BN

بلوچستان


کوئٹہ ایف سی سینٹرحملہ،پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

هفته 19 مئی 2018ء
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ میں چمن ہاؤسنگ سکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر پر خودکش حملہ آور کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والاپولیس اہلکار محمد ادریس ہسپتال میں گزشتہ روز دم توڑگیا۔اسسٹنٹ پٹرولنگ آفیسر موٹروے پولیس محمد ادریس شہید کا جسدخاکی ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیاہے ۔
مزید پڑھیے


کوئٹہ :ایف سی سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ، جوابی کارروائی میں پانچوں ہلاک

جمعه 18 مئی 2018ء
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک،ایجنسیاں ) کوئٹہ کی چمن ہائوسنگ سکیم کے قریب ایف سی مدد گار سنٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ،فورسز کی جوابی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3نے ود کو اڑالیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی مددگار سینٹر کے قریب یکے بعد دیگرے 4 دھماکوں سے ایف سی مددگار سنٹر کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے جس کے بعد اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔پاک فوج کے دستوں کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا ۔
مزید پڑھیے


بلوچستان اسمبلی :شدید ہنگامہ آرائی، 4 ارکان کی رکنیت معطل

جمعه 18 مئی 2018ء
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر+نیوزایجنسیاں) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ جس کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 روزہ وفقے سے پینل آف چیئرپرسن کی رکن شاہدہ رؤف کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں شہید کرنل سہیل عابد اور اے ٹی ایف اہلکار ثناء اﷲ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہاکہ اس وقت ایوان میں 5ارکان موجود ہیں لہذاحکومت اکثریت سے بجٹ پاس نہیں کرسکتی ۔ جس پر چیئرپرسن نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیاتاہم وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور
مزید پڑھیے


آواران: آلودہ پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق،50 کی حالت غیر

جمعه 18 مئی 2018ء
آواران(نامہ نگار ) بلوچستان کے شہر آواران میں گڑھے کا آلودہ پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد کی حالت غیر ہوگئی۔ واقعہ آواران کے نواحی علاقے ٹرانچ میںمیں سے کئی کی حالت نازک ہے ۔ 4 افراد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ہے ۔وزیراعلی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے کر متاثرہ افراد کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
مزید پڑھیے


مولانا فضل الرحمان عمر ہ کرنے چلے گئے

جمعه 18 مئی 2018ء
کوئٹہ (آئی این پی )جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن عمرے کی سعادت حاصل کرنے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔ جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیے



ایرانی حکام نے 83پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا

جمعرات 17 مئی 2018ء
چاغی ( آئی این پی )ایرانی حکام نے 83 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق یہ پاکستانی مند بلو کے راستے لاکھوں روپیہ دے کر مختلف ایجنٹوں کے زریعے روزگار کی تلاش میں ایران سے یونان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے ۔تفتان لیویز نے تمام پاکستانیوں کو لیویز تھانہ میں بند کرکے تفتیش شروع کردی۔
مزید پڑھیے


پاکستان اے ٹیم کے نیوزی لینڈ، انگلینڈ کیساتھ سیریز معاملات طے پا گئے

جمعرات 17 مئی 2018ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کر کٹ بورڈکے پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے دورہ کیلئے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔پاکستان اے کرکٹ ٹیم کو مکمل سیریز ملے لگ بھگ دو برس ہو گئے ہیں لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس برس پاکستان اے ٹیم کو بیک ٹو بیک دو سیریز ملیں گی۔اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور اس وقت سیریز کے میچز اور تاریخوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نومبر سے جنوری کے درمیان
مزید پڑھیے


نوازشریف کا انٹرویو، بھارت پاکستان مخالف لابنگ کیلئے تیار

پیر 14 مئی 2018ء
کوئٹہ (رپورٹ: خلیل احمد) امریکہ، اسرائیل اور بھارت پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور وہ پاکستان میں ملک دشمن قوتوں کیساتھ مل کر دہشتگردی ،انارکی ،خانہ جنگی اور سیاسی افراتفری پیدا کرنے کیلئے ہماری جڑوں میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن پاک فوج اور خفیہ ادارے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دشمنوں کی ہر سازش کو عوام کیساتھ مل کر ناکام بنارہے ہیں لیکن سیاستدان ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن نہیں لے رہے ۔ اعلیٰ عسکری ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کی سرحدوں پر 2 درجن سے زائد ممالک کی خفیہ
مزید پڑھیے


دشت میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،4 سکیورٹی اہلکارزخمی

جمعرات 10 مئی 2018ء
کوئٹہ(اے پی پی) دشت میں بارودی سرنگ دھماکے میں 4 سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے ۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسزکی گاڑی نامعلوم افراد کی بچھائی بارودی سرنگ سے ٹکرائی ۔ زخمیوں میں نائیک صادق ،سپاہی عدنان ، کاشف اور گل سبحان شامل ہیں ،جنہیں فوری طورپرہسپتال پہنچادیا گیا۔
مزید پڑھیے


دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکادرپیش خطرات جامع قومی ردعمل کے متقاضی ہیں:آرمی چیف

منگل 08 مئی 2018ء
اسلام آباد،کراچی،راولپنڈی،کوئٹہ(نمائندہ خصوصی،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے دہشتگردی کی لعنت کوقوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکا،درپیش خطرات جامع قومی ردعمل کے متقاضی ہیں،فوج دیگر ریاستی اداروں کے تعاون سے بھرپورردعمل دے رہی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں سدرن کمانڈ کے زیر اہتمام دوسری قومی سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہادہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا قومیت نہیں۔پاکستان نے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف بلا امتیازکارروائی کی ہے ۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب کے دوران داخلی اور بیرونی چیلنجز کا احاطہ
مزید پڑھیے