Common frontend top

ڈاکٹر طاہر اشرف


منی پور میں ہونے والے مظالم اور عالمی برادری


ہندوستان میں اقلیتی طبقوں بالخصوص مسلمانوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندو قوم پرست حکومت کے سخت مظالم کا سامنا ہے۔ ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کوئی نئی بات نہیں بلکہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی جیسی پرتشدد نظریات رکھنے والی دائیں بازو کی جماعت نے ہندوستان کی باگ ڈور سنبھالی ہے ہندوستان بھر میں سیاسی مخالفین سمیت غیر ھندوؤں بالخصوص مسلمانوں کے سیاسی اور مذہبی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ اَقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی پشت پناہی کے سلسسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی بے اِعتنائی کی تازہ مثال ہندوستان
پیر 31 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

ہنری کسنجر کا دورہ چین تناؤ کم کرسکے گا؟

منگل 25 جولائی 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
تجربہ کار امریکی سفارت کار ہنری کسنجر نے گزشتہ ہفتے کے دوران چین کا "حیرت انگیز" دورہ کیا ہے اور چین کے اعلیٰ ترین سفارت کار وانگ یی اور وزیر دفاع سمیت چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے۔ چین میں اِنتہائی قابلِ احترام سمجھے جانے والے سابق امریکی سیکرٹری خارجہ کسنجر نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی ہے۔ کسنجر کے اس دورے کو واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان منجمد تعلقات کے پس منظر میں "نئے تعلقات" کے قیام کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کسنجر نے اس وقت چین کا
مزید پڑھیے


کیا روسی صدر پیوٹن نے نیٹو کو "دوبارہ تقویت بخشی" ہے؟

پیر 17 جولائی 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
لتھوانیا کے شہر ولنیئس میں دو روزہ سربراہی اجلاس کے لیے جمع ہونے والے نیٹو کے رہنماؤں نے 11 جولائی 2023 کو سویڈن کی جانب سے امریکہ کے حمایت یافتہ دفاعی معاہدے کی رکنیت کی درخواست پر ترکی کے اعتراضات واپس لینے کے بعد نیٹو میں سویڈن کی رکنیت پر اتفاق کیا ہے۔ سویڈن کے باقاعدہ رکن بن جانے کے بعد نیٹو کے ممبران کی تعداد 32 ہو جائیگی۔ اَلبتہ اِس سربراہی اِجلاس میں یوکرائن کو نیٹو کا باقاعدہ رکن بننے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی گئی۔ اِس سے قبل فِن لینڈ نے 4 اپریل 2023 کو
مزید پڑھیے


جنین کے مہاجرین کیمپ پر اِسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت

پیر 10 جولائی 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اِسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ جمعہ سات جولائی کو نابلوس میں کارروائی کرتے ہوئے اِسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ جنین میں قائم پناہ گزینون کے کیمپ پر ہونے والا یہ اِسرائیلی حملہ، 20 سال سے زائد عرصے میں مغربی کنارے میں ہونے والا سب سے بڑا اسرائیلی حملہ تھا۔ جس نے ہزاروں افراد کو کیمپ سے بھاگنے پر مجبور کیا ہے۔ میڈیا کی اِطلاعات کے مطابق اِسرائیلی حملے
مزید پڑھیے


چین اور امریکہ کے درمیاں نئی محاذ آرائی

پیر 26 جون 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اَمریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کا دورہ کیا ہے اور اعلیٰ سفارت کار وانگ یی اور وزیر خارجہ کن گینگ سمیت چینی قیادت سے بات چیت کی ہے۔ مسٹر بلنکن نے 12-13 جون 2023 ء کو اپنے دو روزہ دورے کے دوران چینی صدر شی کے ساتھ تقریباً 30 منٹ کی ملاقات بھی کی ہے۔ یہ دورہ دنیا کی توجہ کا مرکز اس بات کا جائزہ لینے کے لیے تھا کہ آیا اس سے تعاون کی راہ ہموار ہوتی ہے یا دو بڑے معاشی اور جغرافیائی حریفوں کے درمیان تصادم کے اِمکانات پیدا ہوتے ہیں؟ بلنکن
مزید پڑھیے



