BN

بلوچستان


بدین:صوبائی وزیرکا راستہ کیوں روکا، پولیس بیروزگارنوجوانوں پرٹوٹ پڑی ،10 گرفتار

اتوار 28 جولائی 2019ء
بدین(نامہ نگار)ویکسینیٹرکی اسامیوں کااین ٹی ایس ٹیسٹ پاس بیروزگارنوجوان صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے ،پولیس کا لاٹھی چارج اورتشدد 10 مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ٹنڈوباگو کے تعلقہ ہسپتال میں این آئی سی وی ڈی کے چسٹ پین یونٹ کے افتتاح سے قبل بدین انڈس سول ہسپتال ڈی ایچ کیو پہنچیں تو ویکسینیٹرکا این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدواروں نے گاڑی روک کران سے بات کرنا چاہی جس پرپولیس نے انہیں ہٹادیا تاہم صوبائی وزیرصحت جیسے ہی ہسپتال سے باہرنکلیں تو بیروزگارنوجوان آفرلیٹرنہ ملنے پرصوبائی وزیرکی گاڑی سامنے لیٹ گئے ،اس موقع
مزید پڑھیے


دہشتگردی عدالت: ایم پی اے بلوچستان مسعود لونی گرفتار

هفته 09 مارچ 2019ء
دکی(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت لورالائی نے پارلیمانی سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کی ضمانت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد علی کاکڑ نے ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کی درخواست ضمانت مسترد کرکے گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔ ضمانت خارج ہونے پر ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل لورالائی منتقل کردیا گیا ہے ۔ عدالت نے ضمانت کیس پر فیصلہ گزشتہ سماعت پر محفوظ
مزید پڑھیے


دکی : گاڑی الٹنے سے 3 بھائیوں سمیت 5 باراتی جاں بحق،6 زخمی

جمعرات 16  اگست 2018ء
دکی/سنجاوی /شاہکوٹ/مانانوالہ/ننکانہ(نامہ نگار ،نمائندگا ن 92 نیوز،آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے بغاؤ میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے 3بھائیوں سمیت5افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ،باراتیوں کا تعلق لورالائی سے بتایاجارہاہے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ظاہر خان، نعمت اﷲ، عصمت اﷲ، عبدالرحمٰن اور سید خان شامل ہیں،6 زخمیوں کو سنجاوی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے انہیں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔شاہکوٹ فیصل آباد روڈ پر کیری ڈبہ اور ٹرک کے تصادم کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق ہو
مزید پڑھیے


بلوچستان: بی اے پی، بی این پی دفاتر پر دھماکہ، فائرنگ، 2 زخمی

جمعه 13 جولائی 2018ء
کوئٹہ ( کرائم رپورٹر) بلوچستان کے علاقے پنجگور اور خضدار میں بلوچستان عوامی پارٹی اور بی این پی پی عوامی کے انتخابی دفاتر پر بم حملہ اور فائرنگ کی گئی، دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پنجگور میں بی این پی عوامی کے دفتر پر نامعلوم افرا دنے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ، جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، خضدار سے پولیس ذرائع کے مطابق چاکر خان روڈ پر آزادی چوک کے قریب واقع بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دوافراداﷲ بخش ، اور سنجے کمار زخمی ہوئے
مزید پڑھیے


سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بدھ 11 جولائی 2018ء
سبی (آئی این پی)سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ۔ شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 7 بج کر 5 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.3 جبکہ گہرائی 76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز سبی سے 35 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔
مزید پڑھیے



بلوچستان میں دشمن ناکام ہوچکا ہے :سرفرار بگٹی

بدھ 04 جولائی 2018ء
ڈی جی خان (یعقوب بزدار سے )سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دشمن ناکام ہوچکا ، سی پیک بلوچستان کا مستقبل ہے ،صرف بلوچستان سے ہی نہیں، ہزاروں کی تعداد پاکستان کے باسی روزگار کیلئے بلوچستان آرہے ہیں، آج کے بلوچستان اور پانچ سال پہلے کے بلوچستان میں آسمان زمین کا فرق ہے ، امن کیلئے پاک فوج، ایف سی و دیگر اداروں کی خدمات بلوچستان میں مثالی رہیں۔ روزنامہ 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے سابق وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا الیکشن میں عوامی عدالت میں اپنا حساب دینے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیے


ووٹ مانگتے شرم نہیں آئی، اویس لغاری کو قبائلی نوجوان نے کھری کھری سنا دیں

بدھ 04 جولائی 2018ء
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وفاقی سردار اویس لغاری کوووٹرز نے کھری کھری سنا دیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 191 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار اویس لغاری اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں قبائلی علاقہ بواٹہ پہنچے تو وہاں موجود نوجوانوں نے پی ٹی آئی زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگادئیے ، جلال نامی نوجوان نے سرداراویس لغاری کو ووٹ مانگنے سے پہلے ہی کھری کھری سنا دیں ،نوجوان نے کہاکہ ہمارے علاقہ میں سکول ہے نہ پانی اور نہ ہی بجلی ہے ہم 50 سال سے مصیبتیں جھیل رہے ہیں ،ہمارے
مزید پڑھیے


بلوچستان ہائیکورٹ سے بھی علی مدد جتک الیکشن کیلئے نااہل قرار

منگل 03 جولائی 2018ء
کوئٹہ(این این آئی )بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کو عام انتخابات 2018 ئکیلئے نااہل قرار دیدیا ہے ۔گزشتہ روز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائیکورٹ کے بنچ نے علی مدد جتک کی آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ۔عدالت عالیہ نے ریٹرننگ افسر اور اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ ریٹرننگ افسر نے علی مدد جتک کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جس پر انہوں نے اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے بھی ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ جس
مزید پڑھیے


نیب کی ہدایت پر 23 افسروں کے نام ای سی ایل میں شامل: نجی ٹی وی کا دعویٰ

هفته 30 جون 2018ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے نیب کی ہدایت پرسابق حکومت کے منظورنظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردئے ہیں۔ جن بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے گئے ان میں قائداعظم سولرپارک کے سابق سی ای او اورموجودہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ، قائداعظم سولرپارک کے سی ایف او راشد مجید شامل ہیں۔ لسٹ میں پنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کے سید فرخ علی شاہ، گوجرانوالہ
مزید پڑھیے


بلوچستان حکومت شدید مالی بحران کا شکار، تنخواہوں کیلئے بھی پیسے نہیں[تمام سرکاری اکائونٹس منجمد

جمعه 29 جون 2018ء
سابقہ حکومتوں کی شاہ خرچیوں اور مالی بے ضابطگیوں کے باعث بلوچستان حکومت شدید مالی بحران سے دوچار ہوگئی ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی پیسے نہیں صوبے میں تمام سرکاری اکائونٹس کو فریز کردیا گیا صرف دو دن کے اخراجات کیلئے پیسے موجود ہیں جسکے بعد خزانہ خالی ہوجائے گا جبکہ سٹیٹ بنک نے بھی صوبائی حکومت کو اوور ڈرافٹ دینے سے انکار کردیا ہے دوسری طرف مالی بحران سے نمٹنے کیلئے صوبائی محکمہ خزانہ کے افسران نے وفاق سے مدد لینے کیلئے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں لیکن وہ بھی اپنی کوششوں
مزید پڑھیے