BN

بین الاقوامی



مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے بربریت کیلئے نئی امریکی رائفلز کا استعمال بھی شروع کردیا

جمعرات 12 دسمبر 2019ء
سرینگر، نئی دہلی،ممبئی ،جنیوا (نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیری عوام کیخلاف بربریت کیلئے نئی امریکی ساختہ رائفلز کا استعمال بھی شروع کردیا جبکہ مقبوضہ وادی میں بدھ کو مسلسل 129ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے صورتحال جوں کی توں رہی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذر ہیں جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ کشمیریوں نے بھارتی میڈیا کے ایس ایم ایس سروس کی جزوی بحالی کے دعویٰ کومضحکہ خیز قرار دیدیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے آنے والے پیغامات کی
مزید پڑھیے


روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی مفروضہ : سوچی کا سفید جھوٹ

جمعرات 12 دسمبر 2019ء
دی ہیگ(این این آئی) نوبیل انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی نے عالمی عدالت انصاف میں میانمار کی سربراہ کی حیثیت سے اپنے ملک میں ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی محض مفروضہ ہے ،راخائن میں فسادات ہمارا اندرونی معاملہ ہے ۔ افریقی ملک گیمبیا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں میانمار کیخلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور خواتین کی عصمت دری پر تحقیقات کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ دوسری سماعت کے موقع پر آنگ سانگ سوچی نے کہا کہ کیا ایسے ملک میں
مزید پڑھیے


ٹائم میگزین : ماحولیاتی کارکن گریٹا پرسن آف دی ایئر قرار

جمعرات 12 دسمبر 2019ء
نیویارک (نیٹ نیوز) موقر امریکی جریدے ٹائم نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو پرسن آف دی ایئر قرار دے دیا۔ 16سالہ سویڈش طالبہ گریٹا گزشتہ سال ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کیخلاف موثر آواز کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ گریٹا نے اس انتہائی اہم مسئلے پر توجہ دلانے کیلئے اور دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف گزشتہ برس سویڈش پارلیمنٹ کے باہر احتجاج شروع کیا تھا جبکہ جمعہ کے روز سکول کلاسز کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کرنے کی روایت ڈالی جو آج دنیا بھر میں پھیل چکی ہے ۔
مزید پڑھیے


گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ، تحقیقاتی کمیشن نے مودی کو کلین چٹ دیدی

جمعرات 12 دسمبر 2019ء
نئی دہلی (نیٹ نیوز )گجرات مسلم کش فسادات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو کلین چٹ دیتے ہوئے انہیں فسادات سے بری الذمہ قرار دے مودی سرکارمیں بھارت میں مسلمان انصاف سے بھی محروم ہیں ، تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو 2002میں گجرات میں مسلم کش فسادات سے بری الذمہ قرار دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2002 میں موجودہ وزیراعظم نریندرمودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے اور اور ان پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ گجرات فسادات کے دوران منظم قتل عام روکنے کے لیے انہوں نے کوئی
مزید پڑھیے


پی آئی سی واقعہ کی غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائیں:ن لیگ

جمعرات 12 دسمبر 2019ء
لاہور، لندن (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامی آرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی اعلی سطح اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں ، غنڈہ گردی میں جوملوث ہے ، معاف نہ کیاجائے ۔ جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔ مریضوں کی اموات پر بے حد صدمہ ہے ۔بے گناہ جان سے جانے والے مریضوں کو کیا زرتلافی کوئی دے سکتا ہے ؟ قانون کے تحت سزا ملنی چاہئے ۔یہ صرف اور صرف
مزید پڑھیے




پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے :ایشیائی ترقیاتی بینک

جمعرات 12 دسمبر 2019ء
منیلا، اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے ۔گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک نے جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مالی سال 2019 میں 3.3 فیصد کی سست شرح نمو کے بعد پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔پاکستانی معیشت رواں مالی سال میں بہتر کارکردگی دکھائیگی، معاشی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایشیائی خطے میں معاشی ترقی کی شرح
مزید پڑھیے


برسلز:9سالہ بچہ گریجوایشن نہ کر پایا، یونیورسٹی چھوڑ دی

جمعرات 12 دسمبر 2019ء
برسلز (نیٹ نیوز) بیلجئم کے غیر معمولی قابلیت کے حامل 9 سالہ بچے کے والدین نے اسے اس وقت یونیورسٹی سے نکال لیا جب انتظامیہ کی جانب سے انہیں مطلع کیا گیا کہ انکا بیٹا اپنی دسویں سالگرہ سے قبل گریجوایشن مکمل نہیں کر پائیگا۔لورین سائمنز کے والدین کی خواہش ہے کہ انکا بیٹا 26 دسمبرکو اپنی دسویں سالگرہ سے قبل اپنی گریجوایشن مکمل کر لے ، ایسا کرنے کی صورت میں وہ10 سال سے کم عمر دنیا کا پہلا یونیورسٹی گریجوایٹ بن جاتا۔انتظامیہ نے والدین کو بتایا کہ گریجوایشن سے قبل لورین کو بہت سے امتحانات میں شمولیت کرنا
مزید پڑھیے


بل کوسبی ریپ کے مقدمہ میں اپیل سے محروم ،سزا برقرار

جمعرات 12 دسمبر 2019ء
نیویارک(نیٹ نیوز) ہالی و وڈ کامیڈین، پروڈیوسر و ڈائریکٹر 81 سالہ بل کوسبی ریپ اور جنسی جرائم کے تحت ملنے والی سزا اور جرمانے کے خلاف اپنی اپیل سے محروم ہوگئے ۔ بل کوسبی اس وقت جیل میں ساڑھے تین سال کی سزا کاٹ رہے ہیں، امریکی عدالت نے انہیں گزشتہ برس اپریل میں جیل اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔بل کوسبی پر کم سے کم 60 خواتین و اداکاراؤں نے کافی عرصے تک جنسی طور پر ہراساں کرنے ، ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات عائد کیے تھے ۔پنسلوانیا کی عدالت نے فیصلہ سناتے
مزید پڑھیے


صومالیہ :ہوٹل میں فائرنگ ،5افراد ہلاک،جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے

جمعرات 12 دسمبر 2019ء
موغادیشو(صباح نیوز) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل کے احاطے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں5دہشت گرد مارے گئے ۔ گزشتہ روز دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ایس وائے ایل ہوٹل کے احاطے میں 5 مسلح افراد نے سکیورٹی گارڈز پر فائرنگ شروع کر دی جس پر سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی اور 7گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلہ میں 5افراد ہلاک اور پانچوں حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ2سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی ہو گئے ۔ حملے کی ذمہ داری الشباب گروپ نے قبول کر
مزید پڑھیے


متنازعہ شہریت بل بھارتی راجیہ سبھا میں بھی منظور مظاہروں میں شدت

جمعرات 12 دسمبر 2019ء
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک، آ ن لا ئن ، نیٹ نیوز )مسلمانوں کیخلاف تعصب پر مبنی شہریت کا متنازع بل بھارتی لوک سبھا کے بعد بھارتی راجیہ سبھا سے بھی منظور کر لیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 125اور مخالفت میں 105ووٹ پڑے ۔ متنازعہ شہریت بل کیخلاف بھارت بھر میں مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور گز شتہ روز بھی کئی شہروں میں زبر دست مظاہرے کئے گئے ۔قبل ازیں گز شتہ روز لوک سبھا سے کثرت رائے سے شہریت ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد راجیہ سبھا میں بھی پیش کیا گیا
مزید پڑھیے