BN

بلوچستان


مچھ: بولان میل سے کروڑوں کا سمگل شدہ سامان برآمد،کسٹم اہلکار کا بزرگ مسافرپرتشدد

هفته 26 مئی 2018ء
مچھ (نامہ نگار) مچھ ریلوے سٹیشن پر کسٹم اہلکاروں نے کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ غیرملکی سامان برآ مد کرلیا۔ غیرملکی اشیا سینکڑوں بوریاں میں بھری تھیں۔ کارروائی کے دوران ہی سمگلرز کسٹم اہلکاروں کے سامنے فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران ایک کسٹم اہلکار نے ایک بزرگ مسافر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا، اس سلسلے میں مزید کارروائی کسٹم کولپور کررہی ہے ۔
مزید پڑھیے


ملتان سے 3مبینہ دہشتگرد گرفتار،مستونگ میں ایک ہلاک

جمعه 25 مئی 2018ء
لاہور،ملتان ،مستونگ،ڈیرہ بگٹی(سٹاف رپورٹرز، نمائندگان) ملتان سے تین مبینہ دہشت گرد گرفتار جبکہ مستونگ میں ایک ماراگیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے نواب پور کے علاقے سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے ، دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد ہوا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت مزمل، اکرم اور عبدالماجد کے ناموں سے ہوئی ، ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ادھر دشت اسپلنجی
مزید پڑھیے


براہمداغ بگٹی کی نوازشریف کی تعریف

جمعرات 24 مئی 2018ء
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اداروں پر تنقید پر براہمداغ بگٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تعریف کی ہے ۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار کوئی پنجابی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے سامنے آیا ہے ۔
مزید پڑھیے


کوئٹہ اور قلات تقسیم، رخشان کے نام سے نئی ڈویژن کی تشکیل

جمعرات 24 مئی 2018ء
کوئٹہ (این این آئی) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ اور قلات ڈویژن کو تقسیم کرتے ہوئے رخشان کے نام سے ایک نئی ڈویژن تشکیل دے دی ہے ۔سرکاری اعلامیے کے مطابق رخشان ڈویژن میں نوشکی ،چاغی ،خاران اور واشک اضلاع شامل ہونگے اور اسکا ہیڈ کوارٹرز خاران ہوگا۔ رخشان ڈویژن کے قیام کے بعد کوئٹہ ڈویژن میں ضلع کوئٹہ ،پشین اور قلعہ عبداﷲ جبکہ قلات ڈویژن میں ضلع خضدار، قلات ،مستونگ، لسبیلہ، آواران اور شہید سکندآباد شامل ہونگے ۔
مزید پڑھیے


بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن جانے کا امکان

بدھ 23 مئی 2018ء
کوئٹہ ( خلیل احمد ) بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کے خراب تعلقات کے باعث قوی امکان ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن جائے گا ۔ پشتونخوامیپ کے ارکان وعدہ کرکے اسمبلی اجلاس میں آئے نہ معذرت کی جس کے باعث حکومت اپوزیشن تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں ۔دوسری طرف حکومتی حلقوں میں نگران وزیراعلیٰ کے لئے احمدعلی ، صالح بھوتانی ، علاؤالدین مری کے نام زیرغور ہیں ۔اپوزیشن لیڈر زیارتوال کا کہنا ہے کہ ہم نے اتحادی جماعتوں نیشنل پارٹی اور ن لیگ سے مشاورت کے بعد 3نام فائنل کرلئے ، حکومت نے رابطہ کیا تو ٹھیک ورنہ ہم
مزید پڑھیے



وزیر داخلہ بلوچستان نے کم عمر بچوں کو پستول تھما دی

بدھ 23 مئی 2018ء
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کم عمر بچوں کے ہاتھوں میں کھلونوں کے بجائے پستول تھما دی اور اپنے سامنے بلوچ روایات کے تحت بچوں کے فائرنگ کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ سرفراز بگٹی کی کھلونوں سے کھیلنے کی عمر کے بچوں کے ہاتھ میں پستول تھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے وزیر داخلہ بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکے اقدام کی مذمت کی اور اس پر شدیدتشویش کا اظہار بھی کیا ہے ۔سرفراز بگٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کر دہ
مزید پڑھیے


کوئٹہ : دہشت گردی منصوبہ ناکام، اسلحہ و بارود برآمد

منگل 22 مئی 2018ء
کوئٹہ، حیدر آباد (آئی این پی ، مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کلی برات میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے ، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹیں اور بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں
مزید پڑھیے


پہلی خاتون مشیرخزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی مستعفی

پیر 21 مئی 2018ء
کوئٹہ (این این آئی) مشیر خزانہ بلوچستان کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے استعفٰی دے دیا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے اراکین اسمبلی کے مابین اختلافات اور بعض اراکین کے نامناسب رویئے کی وجہ سے استعفی دیا، کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے اپنا استعفٰی گورنر اور وزیراعلی بلوچستان کو ارسال کردیا ہے ۔نجی ٹی وی کو استعفے کی تصدیق کر تے ہوئے انہوں نے کہا مجھے عہدہ نہیں عزت عزیز ہے ،واضح رہے مشیر خزانہ کا استعفیٰ ایسے موقع پر آیا جب بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری ہے ۔
مزید پڑھیے


کوئٹہ : جے یو آئی کے ضلعی سرپرست مولانا حبیب اﷲ قتل

اتوار 20 مئی 2018ء
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلی مولانا حبیب اﷲ مینگل جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر عارف گلی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے جے یو آئی کے ضلعی سرپرست اعلی اور مسجد بلال کے پیش امام مولانا حبیب اﷲ مینگل کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مولانا حبیب اﷲ مینگل نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی ،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔ مولاناحبیب اﷲ مینگل
مزید پڑھیے


ٹیپو ٹرکاں والا کیس، آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

اتوار 20 مئی 2018ء
لاہور(نامہ نگار خصوصی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس کے اشتہاری ملزم شہباز عرف سائیں سے تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع دے دی۔ ٹیپو ٹرکاں والا کے قتل کیس کے ملزم کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ملزم شہباز عرف سائیں کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر چار میں پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے آلات قتل اور تفتیش کے لئے سات
مزید پڑھیے