Common frontend top

خاور نعیم ہاشمی


سارے شاعر دیوانے نہیں ہوتے


جب وہ ابھرتا ہوا نوجوان شاعر تھا، مشاعروں میں بلوایا جاتا تھا، ادبی رسائل و جرائد میں کلام چھپتا تھا، شاعری اور مشاعروں کے باعث اس کی کئی بڑے افسروں اور پیسے والوں سے علیک سلیک بھی ہو گئی تھی، وہ شاعروں ادیبوں کے ایک گروپ میں بھی شامل ہو گیا جس کے نتیجے میں اسے بیرون ملک مشاعروں میں شرکت کے موقعے ملے، پھر کسی کی سفارش سے ایک چھوٹی سی سرکاری ملازمت مل گئی، تنخواہ تھوڑی تھی ،کھانا چائے سگریٹ کا خرچہ پورا کرنا بھی مشکل ہوتا، پھر اس نے شادی بھی کر ڈالی ، خرچے بڑھتے گئے
جمعه 22 مارچ 2019ء مزید پڑھیے

دنیا سوگوار ہے

اتوار 17 مارچ 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
پندرہ مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں قتل عام محرکات سب کے سامنے ہیں، عالمی برادری نے اس سانحہ پر جس ذمہ دارانہ ردعمل کا اظہار کیا وہ یقینا قابل ستائش ہے، ہم اس سانحہ عظیم کو نائن الیون اور عالمی دہشت گردی کے تسلسل اور تناظر میں دیکھ سکتے ہیں، نیو یارک میں ہونے والے سانحہ کے بعد اس وقت کے صدر امریکہ جارج بش نے امریکی قوم سے اپنے پہلے خطاب میں پہلی بار لفظ استعمال کیا،CRUSADE کئی یورپی ،مغربی اور عرب ممالک نے نائن الیون کو صلیبی جنگوں سے جوڑنے
مزید پڑھیے


لاشیں ہزار،چہرہ ایک

جمعه 15 مارچ 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
بائیس فروری کو کراچی کے ایک قبرستان کے قریب سے نامعلوم جوان سال لڑکی کی لاش ملی، لگتا تھا چوبیس پچیس سال کی اس بچی کو کوئی مار کر لاش یہاں پھینک گیا ہے، جسم پر نہ خون کے دھبے تھے اور نہ ہی کسی قسم کے تشدد کے آثار، لاش کو ممکن ہے قبرستان کے قریب اس نیت سے پھینکا گیا ہو کہ شاید کوئی خدا ترس اسے خاموشی سے دفنا دے،یہ ممکن تھا کہ ایسا ہو بھی جاتا، کیونکہ ہمارے ملک میں پولیس کا وطیرہ ہے کہ اس کو کسی جرم کی اطلاع دی جائے تو وہ سب
مزید پڑھیے


ایک کہانی کوہستان کی

اتوار 10 مارچ 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
دل تو کہہ رہا تھا کہ کالم کا عنوان رکھوں۔ آؤ بچو! سیر کرائیں تم کو پاکستان کی، مگر عقل نہ مانی،کیونکہ سارے پاکستان اور سارے پاکستانیوں کو ایک ہی تکڑی میں نہیں تولا جا سکتا، آج میں ان لوگوں کی توجہ بھی مبذول کرانا چاہتا ہوں جو اخبارات اور چینلز پر بڑے انہماک اور توجہ سے خبریں پڑھتے اور سنتے ہیں اور پھر اگلی خبریں شروع ہونے سے پہلے پچھلی ساری خبریں بھول چکے ہوتے ہیں، ہماری سماجی بے حسی نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا، ہم سب صرف اپنے اپنے لئے جی رہے ہیں اور دوسروں کا تماشہ
مزید پڑھیے


ایک درخواست نواز شریف کیلئے…………

جمعه 08 مارچ 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
پاکستان کے ازلی دشمن نے وطن عزیز کیخلاف جارحیت کی کوشش کی، ہم نے اس کے دو جنگی طیارے مار گرائے اور اسے اپنی حمیت اور طاقت سے آشنائی دیدی،اسے پاکستان کی حمیت اور قوت سے آشنائی بھی دیدی گئی،پاکستانی علاقے میں گرنے والے ایک پائلٹ کو حراست میں لیا گیا مگر اسے جنگی قیدی بنانے کی بجائے اپنا مہمان بنا لیا، اس کی بہت خاطر تواضع کی اور اگلی ہی صبح اسے بھارت واپس بھجوا دیا،دنیا بھر کو پیغام مل گیا کہ پاکستان ایک صلح جو اور امن پسند ملک ہے اور بھارت سے خوامخواہ جنگ نہیں دوستی
مزید پڑھیے



