BN

بلوچستان


بلوچستان کے تمام اضلاع کو اے ایریا میں تبدیل کرنیکافیصلہ

پیر 07 مئی 2018ء
کوئٹہ(رپورٹ :خلیل احمد )صوبائی حکومت نے بلوچستان کے حساس علاقوں کو پہلے مرحلے میں اے ایریا میں تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جبکہ پورے صوبے کو اے ایریا قرار دینے کیلئے دن رات کام جاری ہے تاہم ترجیحی بنیادوں پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو مکمل طور پر اے ایریا قرار دینے کیلئے سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ میر قدوس بزنجو کو بھجوا دی جائیگی جبکہ مکران ڈویژن ضلع آواران اور چمن کو بھی مکمل طور پر اے ایریا قرار دینے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں جلد ہی اس حوالے سے بھی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھجوا دی
مزید پڑھیے


وفاق نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک لئے

اتوار 06 مئی 2018ء
کوئٹہ(خلیل احمد)وفاقی حکومت کا بلوچستان کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک جاری ہے تاہم اس میں بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی سینٹ انتخابات اور چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں بلوچستان کے امیدوار صادق سنجرانی کی کامیابی کے بعد شدت آگئی ہے اور وفاقی حکومت نے جہاں بلوچستان کی معاشی ناکہ بندی کر رکھی ہے وہیں بغض معاویہ میں وفاقی پی ایس ڈی پی 2018 2019 میں بلوچستان میں چودہ ڈیمز سمیت کوئی بھی نیا ترقیاتی منصوبہ منظور نہیں کیا واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں قلت آب کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے اور پانی جمع کرنے
مزید پڑھیے


آپریشن ردالفساد، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اسلحہ وبارودبرآمد

اتوار 06 مئی 2018ء
کوئٹہ ( کرائم رپورٹر ) فرنٹیئرکور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرلیاہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئرکور کی صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں ڈیرہ بگٹی کے علاقے اچ ، درینجن ، قلعہ سیف اﷲ، کچلاک اور مچھ کے علاقوں میں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران 70 کلو گرام بارود، چائینیز ایل ایم جی ، گرینیڈز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیاگیاہے ۔
مزید پڑھیے


کوئٹہ:کوئلے کی3 کانیں بیٹھ گئیں ،18 کان کن جاں بحق، متعدد زخمی، 5 پھنس گئے

اتوار 06 مئی 2018ء
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) کوئٹہ سے 50کلومیٹر دور مارگٹ مارواڑ اور سورینج میں دھماکوں کے باعث کوئلے کی 3 کانیں بیٹھنے کے نتیجے میں 18کان کن جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ، 5مزدوروں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی کوئٹہ سے پچاس کلومیٹر دور مارواڑ مارگٹ اور سورینج کے علاقوں میں تین کوئلہ کانوں میں میتھین گیس بھرنے سے دھماکے ہوئے جسکے بعد یہ کانیں بیٹھ گئیں اور انکے تمام راستے بند ہو گئے جسکے نتیجے میں دم گھٹنے کے باعث کانکن 18
مزید پڑھیے


سپن بولدک میں آئی جی افغان پولیس کے گھرپرخود کش حملہ

اتوار 06 مئی 2018ء
کوئٹہ (این این آئی) پاک افغان سرحدی علاقے سپن بولدک میں آئی جی پولیس کے گھر پرخود کش حملہ تاہم وہ معجزانہ طورپر محفوظ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات پاک افغان سرحدی علاقے سپن بولدک میں نامعلوم خود کش حملے نے آئی جی افغان پولیس کمانڈر ازق کے گھر پر خود کش حملہ کیا جبکہ 2حملہ آورسکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تاہم افغان آئی جی پولیس معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
مزید پڑھیے



ڈیرہ بگٹی وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اتوار 06 مئی 2018ء
ڈیرہ بگٹی(آئی این پی) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق شدت 3.2ریکارڈ کی گئی ۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عمارتیں لرزنے لگیں ، تاہم گرنے سے محفوظ ر ہیں ۔
مزید پڑھیے


نواز خلائی پیداوار اور عمران سے اتحاد ہو سکتا ہےزرداری وسطی پنجاب کو سیاست کا محور نہیں بننے دینگے بلاول

هفته 05 مئی 2018ء
لاہور،کوئٹہ،اسلام آباد(خصوصی نمائندہ،نامہ نگار، سٹاف رپورٹروقائع نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے ،سینٹ کا الیکشن اس کی مثال ہے ۔ سینٹ کے الیکشن میں ضرورت تھی تو پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے اتحاد ہوگیا ،لہٰذا آئندہ الیکشن کے بعد ضرورت پڑی تو ہمارا عمران خان سے اتحاد ہوجائیگا۔ خلائی مخلوق کیا ہے اسکے بارے میں میاں نوازشریف ہی بتائیں ، وہ خود خلائی مخلوق کی پیداوار ہیں۔ میاں صاحب خود خلائی مخلوق کو ہمارے خلاف استعمال کرتے
مزید پڑھیے


کوئٹہ:لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر رحیم عرف بابل وکیپٹن گرفتار

بدھ 02 مئی 2018ء
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر سکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے ولیج ایڈ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر رحیم عرف بابل عرف کیپٹن کو گرفتار کرلیا جس نے ہزارہ ٹاؤن میں ٹینکر بم دھماکے ،آئی جی پولیس کی رہائش گاہ،بی ایم سی اوربہادر خان وومن یونیورسٹی خودکش دھماکوں سمیت ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کی 9وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی ) اعتزاز گورایہ نے سیکٹر کمانڈر ایف سی کوئٹہ بریگیڈئر تصور ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا
مزید پڑھیے


بلوچستان: ہائی وولٹیج تار ٹریکٹر ٹرالی پر آگرے ، 4خواتین جاں بحق

منگل 01 مئی 2018ء
بھاگ/بولان (نامہ نگار ان)بلوچستان کے علاقے بھاگ میں ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن کے تار ٹوٹ کر ٹریکٹر ٹرالی پر گرنے سے 4خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق خواتین میں در بی بی ،رقیہ، رابع اورصبیحہ شامل ہیں، حادثے کا شکارتمام افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے انتظامیہ نے تمام زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ خاندان گندم کی کٹائی کے بعدگھر واپس جا رہا تھا ۔
مزید پڑھیے


کوئٹہ دھرناجاری ہزارہ برادری وزیرداخلہ احسن اقبال کے مذاکرات ناکام

منگل 01 مئی 2018ء
اسلام آباد،کوئٹہ( وقائع نگار،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالے ہزارہ برادری کے افرادکے لواحقین کا بلوچستان اسمبلی کے باہر ٹارگٹ کلنگ کیخلاف دھرنا جاری ہے ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزوزیرداخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے مظاہرین سے ملاقات کی اس موقع پرگفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ملک دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے ،ہزارہ برادری کو کوئی چھونے کی جرات نہیں کرے
مزید پڑھیے