Common frontend top

BN

ڈاکٹر طاہر اشرف


ِایران اور اَمریکہ کے مابین جوہری معاہدہ کی بحالی کے اِمکانات؟


ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے اِمکانات ایک دفعہ دوبارہ پیدا ہوگئے ہیں۔ اِس ہفتے یورپی یونین کے ایلچی اینریک مورا نے تہران میں ایران کے چیف مذاکرات کار علی باقری کے ساتھ دو روزہ ملاقاتیں کی ہیں،جو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے مطابق"توقع سے بہتر" تھیں۔جوزپ بوریل نے جمعہ 13 مئی کو جرمنی میں جی 7 اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ "مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے اور اب وہ دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔" ان کے نزدیک تہران میں ہونے
پیر 16 مئی 2022ء مزید پڑھیے

مقبوضہ جموں و کشمیر:نئی اِنتخابی حلقہ بندیاں اور بھارتی اِیجنڈا

پیر 09 مئی 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
پانچ مئی جمعرات کو مودی حکومت کی طرف سے قائم کردہ کمیشن نے جموں و کشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی حد بندی کے لیے اپنی حتمی رپورٹ پیش کی ہے۔ بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں نے اِن تبدیلیوں کی مخالفت کی ہے لیکن مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنی روایتی ضد پر قائم ہے اورحکومتی جبر اور طاقت کی بدولت مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کو ہمیشہ کے لیے دبانا چاہتی ہے۔ کشمیر کا تنازعہ واحد عالمی اِیشو ہے جو 73سال گزرنے کے باوجود ہندوستان کی
مزید پڑھیے


وزیرِ اعظم کا دورہ سعودی عرب : دو طرفہ تعلقات کا اَزسرِ نو جائزہ

پیر 02 مئی 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا اپنا پہلا تین روزہ سرکاری غیر ملکی دورہ کیا ہے، وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تھے۔ اِس دورہ کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس وقت دی جب انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دینے کے لیے فون کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،جن کی جڑیں مشترکہ عقائد،مشترکہ تاریخ اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔ پاکستان اور سعودی
مزید پڑھیے


اِسرائیلی جارحیت اور فلسطینی مسلمانوں کی بے بسی

پیر 25 اپریل 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اِسرائیل نے غزہ کی پٹی سے آنے والے فلسطینی کارکنوں کے لیے اپنی واحد کراسنگ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اِسرائیل کا اس فیصلہ کواس پسماندہ علاقے کے 20 لاکھ باشندوں کی "اجتماعی سزا" پر قرار دیا جاسکتا ہے جو تقریباً 15 سال سے اسرائیلی،مصری ناکہ بندی میں رہ رہے ہیں۔ 23 اپریل ہفتے کے روز اعلان کردہ یہ اقدام، اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حکمران گروپ حماس پر جمعہ کو دیر گئے اسرائیل پر تین راکٹ فائر کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے، جب کہ
مزید پڑھیے


پاک امریکہ تعلقات کا مستقبل

پیر 18 اپریل 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
12اپریل کو واشنگٹن میں منعقد ہونے والے اپنے چوتھے سالانہ وزارتی اِجلاس کے اِعلامیے میں امریکہ اور ہندوستان نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف "فوری، پائیدار اور ناقابل واپسی کارروائی" کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے زیر کنٹرول کوئی علاقہ دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔ اِس سالانہ 2+2 وزارتی اِجلاس میں ہندوستان کے خارجہ امور اور دفاع کے وزرائے ایس جے شنکر اور راج ناتھ سنگھ اور امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن او سیکریٹری آف ڈیفنس لائیڈ آسٹن نے شرکت کی۔ یہ ڈائیلاگ
مزید پڑھیے



سری لنکا کا بحران

پیر 11 اپریل 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
دو کروڑ بیس لاکھ کی آبادی پر مشتمل جزیرہ نما ملک، سری لنکا، کو اِس وقت اَپنی تاریخ کے اِنتہائی نازک معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے، حکومتی وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے اور سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ کرفیو لگا دیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور صدر راجاپاکسے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ عوام کا غصہ اس وقت ابل پڑا جب مظاہرین نے جمعرات 31مارچ کو کولمبو میں صدر گوتابایا راجا پاکسے کی نجی
مزید پڑھیے


افغانستان اور عِلاقائی مما لک کا کردار

پیر 04 اپریل 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا تیسرا اجلاس 31 مارچ 2022 کو چین کے صوبہ انہوئی کے شہر تونشی میں منعقد ہوا ہے جِس میں سات ممالک یعنی چین، ایران، پاکستان، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ یا سینئر نمائندوں نے شرکت کی ہے. افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اور افغان طالبان کے درمیان چین کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات سے افغان مسئلے کو حل کرنے میں چین کا کردار ایک تعمیری اور قائدانہ قوت کے طور پر ابھرتا معلوم ہوتا ہے جِس سے علاقائی ممالک اور ممکنہ طور پر عالمی برادری کو
مزید پڑھیے


پاکستان اور اِسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)

پیر 28 مارچ 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اسلامی تعاون کی تنظیم(OIC) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 48 واں اجلاس 22-23 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا اور اس سال کے کونسل آف فارن منسٹرز کے اِجلاس کا موضوع "اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری" تھا۔ کونسل کی منظور کردہ قراردادوں اور مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر 57 رکنی تنظیم کی طرف سے پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد وزرائے خارجہ کی 48ویں کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اسلام آباد اِعلامیہ منظور کیا گیا۔ 70 نکاتی اِسلام آباد اِعلامیہ ایک جامع دستاویز لگتا ہے جس میں تمام شعبوں کا احاطہ
مزید پڑھیے


اِسلامو فوبیا کی روک تھام اور اَقوامِ متحدہ کی قرارداد

پیر 21 مارچ 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
منگل 15 مارچ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔ یہ اس دن کی نشان دہی ہے جب تین سال قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک مسلح شخص نے دو مساجد میں گھس کر 51 افراد کو ہلاک اور 40 کو زخمی کر دیا تھا۔ یہ دن اسلامو فوبیا سے نمٹنے کی ضرورت کی سالانہ یاد دہانی کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ قرارداد پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے
مزید پڑھیے


سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کی ضرورت؟

پیر 14 مارچ 2022ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
پاکستان اور بھارت کے مابین سندھ کے پانیوں پر پاک بھارت مستقل کمیشن کا 117 واں اعلیٰ سطحی اجلاس رواں ماہ ایک تا تین مارچ تک اسلام آباد میں ہوا ۔ اِس کا اہتمام پاکستان کے کمشنر برائے انڈس واٹر کے دفتر نے عالمی بینک کی ثالثی میں ہونے والے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی ذمہ داریوں کے تحت کیا تھا۔ اگست 2019 میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد یہ دوسرا اِجلاس تھا۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت مستقل انڈس کمیشن کا آخری اجلاس 23 سے 24 مارچ 2021
مزید پڑھیے








اہم خبریں