BN

بلوچستان


فواد چودھری ،غلام عباس کی نااہلی معطل،شاہد خاقان نے بھی فیصلہ چیلنج کردیا

جمعه 29 جون 2018ء
اسلام آباد، لاہور ،کراچی ،کوئٹہ(وقائع نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر، نامہ نگار خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر، ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ فواد چودھری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے ۔ ٹریبونل کو تمام دستاویزات کی مصدقہ نقول پیش کی گئیں مگر ان کو نظر انداز کر دیا گیا۔عدالت نے ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل
مزید پڑھیے


شاہد خاقان عباسی خواجہ اٰصف ستار فردوس گلالئی فہمیدہ کو الیکشن لڑنیکی اجازت

بدھ 27 جون 2018ء
اسلام آباد ،راولپنڈی،لاہور،ملتان ،کراچی (سٹا ف رپورٹر ،اپنے رپورٹر سے ،نامہ نگار خصوصی،نیوزرپورٹر، ایجنسیاں)الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سردار مہتاب عباسی اور عائشہ گلالئی سمیت 11 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت د یدی ۔ منگل کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش بھی ہوئے ۔الیکشن ٹر بیونل نے 31 اپیلوں میں سے 20 پر فیصلہ جاری کیا ۔ ٹربیونل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ( آج ) بدھ کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عمران خان
مزید پڑھیے


بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں انتخابات سبوتاژ کرسکتی ہیں:رپورٹ

بدھ 27 جون 2018ء
کوئٹہ(کفایت علی)حکومت بلوچستان کی جانب سے الیکشن2018ء کے حوالے سے رپورٹ نگراں وزیراعظم کے حوالے کر دی گئی ،عام انتخابات کیلئے بلوچستان کے 9اضلاع انتہائی حساس اور 11اضلاع حساس قرار دے دیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق بیرون ممالک سے مدد لینے والی علیحدگی پسند تنظیمیں بھی عام انتخابات کو سبوتاژ کر سکتی ہیں ، ملک بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی اپنے عروج پرہے ، اسی حوالے سے نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیاتھا جس میں چاروں صوبوں کے نگران وزراء اعلیٰ شریک ہوئے جنھوں نے اپنے اپنے
مزید پڑھیے


مستونگ:سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کمانڈر اور عورت سمیت4 دہشتگرد ہلاک.کوئٹہ : سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ،بیٹا ، بھائی جاں بحق

جمعرات 21 جون 2018ء
مستونگ،کوئٹہ( نیوزایجنسیاں)مستونگ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے نتیجہ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور خاتون سمیت4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجہ میں اسکابیٹا اور بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روزمستونگ کے علاقہ دشت تیرا میل میں گرفتار دہشتگردفضل حق کی نشاندہی اور انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔ دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے علاقہ میں داخل ہوتے ہی چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر4 اہلکار زخمی ہو گئے
مزید پڑھیے


کوئٹہ عید کے روز لیویز گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ 2بھائیوں سمیت 3اہلکار شہید

منگل 19 جون 2018ء
کوئٹہ (کرائم رپور،آئی این پی)عید کے پہلے روز کوئٹہ میں لیویز کی گاڑی پردہشتگردوں کے حملہ کے نتیجہ میں2بھائیوں سمیت3اہلکارشہیدہوگئے ۔پولیس کے مطابق لیویز کی گاڑی عید کے موقع پر گشت پر تھی کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔واقعہ سریاب کے علاقہ کلی بنگلزئی کے قریب پیش آیا۔ دہشتگرد لیویز کی گاڑی کو نشانہ بناکر موقع سے فرار ہوگئے ۔فائرنگ سے لیویز اہلکار انورعلی ،دوسگے بھائی حبیب اﷲ اور نجیب اﷲ موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔شہید اہلکاروں کے جسد خاکی ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیئے گئے ۔حکام کے مطابق سکیورٹی اداروں نے شواہد اکٹھے کر
مزید پڑھیے