پاکستان اور آذربائیجان کے مابین گہرے تعلقات

منگل 20 جون 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
پاکستان جیو سٹرٹیجک سے جیو اکنامکس میں تبدیلی کے ساتھ دنیا بھر میں اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان کی آذربائیجان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش اِس سمت میں اٹھایا گیا ایک اقدام ہے اور وسطی اِیشیائی ریاستوں کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات قائم کرنے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے مفادات کو ظاہر کرتا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت اور روابط پر نظر ڈالی جائے تو تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں پر محیط پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات
مزید پڑھیے


صدر اردوان کے دور میں ترکی کی آئندہ خارجہ پالیسی

پیر 05 جون 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
رجب طیب اردگان نے ترکی کے 28 مئی کو ہونے والے رن آف الیکشن کے نتیجے میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ہفتہ 3 جون کو ترکی کے صدر کے طور پر تیسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ ملک کی سپریم الیکشن کونسل کی طرف سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق اردوان نے صدارتی انتخاب میں 52.18 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ اپوزیشن کے امیدوار کمال کلیک دار اوغلو نے 47.82 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی محل میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں 21 سربراہان
مزید پڑھیے


ترکیہ،صدارتی اِنتخابات میں خارجہ پالیسی کے ایشوز

پیر 29 مئی 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
ترکیہ میں گزشتہ روز 28 مئی کو صدر کے اِنتخاب کے لیے رَن آف الیکشن ہوا ہے، جس میں تقریباً چھ کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ووٹرز اَپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اگلے پانچ سالوں کے لیے ترکیہ کے صدر کا چناؤ کریں گے۔ ترکی کے الیکشن کے رولز کے مطابق صدارت جیتنے کے لیے، پہلے راؤنڈ میں ایک امیدوار کے لیے 50% سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ اگر کوئی امیدوار نصف سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر پاتا تو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان رن آف ہوتا ہے جس
مزید پڑھیے


پاک ایران تجارتی تعلقات میں پیش قدمی

منگل 23 مئی 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
پاکستان اور ایران نے 18 مئی 2023 کو سرحد کے قریب بلوچستان کے علاقے مینڈ میں پہلی بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا ہے۔ یہ مارکیٹ دونوں ممالک کے مابین 2012 میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت تعمیر ہونے والی چھ مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان اور ایران نے گبڈ- پولان پاور ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کیا ہے، جس کے تحت ایران روزانہ 100 میگا واٹ بجلی گوادر کو فراہم کرے گا۔ توانائی کے طلب گار پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یہ ایک اہم اقدام ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان 909 کلومیٹر
مزید پڑھیے


ترکیہ میں ہونے والے صدارتی اِنتخابات

منگل 16 مئی 2023ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
ترکیہ میں گزشتہ روز چودہ مئی کو اِنتخابات کی پولنگ ہوئی ۔ تقریباً چھ کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ووٹرز نے اَپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اگلے پانچ سالوں کے لیے ترکیہ کے صدر اور پارلیمنٹ کے 600 ممبران کا اِنتخاب کیا۔ پارلیمنٹ کے ممبران 87 اضلاع میں پارٹی کی فہرست کی متناسب نمائندگی سے منتخب ہوتے ہیں۔ نئے صدارتی نظامِ کے تحت یہ دوسرے صدارتی اِنتخابات ہیں۔ ترکیہ کے اگلے صدر کے چناؤ کے لیے ہونے والے یہ اِنتخابات کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ ترکی کے موجودہ صدر طیب اردوان صدارت کی تیسری مدت
مزید پڑھیے








اہم خبریں