Common frontend top

بین الاقوامی


کرناٹک: ہندو انتہا پسند وں کاحلال گوشت پر پابندی کا مطالبہ

جمعه 01 اپریل 2022ء
بنگلورو(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب اور ہلال مصنوعات پر پابندی کے خلاف احتجاج پر ہند و انتہاپسندتنظیموں نے ریاست میں مسلمانوں کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پہلے ہندو میلوں میں مسلم تاجروں پر پابندی لگانے کی بات سامنے آئی بعد میں شیوموگا شہرکے مشہور مری کمبھ میلے میں بھی مسلم تاجروں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ اب یہ پابندی پوری ریاست میں پھیل چکی ہے ۔ مسلمانوں پر بہت سے میلوں، تہواروں اور مندروں کے سامنے تجارت کرنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے ۔ اس کے
مزید پڑھیے


اسرائیلی فورسزکی فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ، گھروں میں توڑ پھوڑ،2 شہید ،کئی گرفتار

جمعه 01 اپریل 2022ء
مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ۔عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فورسزنے مغربی کنارے میں واقع فلسطینی مہاجرکیمپ پردھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔اسرائیلی فوجیوں نے دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرتوڑپھوڑ کی اورکئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی کیمپ کا محاصرہ جاری ہے ۔
مزید پڑھیے


سری لنکا : بدترین معاشی بحران، پٹرول پمس پر فوج تعینات ،چینی290،چاول500روپے کلو

جمعه 01 اپریل 2022ء
کولمبو (صباح نیوز)سری لنکا میں معاشی بحران شدت ختیار کرگیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 50روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 75روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ، سری لنکا میں چینی کی قیمت 290روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ چاول 500روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔یہیں نہیں پائوڈر دودھ کا 400 گرام والا پیکٹ 790روپے میں دستیاب ہے۔سری لنکا میں تیل، خوراک، چینی، دال، کاغذ اور ادویات سمیت نقل و حمل کے آلات درآمد کی جاتی ہیں جبکہ سری لنکا کے پاس صرف 15دنوں
مزید پڑھیے


روس کی جگہ دیگر ذرائع سے گیس خریداری کیلئے یورپی ممالک کا ڈیکلیریشن

جمعه 01 اپریل 2022ء
کیف، ماسکو، واشنگٹن، لندن ( نیوز ایجنسیاں ) روسی گیس کے بجائے دیگر ذرائع سے گیس خرید کر جمع کرنے کے لیے یورپین ممالک نے ڈیکلریشن پر دستخط کردیے ۔ اس ڈیکلریشن کے تحت دستخط کنندگان روسی گیس کے بجائے نان یورپین ذرائع سے گیس جمع کرنے کے لیے سہولیات بنا کر اس میں سردیوں سے قبل ہی اکٹھی گیس خرید کر جمع کر لیا کریں گے ۔ روس نے کہا ہے کہ ترک شہر استنبول میں روسی اور یوکرینی وفود کے مابین ممکنہ جنگ بندی کے لیے ہونے والی بات چیت ’تعمیری‘ رہی۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین نے کہا
مزید پڑھیے


جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کے بعد ریاستی درجہ بحال ہوگا:بھارت

جمعه 01 اپریل 2022ء
نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حد بندی کمیشن کا کام مکمل ہونے کے بعدجموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے ۔ لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہمیں جموں و کشمیر کو صدر راج کے تحت رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔جموں و کشمیر میں پہلے پنچایتی انتخابات ہوں گے ، پھر اس کے بعد حد بندی کی مشق ہوگی، جس کے بعد اسمبلی انتخابات ہوں گے ، اور پھر جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال
مزید پڑھیے



مختصر خبریں

جمعه 01 اپریل 2022ء
تہران(نیٹ نیوز)ایران نے اپنے خلاف عائد کردہ نئی امریکی پابندیوں کو ’بری نیت سے کیا گیا اقدام‘ قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے ۔ ٭ دارفر (اے ایف پی)سوڈان کے علاقہ دارفر میں حریف گروپوں کے درمیان حالیہ لڑائی میں اب تک 30 افرادہلاک ،درجنوں زخمی ہوگئے ۔٭ برازیلیا (اے ایف پی )برازیل میں بارش سے پھسلن کے باعث بس کھائی میں جاگری ،جس سے 10افراد ہلاک ،21زخمی ہو گئے ۔ ٭ریاض(نیٹ نیوز) ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ماہ شعبان کے دوران کرپشن کے الزام میں 258 افراد سے تفتیش کی گئی ہے جبکہ 127 افراد
مزید پڑھیے


اقوام متحدہ کی افغانستان کیلئے 4.5بلین ڈالر مالی مدد کی اپیل

جمعه 01 اپریل 2022ء
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد کے رابطہ دفتر نے افغانستان کے لیے تقریبا ساڑھے چار بلین ڈالر کی ریکارڈ مالی مدد کی اپیل کی ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس اپیل کی جرمنی، برطانیہ اور قطر کی طرف سے بھرپور حمایت کی جا رہی ہے ۔ یہ عالمی ادارے کے اس دفتر کی طرف سے کسی ایک ملک کی مدد کے لیے آج تک کی جانے والی سب سے بڑی مالی اپیل ہے ۔ اس اپیل کے بعد بین الاقوامی برادری کی طرف سے ہندوکش کی اس ریاست کی مالی مدد کے اعلانات آج جمعرات
مزید پڑھیے


خوبصورت چین کی تکمیل ہونے والی ہے ، صدر شی جن پنگ

جمعه 01 اپریل 2022ء
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہایک خوبصورت چین کی تکمیل ہونے والی ہے ۔ حیاتیاتی نظام کے تحفظ اور اس کی بنیادی بہتری کے لیے کثیرالمدتی کوششوں کی ضرورت ہے ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ میں رضاکارانہ شجرکاری کی سرگرمی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے وہ مسلسل 10 سال سے شجرکاری میں حصہ لے رہے
مزید پڑھیے


ذہنیت کو جبر سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا: مشرف

جمعه 01 اپریل 2022ء
دبئی (صباح نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے یاد رکھیں ذہنیت کو جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ملک کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے دوران سابق صدر کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے ایک ٹویٹ منظرِ عام پر آیا جس میں ان کا قول تصویری اور تحریری دونوں شکلوں میں موجود ہے ۔انہوں نے لکھا یاد رکھیں ذہنیت کو طاقت اور جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ کوئی خیال کبھی کسی پر زبردستی نہیں ڈالا جا سکتا۔
مزید پڑھیے


عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا، پاکستان میں تمام فریقین یکجہتی برقرار رکھ سکتے ہیں:چین

جمعه 01 اپریل 2022ء
بیجنگ (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر چینی حکومت نے کہا ہے کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران خبر رساں ایجنسی کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں قیادت کی تبدیلی سے پاک چین تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں؟ اس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان چین
مزید پڑھیے








اہم خبریں