بلوچستان کی 11رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

بدھ 13 جون 2018ء
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر+خ ن) بلوچستان کی 11رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے ۔ نگران وزراسے گزشتہ روز گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا۔ تقریب میں نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری ،سیاسی و قبائلی عمائدین اور سینئر حکومتی افسران بھی موجود تھے ۔ حلف اٹھانے والے نگران وزرا میں آغا عمربنگلزئی ، میر نوید کلمتی ،حافظ خلیل احمد،عنایت اﷲ کاسی ایڈووکیٹ، ملک خرم شہزاد ،فرازنہ بلوچ،عبدالسلام خان ،امام بخش بلوچ، منظور حسین قزلباش، نصراﷲ خلجی ،فیض کاکڑ شامل ہیں۔ وزرا کے قلمدان کا اعلان بھی جلد متوقع ہے ۔
مزید پڑھیے


سیف اﷲ برادران کا الیکشن نہ لڑنے کافیصلہ

اتوار 10 جون 2018ء
کراچی(نیوزڈیسک)سابق صدرمملکت غلام اسحاق خان مرحوم کے آبائی علاقے لکی مروت کے معروف سیاسی خاندان کے سیف اﷲ برادران نے 2018ئکے عام انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق سیف اﷲ خاندان بشمول سیف اﷲ برادران آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کی بنیادی وجہ انتخابی فارم کے ساتھ بیان حلفی کی شرط قراردی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق سیف اﷲ خاندان میں سے سلیم سیف اﷲ،انور سیف اﷲ ،ہمایوں سیف اﷲ ،عثمان سیف اﷲ اور جہانگیر سیف اﷲ 2018ء کاالیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ سیف اﷲ خاندان کانام پاناما پیپرز میں شامل ہے ۔رپورٹ
مزید پڑھیے


بلوچستان:شفاف الیکشن کیلئے افسروں کے تبادلوں کافیصلہ،فہرست تیار

اتوار 10 جون 2018ء
کوئٹہ (خلیل احمد) عام انتخابات سے قبل بلوچستان میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت صوبے بھر کے کمشنرز ڈپٹی کمشنرز، سیکریٹریز اور دیگر انتظامی افسران کے تبادلے کا فیصلہ، لسٹیں مرتب کرلیں گئیں جلد آرڈرز جاری ہوجائیں گے انتہائی باوثوق ذرائع نے نمائندہ92 نیوز کو بتایا کہ ملک میں صاف و شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سابقہ دورمیں تعینات ہونے والے تمام انتظامی افسران کے تقرر و تبادلے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ، اس حوالے سے پہلے مرحلے میں صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے
مزید پڑھیے


سابق وزیرریاض پیرزادہ کے ڈیرے پر فائرنگ، ایک زخمی

هفته 09 جون 2018ء
حاصل پور(نامہ نگار)حاصل پور میں سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے ڈیرے پر مسلح تین افراد نے فائرنگ کردی ،جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ گزشتہ روز ریاض حسین پیرزادہ کے چھوٹے بھائی سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میاں سجادحسین پیرزادہ ڈیرے پر بھانجے اسد پیرزادہ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران 3 مسلح افراد کارپر ڈیرے میں گھس آئے اور فائرنگ شروع کردی، جس پر سجاد حسین نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ بستی بلوچاں کاا ﷲ رکھا بلوچ پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ حملہ آورفرارہوئے تو سکیورٹی گارڈز نے
مزید پڑھیے


پشتونخوا میپ کا حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جانیکااعلان

هفته 09 جون 2018ء
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر+آن لائن)پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم وطن فروشی کرتے تو ہمارا سب سے بڑا گاہک انگریز تھا ،ہم اس کے ہاتھوں نہیں بکے تو اب کیا بکیں گے ۔کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اور کمانڈر رازق کی ملاقات کو غلط رخ دیا گیا کمانڈر رازق یا کسی اور سے پھر ملاقات ہوئی تو کسی سے نہیں چھپاؤنگا ۔ حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن نے اپنے قوانین کی خلاف ورزی کی، پشتون قوم کو محدود کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ حلقہ بندیوں کے
مزید پڑھیے