BN

بلوچستان


کوئٹہ :فوجی ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، ایف سی جوان شہید

جمعه 08 جون 2018ء
کوئٹہ ،راولپنڈی( ایجنسیاں ،نیٹ نیوز ) کوئٹہ میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی کریشن لینڈنگ کے دوران ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر کوہلو سے زخمی ایف سی اہلکار کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ لا رہاتھا کہ صوبائی دارالحکومت کے قریب ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران اہلکار شہید ہو گیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 6 اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق
مزید پڑھیے


علاؤالدین صنعتکار،کابینہ کے 6ناموں پرغور

جمعه 08 جون 2018ء
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر،این این آئی ) بلوچستان کے منتخب نگران وزیراعلیٰ علاؤالدین مری نے کہا ہے نگران وزیراعلیٰ کا عہدہ ملنے پراﷲ کا شکر گزار ہوں ،اپنی تمام تر توانائیاں شفاف انتخابات کے انعقاد اور پرامن ماحول میں بہتر ٹرن آؤٹ کے لئے صرف کرونگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاؤالدین مری آج شام 5 بجے حلف اٹھائیں گے ،انہوں نے نگران صوبائی کابینہ کے لئے 6ناموں پر غور شروع کردیا۔علاؤالدین مری ممتاز صنعت کار اور سابق بیوروکریٹ غلام محی الدین مری کے صاحبزادے ہیں ،وہ مستونگ میں پیدا ہوئے ،ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ
مزید پڑھیے


نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، بلوچستان کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد خیبرپختونخوا میں جسٹس دوست نے حلف اٹھا لیا

جمعرات 07 جون 2018ء
لاہور،کوئٹہ،اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی،نیوز ایجنسیاں)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور بلوچستان کے تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹیوں میں اتفاق رائے نہ ہونے کے بعدالیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا، الیکشن کمیشن کو نگرا ن وزیراعلی پنجاب اور بلوچستان کیلئے بھجوائے گئے نام موصول ہوگئے جن پر مشاورت کیلئے اجلاس آج بلا لیا گیا،بھجوائے گئے ناموں پر جمعہ تک فیصلہ کرلیا جائیگا۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلٰی جسٹس (ر) دوست محمد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔پنجاب میں نگران وزیراعلی کے انتخاب کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا،پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ(ن)کی طرف
مزید پڑھیے


کراچی میں رینجرز،کوئٹہ میں پولیس اہلکار شہید،3مبینہ دہشتگرد گرفتار

جمعرات 07 جون 2018ء
کراچی،کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) کراچی میں رینجرز جبکہ کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو شہید کر دیا گیا۔کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ملزم شفیق کالا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے رینجرز کا اہلکار الیاس شہید اور 2 اہلکار ابراہیم اور امیرزخمی ہوگئے ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا،سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے تین مبینہ دہشت گردوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ادھر کوئٹہ کے نواحی علاقے ارباب خان روڈ پر پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سعید لانگو شہید جبکہ دو
مزید پڑھیے


وزارت داخلہ کی عدم دلچسپی غیر قانونی سمز کا کاروبارپھر عروج پر

بدھ 06 جون 2018ء
کوئٹہ ( خلیل احمد ) وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ ،پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث ملک بھر میں ایک بار پھر غیر قانونی موبائل فون سمز کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے ۔حال ہی کوئٹہ اور اندرون بلوچستان قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم ،دہشتگردی و تخریب کاری میں پکڑے گئے ملزموں کے قبضہ سے چھ چھ سمیں برآمد ہوئیں ہیں جنکی مدد سے وہ اپنے مزموم منصوبوں پر کام کررہے تھے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشتگردوں کے نیٹ ورک توڑنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ
مزید پڑھیے



مستونگ میں خودکش حملہ،3اہلکارشہید،کوہلو میں 3 دہشتگرد ہلاک

منگل 05 جون 2018ء
کوئٹہ،تونسہ شریف،کوہلو (کرائم رپورٹر،نامہ نگار،این این آئی) مستونگ میں خود کش حملہ میں 3ایف سی اہلکار شہید اور 2زخمی ہوگئے جبکہ ایف سی نے کوہلو میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ کے قریب قائم ایف سی کے کیمپ پر 2حملہ آوروں نے ایف سی کیمپ پر حملہ کیا ۔ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجہ میں 3ایف سی اہلکار صوبیدار منیر جان،سپاہی احمد جان اور سپاہی پرویز شہید جبکہ سپاہی ناصر اور سپاہی ارشاد شدید زخمی ہوگئے ۔
مزید پڑھیے


افغانستان سے پاکستانی چوکیو ں پر حملے ،جوابی کارروائی میں6 دہشتگرد ہلاک

پیر 04 جون 2018ء
پشاور،کوئٹہ،راولپنڈی (نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے دہشتگردوں کے پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کے نتیجہ میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں6 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کی حدود سے دہشتگرد وں کے حملوں کے وقت سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں صوبہ بلوچستان او ر صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں قمر دین کاریز اور باجوڑ میں پاک افغان سرحدپرباڑ لگا نے میں مصروف تھیں۔ حملوں میں زخمی ہونیوالے ایک اہلکار کا تعلق پاک فضائیہ اورچار کا تعلق ایف سی سے ہے ۔ پا
مزید پڑھیے


سرائیکی گلوکارشرافت کے گیت میں اداکارہ میرا کے جلوے

پیر 04 جون 2018ء
موسیٰ خیل ( نامہ نگار ) معروف اداکارہ میرا نے پہلی بارمیانوالی کے معروف فوک گلو کار شرافت علی خان کے گیت ’’نواں رواج‘‘ میں جلوے بکھیرے ،لاہور میں ہونے والی شوٹنگ کے بعد میرا نے بتایا کہ یہ میرا پہلا سرائیکی گیت ہے جس میں کام کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سرائیکی گیت میں کام کر نے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور مستقبل میں مزید سرائیکی گیتوں میں کام کروں گی ۔سنگر شرافت علی نے کہاکہ انشاء اﷲ یہ گیت عید الفطر پر ملک میں بھر میں ریلیز کیا جا ئے گا ۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ
مزید پڑھیے


نگران وزیر اعلیٰ پنجاب،بلوچستان کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے ،کے پی کا فیصلہ آج ہوگا

پیر 04 جون 2018ء
لاہور،پشاور،کوئٹہ (خصوصی نمائندہ،سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) پنجاب اور بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کا نام آج فائنل کریگا۔ پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور سابق وزیر قانون رانا ثنا ئاﷲ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں متفقہ طور پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوا۔بعد ازاں محمودالرشید نے بنی گالہ میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے نام فائنل کئے گئے ۔تین
مزید پڑھیے


کوئٹہ:کوئلہ کی کان بیٹھنے سے 9 مزدور دب گئے ،4 کی لاشیں برآمد

پیر 04 جون 2018ء
کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جسکے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 9 مزدور پھنس گئے ، 4مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔چیف مائنز انسپکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ سنجدی میں کان بیٹھنے سے پھنسنے والے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔
مزید پڑھیے