Common frontend top

خاور نعیم ہاشمی


قوم کو آئی ایم ایف سے معاہدہ مبارک


بالآخر عالمی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کا معاہدہ طے پاگیا،اب ہمیں اگلے تین سال کے دوران چھ ارب ڈالر ملیں گے اور پاکستان کے سارے مسائل حل ہوجائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا ذہنی بوجھ بھی اتر گیا اب وہ سکون کے ساتھ عوام سے کئے گئے سارے انتخابی وعدے آسانی سے پورے کر سکیں گے بشمول پچاس لاکھ سستے گھروں اور ایک لاکھ نوکریوں کے، آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ ماضی کے معاہدوں سے یکسر مختلف ہے، ہم نے خزانے کی چابی بھی انہی کو تھمادی ہے تاکہ اگر کوئی خامی،خرابی ہوئی تو کم از
بدھ 15 مئی 2019ء مزید پڑھیے

انجمن اور مبین ملک کی کہانی (قسط 2)

اتوار 12 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
وہ 16اکتوبردو ہزار تیرہ کو عید والے دن ڈیفنس کے علاقے میں بہت بہیمانہ طریقے سے قتل ہو گیا تھا۔ مبین ملک اپنی مطلقہ بیوی انجمن کے گھر بچوں سے عیدی ملنے گیاتھا،انجمن ہی کے گھر میں قربانی کا فریضہ ادا کرکے وہ اپنی22 سالہ بیٹی کے ساتھ اس گھر میں واپس آرہاتھا جہاں وہ انجمن سے خلع کے بعد اپنے چھوٹے بھائی زری خان کے ساتھ رہ رہا تھا، دونوں گھروں میں فاصلہ سو گز کے قریب تھا، اسے اسی گھر کے دروازے پر آٹھ گولیاں ماری گئیں،گاڑی کے ہارن کی آواز سن کر دروازہ کھولنے والا چوکیدار
مزید پڑھیے


انجمن اور مبین ملک کی کہانی

جمعه 10 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
میری اس سے پہلی ملاقات منور انجم نے کرائی تھی، وہ ایک کاروبار میں منور انجم کا پارٹنر بھی رہا تھا،نام تھا اس کا مبین ملک،بہت جوان، بہت خوبصورت، لاہور کے ککے زئی خاندان سے تعلق تھا، لباس پہننے کا سلیقہ بھی خوب جانتا تھا، لبوں پر ہمیشہ مسکراہٹ رقصاں رہتی،محکمہ انکم ٹیکس کا اعلیٰ افسر تھا ،لیکن اس کی کرپشن کی کوئی کہانی کبھی نہیں سنی تھی،ایک دن منور انجم نے دھماکے دار انکشاف کیا کہ مبین ملک نے اس زمانے کی ٹاپ کی ہیروئن انجمن سے شادی کر لی ہے، منور انجم نے بتایا کہ اس
مزید پڑھیے


حمیرا ارشد کو طلب کرنے والے افسر کی نئی واردات

بدھ 08 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
آج تک ہزاروں تقریبات میں شرکت کر چکا ہوں،لیکن جو واقعہ عباس اطہر صاحب کی برسی کی تقریب میں دیکھا وہ اپنی نوعیت کا منفرد اور ناقابل یقین واقعہ لگتا ہے،جسے میں نے ہی نہیں لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ہال میں موجود سو سے زیادہ لوگوں نے دیکھا اور یہ سب کے لئے ہی عجب تھا، اس سے پہلے کہ اس انہونی پر بات کی جائے پہلے تھوڑا سا ذکر امریکہ سے آئی ہوئیں فوزیہ عباس کی جانب سے اپنے والد محترم کی یاد میں سجائی گئی اس بزم کا جس میں حکمران پارٹی کے کسی نمائندے کے
مزید پڑھیے


سید عباس اطہر کو یاد کرنے کا دن

اتوار 05 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
وہ شام کے وقت نیوز روم جانے کیلئے روزنامہ آزاد کی راہداری سے گزرتے تو سب ان کی جانب متوجہ ہوجاتے ، ہر نگاہ ان کا تعاقب کرتی، عباس اطہر صاحب اپنے خیالوں میں مگن سیدھے نیوز روم میں داخل ہوتے، جہاں جاتے ہوئے ان دنوں میرے جیسے طفل مکتب کو تو بہت ڈر لگتا تھا، اس زمانے میں ہر اخبار کے نیوز رومز دنیا جہان کے جینئیس لوگوں سے مزین ہوتے تھے،ایک سے بڑھ کر ایک دانشور، سوائے عالمی سیاست اور عالمی ادب و فن کے ان لوگوں کے پاس گفتگو کا دوسرا موضوع ہی نہیں ہوتا تھا، دنیا
مزید پڑھیے



