Common frontend top

خالد ایچ لودھی


حلف پاکستان سے وفاداری اور ترجمانی؟


دولت اور اقتدار کی ہوس انسان کو اس حد تک بے بس کردیتی ہے کہ وہ اس کے نشے میں مست ہو کر اپنی زندگی میں صرف اسی کا ہو کر رہ جاتا ہے اور پھر اپنی دولت اور اقتدار کو بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتا ہے۔ ذرا اندازہ کریں کہ تین بار وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والا شخص اپنے وطن کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی آخری حدیں بھی پار کر گیا ہے۔ قوم کی بدقسمتی دیکھیں کہ پورا ملک اس نااہل ہوئے وزیراعظم اور اس کے سمدھی کی وجہ سے اقتصادی طور پر تباہ ہو چکا
اتوار 20 مئی 2018ء مزید پڑھیے

پاکستان میں قطری اور ملائیشیا میں سعودی خط!

منگل 15 مئی 2018ء
خالد ایچ لودھی
ملائیشیا جوکہ کبھی ملائیا (Malaya) کہلاتا تھا اس ملک نے 1957ء میں آزادی حاصل کی۔ پاکستان ملائیشیا سے 10 سال پہلے یعنی 1947ء میں آزاد ہوا۔ ان دونوں ملکوں میں ایک بات مشترک ہے کہ 1981ء میں ملائیشیا میں ڈاکٹر مہاتیر محمد اس ملک کے وزیراعظم بنے اور پھر 1981ء ہی میں پاکستان میں میاں نوازشریف بغیر کسی سیاسی جدوجہد کے جنرل ضیاء الحق کی چھتری تلے صوبہ پنجاب کے وزیر بنے اور پھر وزیراعلیٰ بن گئے۔ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ہائوس آف شریف پر قدرت ایسی مہربان ہوئی کہ میاں نوازشریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنے اور ان
مزید پڑھیے


ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم دشمن عزائم

هفته 12 مئی 2018ء
خالد ایچ لودھی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوائنٹ کمپری ہنسو پلان آف ایکشن کو ناقابل قبول قرار دے کر ایٹمی معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اب ایران پر سخت پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔ ٹرمپ کا یہ اعلان غیر متوقع نہ تھا کیونکہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران اس معاہدے کو ناقص قرار دیتے رہے ہیں اور اسے ختم کرنے کی باتیں کرتے رہے ہیں۔ ماضی میں ٹرمپ نے مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں جن عزائم کا اظہار کیا تھا وہ اب ان پر عمل پیرا ہیں۔ امریکی صدر کی پالیسی وہی
مزید پڑھیے








اہم خبریں