Common frontend top

بین الاقوامی


بھارتی میڈیا عمران خان کے خطاب کو الوداعی قرار دیتا رہا

جمعه 01 اپریل 2022ء
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو غلط رنگ دینے سے باز نہیں آیا۔وزیراعظم عمران خان کے قوم سے براہ راست خطاب کو ان کا الوداعی خطاب قرار دے دیا ۔ بھارتی میڈیا عمران خان کی تقریر پرالزام لگاتارہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کوبچانے کیلئے مذہب کارڈ کھیلا اوراس کا خوب استعمال کیا۔
مزید پڑھیے


روس نے بیلسٹک میزائل داغ د ئیے ، یوکرینی ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ: کیف کا جوابی وار،4روسی اہلکارزخمی

جمعرات 31 مارچ 2022ء
کیف،انقرہ (نیوزایجنسیاں ،نیٹ نیوز) روس نے یوکرین کی متعدد عسکری تنصیبات پر سکندر بیلسٹک میزائل داغ د ئیے جس سے یوکرین کے تین ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگئے جبکہ یوکرائین نے بھی جوابی وار کیا جس سے 4روسی اہلکارزخمی زخمی ہو گئے ۔روسی وزارت دفاع کے مطابق دو مختلف مقامات پر روسی فوج نے سکندر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، حملے میں یوکرین کے ایمونیشن ذخائر تباہ ہوگئے ،حملے میں تین ائیر ڈیفنس سسٹم، تین ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، 2 ہاؤٹزر گنز اور 49 بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوگئے ،روسی فوج نے کیف کا محاصرہ نرم کر
مزید پڑھیے


مسلم اداکار رِز احمد آسکر میں تاریخ رقم کرنے پر خوش

جمعرات 31 مارچ 2022ء
لندن (این این آئی) آسکر حاصل کرنیوالے پہلے مسلم اداکار رِز احمد نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب آپ اپنے لائف کوڈ کو تبدیل کرتے ہیں تو آپ یہ سیکھتے ہیں کہ کبھی بھی اپنے آپ کو خام حالت میں دوسروں کے سامنے پیش نہیں کرنا بلکہ پہلے اپنے آپ کو مکمل طور پر تیار کرنا ہے ۔پاکستانی نژاد برطانوی اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ آسکرایوارڈ بہت وزنی ہے ، اسے 12 گھنٹے تک تھامے رکھنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کا کندھا جسم سے الگ ہورہا ہے اور
مزید پڑھیے


شین وارن کی یاد میںتعزیتی تقریب، وسیم اکرم کا ویڈیو خطاب

جمعرات 31 مارچ 2022ء
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ لیگ سپنر شین وارن کی یاد میں میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی ۔ شین وارن 3 ہفتے قبل 52 سال کی عمر میں تھائی لینڈ میں چھٹیوں کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔تقریب میں شین کے والد کیتھ وارن نے اپنے تعزیتی پیغام میں اپنے آنجہانی بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوست! تمہاری والدہ اور میں تمہارے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے ، تم بہت جلد چلے گئے اور ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں۔ڈان بریڈمین کی پوتی گریٹا بریڈمین
مزید پڑھیے


دبئی ایکسپو 2020: پاکستان نے 'بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن' کا ایوارڈ جیت لیا

جمعرات 31 مارچ 2022ء
دبئی (نیٹ نیوز)عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان نے بُرج سی ای او ایوارڈ 'بہترین پویلین ایکسٹیریئر ( بیرونی) ڈیزائن' کا ایوارڈ جیت لیا۔دوسری جانب بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن کا ایواڈ جیتنے کے بعد پاکستانی پویلین کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ' ہمیں دبئی ایکسپو میں بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن' ایوارڈ جیتنے پر خوشی ہے ۔خیال رہے پاکستان پویلین کے ڈیزائنرراشد رانا کو رواں ماہ یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے تیسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ 'ستارہ امتیاز' سے نوازا گیا تھا۔
مزید پڑھیے