ننھی اب بھیک نہیں مانگے گی

اتوار 03 مارچ 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
نعیم ہاشمی صاحب ہمارے دادا دادی کی اکلوتی اولاد تھے، لیکن اس اکلاپن کا احساس نہ کبھی انہیں ہوا نہ کبھی ہمیں، وجہ تھے ہمارے وہ ڈھیر سارے چاچے جو روزانہ دن رات ہاشمی صاحب کے ارد گرد رہتے، ہاشمی صاحب گھر میں ہوں یا اپنے پروڈکشن آفس میں، وہ کنگ سرکل میں بیٹھے ہوں یا کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف، ہمارے دو، چار، چاچے ضرور انکے ہمراہ رہتے، چاچوں کے اس سیلاب کے سارے نام تو اب یاد نہیں رہے، البتہ کچھ چاچے ایسے ضرور تھے جن کی یاد کبھی نہیں بھلائی جا سکتی،خاص طور پرچاچا جی شیخ
مزید پڑھیے


لاش کو انصاف کی تلاش

جمعه 01 مارچ 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
تلاش تو واقعی ایک لاش کو کیا جا رہا ہے لیکن لاش کس کی ہے؟ اور تلاش کون کر رہا ہے؟ یہ ابھی صیغہ راز میں ہی رہنے دیا جائے۔۔ہاں! البتہ ہم آپ کو یہ ضرور بتا سکتے ہیں کہ اس لاش کو نہ تو پولیس ڈھونڈھ رہی ہے نہ کوئی اور تفتیشی یا رضاکار ادارہ۔ اورنہ ہی عام لوگوں کو اس میلے کچیلے ہڈیوں کے ڈھانچے میں کوئی دلچسپی ہے،جو اچانک گم ہو گیا ہے، اگر یہ تشہیر کر دی جائے کہ اس گمشدہ ڈھانچے کے اندر اکیس ارب ڈالرز چھپے ہوئے ہیں تو کئی اس کی تلاش میں
مزید پڑھیے


اور اصلی صحافی بھی وہاں پہنچ گئے…

اتوار 24 فروری 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
ملک صاحب کبھی بڑے ڈیرے دار ہوا کرتے تھے، کچھ عرصہ سے تھوڑے سے نان فنکشنل ہوگئے تھے مگر ڈیرے داری کسی نہ کسی طور قائم رکھی، دو ہفتے پہلے ان کا انتقال ہوگیا، مجھے خبر بہت دیر سے ملی اور میں ان کے گھر تعزیت کیلئے نہیں گیا، ہمارا کئی سال تک گہرا تعلق رہا، سوچتا ہوں کہ ان کے گھر جاکر وہ زخم کسے دکھاؤں گا جو ان کے انتقال سے سینے پر لگا ہے۔۔۔سوچا کیوں نہ ان کی یادیں آپ کے ساتھ تازہ کی جائیں، ملک صاحب کے جاندار مذاق، ان کے ہمیشہ یاد رہ جانے والے
مزید پڑھیے


نیا نظام سلطنت

جمعه 22 فروری 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد میں ایک رات گزارنے کے بعد جاتے ہوئے پاکستان میں شاید مدینہ کی اس ریاست کی بنیاد رکھ گئے ہیں، جس کی نوید وزیراعظم عمران خان ہمیں ایک عرصہ سے سنا رہے تھے،یہ شہزادے کا کوئی عام یا اچانک دورہ نہ تھا، چونکہ نیو ورلڈ آرڈر میں یہی لکھا تھا، سو وہی ہوا، اب ہم بجا طور پر کہہ سکتے ہیں کہ ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آ چکا ہے جو اس پاکستان سے قطعی مختلف ہے جو ہمیں قائد اعظم تھما گئے تھے، ثبوت اس کا یہ ہے کہ شہزادے
مزید پڑھیے


جاسوس شاعر

اتوار 17 فروری 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
آوارہ گرد فریب سود و زیاں سے گزرے ہوئے لوگ ہوتے ہیں ،ان کے مشاہدے اور تجربے کو کسی کتابی علم سے چیلنج نہیں کیا جا سکتا، بیشمار آوارہ گرد عمر بھر میرے ساتھ رہے،کیونکہ میں نے بھی آوارہ گردی کے سوا کوئی منفعت بخش کام نہیں کیا، یہ آوارہ گردی کا اعجاز ہی تھا کہ حبیب جالب جیسے بڑے لوگ بھی میرے مہربان رہے جالب صاحب سفید کرتے پاجامے پر سلوکہ پہنتے تھے(جس کی بڑی بڑی جیبیں ہوتی ہیں، جسے عموماً دوکاندار اور بیوپاری نوٹ سنبھالنے کے لئے قمیض کے نیچے پہنتے ہیں،یہ سفید لباس انہیں کئی کئی مہینے
مزید پڑھیے








اہم خبریں