پرواز کی تیاریاں یا کچھ اور

جمعه 03 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
سوچ رہا تھا کہ میشا شفیع اور علی ظفر کی لو اسٹوری پر ایک سال بعد پھر کالم لکھا جائے اور ان دونوں گہرے اورپرانے دوستوں کی لڑائی کے اصل محرکات سے پردہ اٹھا دیا جائے، ان حقائق سے جنہیں علی ظفر نے ابھی تک سینے میں چھپا رکھا ہے۔ حقائق تو بڑی حد تک ہمارے علم میں بھی ہیں، جیسا کہ علی ظفر نے اپنے آخری بیان میں کچھ اشارے بھی دیے ہیں لیکن کالم تو شائع ہونا تھا جمعہ کو اور یہ جمعہ کسی پرانی فلم کو چلانے کیلئے ہرگز ہرگز مناسب نہ لگا، اور وہ بھی ان
مزید پڑھیے


پانچ روپے کا ادھار

منگل 30 اپریل 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
ہمارے دادا حضور نورالدین جنہیں ہم باباجی کہتے تھے، سعدی پارک مزنگ میں اپنے ہم عمروں کی بیٹھک میں بیٹھا کرتے تھے، مزنگ بازار اور چاہ پچھواڑا کے درمیانی راستے میں ایک چھوٹا سا لکڑی کادروازہ تھا، جو بظاہر کسی چھوٹے سے گھر کا داخلی راستہ معلوم ہوتا تھا، درحقیقت یہ دروازہ (جو اب بھی موجود ہے)، سعدی پارک اور چاہ پچھواڑے کا شارٹ کٹ تھا جسے صرف محلے کے لوگ ہی جانتے تھے ، ہم اسی دروازے سے اسکول جایا کرتے تھے، اس دروازے میں داخل ہوتے ہی گھنے قدیمی درخت آپ کا استقبال کرتے ،شروع میں ہی
مزید پڑھیے


ایک خط جو مجھے 43سال سے رُلا رہا ہے

اتوار 28 اپریل 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
خاور…!میں تمہارے ابو کے جنازے پر نہیں پہنچ سکا، آج دوپہر سے دل کی حالت یہ ہے کہ اسے سڑک پر حرکت کرتی ہوئی ہر چیز ایک جنازہ لگتی ہے۔ ہرچیز اپنی زندگی کا سفرپورا کر کے دم بدم موت کے اندھیروں میں گم ہوتی جا رہی ہے۔میرا خیال تھا کہ دوسرے لوگ بھی دیر سے آئیں گے اور رخصت ہونے والا ’’دانشوروں‘‘ کے انتظار میں اپنا سفر دراز کر دے گا۔قبرستان میں رکشہ جا کر رکا میں نے دیکھا کہ زمین پر ایک نئی قبر اُبھر آئی ہے، اس پر تازہ پھول پڑے ہیں، جانے والوں کے نشان باقی
مزید پڑھیے


ڈونلڈ ٹرمپ ، میرا بھی تو ہے

جمعه 26 اپریل 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
اللہ کتنا بے نیاز ہے، امریکہ کو ڈونلڈ ٹرمپ دیا تو پاکستان کو عمران خان دیدیا، اگر دنیا کی سپر پاور اور امداد پر گزارا کرنے والے ملک کے سربراہ مملکت ایک جیسے ہیں تو پھر یقین جانیے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان بھی دنیا کی ایک نئی سپر پاور بن کر ابھرے گا اور امریکہ کی طرح فیصلے کیا کرے گا کہ کس غریب کو کتنی امداد دینی ہے اور اس کے بعد اس امداد کے عوض اس کا حشر نشر کیسے کرنا ہے، عمران خان نے پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر مکمل خود مختار
مزید پڑھیے


گیسٹ ہاؤس کی ایک رات

منگل 23 اپریل 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
ضلع کچہری راولپنڈی کے مین گیٹ کے عین سامنے ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس ہوا کرتا تھا، جو دو دہائیاں پہلے بیشمار واقعات اور داستانوں کا امین بنا جب بینظیر بھٹو کے آخری دور حکومت میں مجھے لاہور بدر ہونا پڑا تھا، لاہور سے راولپنڈی تبادلہ کیوں کرایا؟ یہ ایک علیحدہ کہانی ہے جس سے پھر کبھی پردہ اٹھاؤں گا،میرے وہاں جانے سے پہلے جواد نظیر بھی پنڈی پہنچا ہوا تھا، اس کی بھی خواہش تھی کہ میں وہاں آجاؤں، جواد نے کشمیر ہاؤس میں ٹھکانہ بنا رکھا تھا، مگر میں نے رہائش کے لئے اس گیسٹ ہاؤس کا انتخاب
مزید پڑھیے








اہم خبریں