مختصر خبریں

جمعرات 31 مارچ 2022ء
دبئی(این این آئی)دبئی مشرق وسطی میں مشیلین ریسٹورنٹ گائیڈ میں شمولیت اختیار کرنے والا پہلا شہربن گیا۔٭جے پور (این این آئی )بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ کے ہسپتال میں حاملہ خاتون کے قتل کی ملزمہ نے خودکشی کرلی۔٭ بیجنگ(این این آئی)چینی خاتون ٹریفک وارڈن مصروف چوک میں اچانک بے ہوش ہو گئی،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔٭ واشنگٹن(نیٹ ) امریکہ نے عراق اور سعودی آرامکو کی تنصیب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ ٭نئی دہلی (صباح نیوز)بحرہند کے ساحلی ملکوں کی مشترکہ بحری مشقیں آئی میکس 2022 گووا کے
مزید پڑھیے


بھارت :لائوڈ سپیکر سے اذان پر پابندی کا مطالبہ‘باحجاب طالبات کو امتحان کی اجازت پر 7اساتذہ معطل

جمعرات 31 مارچ 2022ء
بنگلورو،ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ کے ایک سکول میں باحجاب طالبات کو دسویں جماعت کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر 7اساتذہ کو معطل کردیاگیا ہے ۔دوسری طرف بھارت میں حکمران ہندو انتہاپسند تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی نے صوتی آلودگی کی آڑ میں مساجد میں لائوڈ سپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مزید پڑھیے


بھارتی دہشتگردی‘ صحافی سمیت4 کشمیری شہید

جمعرات 31 مارچ 2022ء
سرینگر(کے پی آئی ،این این آئی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے دہشتگردی کی کارروائیوں میں صحافیوں سمیت 4کشمیری شہید کردیئے ۔سرینگر میں صحافی رئیس اور ہلال احمد کو فائرنگ،بارہمولہ میں 2شہریوں کو ٹرک تلے کچل کر شہید کیا گیا ایک شہری زخمی ہے ،30سال میں 20صحافی اور 95ہزار سے زائد شہری شہید کئے گئے ،کشمیریوں کے مظاہرے اور گرفتاریاں جاری ہیں ۔
مزید پڑھیے


خطے کا امن افغانستان میں استحکام سے جڑا ہے : پاکستانی وزیرخارجہ

جمعرات 31 مارچ 2022ء

بیجنگ ( نیوز ایجنسیاں ) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے کا امن و استحکام افغانستان میں استحکام سے جڑا ہوا ہے ،تجارت ، سرحدوں پر سہولت کاری ، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کامیابی کیلئے ہماری تمام کوششوں کی کامیابی افغانستان میں استحکام سے وابستہ ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے چین میں سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کی واپسی کا پاکستان سے زیادہ کوئی ملک خواہش مند نہیں،افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی تاحال ختم نہیں ہوئی،دہشت گردی کا
مزید پڑھیے


منی لانڈرنگ کیس: آسیہ اندرابی سمیت3 کشمیری بری؛ شبیرشاہ، یاسین ملک سمیت14پرفردجرم کاحکم

بدھ 30 مارچ 2022ء
نئی دہلی(کے پی آئی،این این آئی) بھارتی عدالت نے کشمیری خواتین کی تنظیم دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی سمیت3 کشمیری رہنمائوں کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بری کر دیا جبکہ شبیر شاہ، یاسین ملک اور دیگر 14رہنمائوں پر فرد جرم عائد کرنیکا حکم دیدیا۔ این آئی اے نے 2017میں17افراد پر جھوٹا مقدمہ درج کیاتھا۔بھارتی عدالت کا کہنا ہے کہ آسیہ اندرابی، فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف اور جاوید احمد بٹ کے خلاف ناکافی ثبوت ہیں۔یاد رہے دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی ان دنوں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں ان پر کئی مقدمات درج ہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں