاست کی روایات پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر امریکی صدر کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرتا ہے جو کہ نیوز کانفرنسوں، عوامی ریلیوں، اور پارٹی کارکنوں سے اَپنے معمول کے کسی بھی خطاب کے مقابلے میں زیادہ سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ وسط مدتی انتخابات کے بعد منعقد ہونے والے
مزید پڑھیے


مسئلہ کشمیر عالمی ضمیر کے جاگنے کا منتظر

پیر 06 فروری 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
کشمیر کا تنازعہ 75 سال گزرنے کے باوجود ہندوستان کی ہٹ دھرمی کی بدولت حل نہیں ہوسکا جبکہ ہر گزرتے دِن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کے ظلم وستم میں اِضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، خصوصی طور پر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی قیادت میں اِنتہا پسند سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی موجودہ حکومت نے کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو کچلنے کا اَپنا مشن جاری رکھا ہوا ہے، جس کی تازہ مثال یکم جنوری 2023 کو ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں مسلح افراد نے ایک گاؤں پر دھاوا
مزید پڑھیے


شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس

پیر 30 جنوری 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے، بھارت نے مئی کے مہینے میں گوا شہر میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اِجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو وزرائے خارجہ اور چیف جسٹس کی میٹنگ میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے، جس کا پاکستان کی طرف سے فی الحال جواب نہیں دیا گیا۔ ہندوستان نے گزشتہ سال ستمبر میں آٹھ رکنی شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ rotation کی بنیاد پر صدارت سنبھالی تھی اور اس نے پاکستان اور چین سمیت SCO
مزید پڑھیے


کیا روس عالمی طاقت کا کردار برقرار رکھ سکے گا؟

پیر 16 جنوری 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
روس عالمی سطح پر ایک غیر معمولی مقام اور اَثرورسوخ کا حامل ہے۔ اَلبتہ صدر ولادی میر پیوٹن کی قیادت میں روس نے بارہا یہ ظاہر کیا ہے کہ اَگر اِسے عالمی نظام میں کھڈے لائن لگانے کی کوشش کی گئی تو اس کے پاس بین الاقوامی نظام کو غیر مستحکم کرنے کی صلاحیت ہے۔ جس کی واضح مثال روس کے یوکرائن پر کیے گئے ،حالیہ حملہ ہے جس کے نتیجے میں شروع ہونے والی یوکرائن اور روس کے مابین جنگ ابھی تک جاری ہے۔ تاہم مشرق وسطیٰ اور اب یورپ جیسی جگہوں پر اپنی فوجی طاقت کے مظاہرے اور
مزید پڑھیے


2023 میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ممکنہ ترجیحات

منگل 10 جنوری 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ خارجہ پالیسی ہمیشہ مفادات کے تابع ہوتی ہے۔ اِس سلسلے میں پاکستان کو بھی کوئی اِستثناء حاصل نہیں ہے۔ افغانستان کی غیر یقینی صورتحال، ہندوستان کا پاکستان کی طرف متعصبانہ اور مسلسل ہٹ دھرمی کا رویہ، یوکرائن کی جنگ کے نتیجے میں جنم لینے والی ہلچل اور مشرق اور مغرب کے مابین بڑھتی ہوئی کشمکش، اور سب سے بڑھ کر اَمریکہ اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی مسابقت سے عالمی سیاست میں ایک نئی سرد جنگ کے منڈلاتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے 2023 کا سال خاصا
مزید پڑھیے








اہم خبریں