Common frontend top

خاور نعیم ہاشمی


قیامت کا دن


کہا جاتا ہے کہ گزرا ہوا وقت کبھی لوٹ کر نہیں آتا، ہاں یہ سچ ہے مگر یہ بھی تو سچ ہی ہے ہر گزرتا ہوا لمحہ واپس ضرور آتا ہے، تاریخ ہمیشہ خود کو دہراتی ہے، تاریخ کبھی کسی کو معاف نہیں کرتی، زمین گول ہے،سورج گردش میں رہتا ہے، سورج خون بھی ہے اور سورج ٹھنڈک و راحت بھی، جب سورج ڈھلتا ہے تو چاند نمودار ہوتا ہے، قدرت کے سوا کس کی مجال کہ وہ وقت کو گردش میں رکھے، قانون قدرت کے سامنے کسی کی نہیں چلتی۔ سب بے بس ہو جاتے ہیں، بالکل اسی طرح
جمعه 11 جنوری 2019ء مزید پڑھیے

میں جس گھر میں رہتا ہوں

اتوار 06 جنوری 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
کل شام قریشی صاحب میرے ساتھ بیٹھے ایک نیوز چینل پر خبریں سن اور دیکھ ہی نہیں رہے تھے ،مسلسل تبصرے بھی فرما رہے تھے، مجھے دوستوں کی غیرضروری باتیں متاثر نہیں کرتیں‘ چاہے وہ خبروں کی شکل میں ہی کیوں نہ ہوں، جتنے مرضی لوگ ہوں اور جتنا مرضی شور، میں اپنا کام کرتا رہتا ہوں، یہ بات صرف انہی لوگوں کو معلوم نہیں جنہوں نے مجھے کام کرتے نہیں دیکھا ،ہم تو بیک وقت ایک درجن چینلز کی آوازیں کھلی رکھ کر بھی ڈسٹرب نہیں ہوتے، چھوٹی چھوٹی آوازیں کیسے ہمارے اعصاب پر سوار ہو سکتی ہیں؟ اور
مزید پڑھیے


میں کیا چاہتا ہوں؟

جمعه 04 جنوری 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
آج پہلے توقارئین اور پوری قوم کو سال نو مبارک ، رخصت ہونے والا سال یقینا پاکستان میں عدلیہ کا سال رہا، اللہ کرے نیا سال ہمارے کیلئے عدل کا سال بن جائے،انصاف کا سال بن جائے، میں اس بات پر ایمان رکھتا ہوں کہ دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی،سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے، بابا جی سترہ جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے اور نئے چیف جسٹس اگلے دن حلف اٹھا لیں گے، گو نئے چیف جسٹس کی مدت ملازمت
مزید پڑھیے


سیاست اورحکمرانی پر کیا لکھنا

اتوار 30 دسمبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
کیا ماضی کی معروف،مقبول اور باصلاحیت ٹی وی اسٹار روحی بانو زندہ ہیں ؟ پچھلے دنوں میڈیا میں اچانک یہ سوال اٹھا تو سب کو ہوش آیا کہ ان کے بارے میں تو واقعی ایک عرصے سے کوئی خبر ہی نہیں، میڈیا کی ٹیمیں ان کے گھر گلبرگ تک پہنچ گئیں، اس قیمتی علاقے میں روحی بانو کا گھر اجڑے ہوئے دیار کی مانند پایا گیا، ارد گرد کے لوگوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے بھی کئی مہینوں سے روحی کو نہیں دیکھا، بات اور آگے بڑھی تو قریب ہی رہنے والی روحی بانو کی بہن
مزید پڑھیے


فرسودہ نظام عدل اور ہم غلام

جمعه 28 دسمبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
اعصاب شکن ڈرامہ پاناما لیکس کا اختتام ہو چکا، نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں پہلے ہی بیٹی اور داماد سمیت بریت کا سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے تھے، اب فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے، العزیزیہ ریفرنس میں سات سال کی سزا قابل ضمانت ہے، پانچ ارب روپے جرمانہ ہے جو ادا بھی کردیں تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، نا اہلی کی سزا ایون فیلڈ ریفرنس میں ابھی تک موجود تھی، سو نواز شریف کسی گھاٹے میں نہیں رہے، ستے ای خیراں،نواز شریف، شریف کے شریف ہی رہے، ہمارا فرسودہ عدالتی نظام تو
مزید پڑھیے



فیض صاحب سے معذرت

اتوار 23 دسمبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ سامنے آجائے گا،اس سے قطع نظر کہ فیصلہ آتا کیا ہے؟ مجھے اس دن کا نواز شریف ہمیشہ یاد رہے گا جب تین چاردن پہلے وہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے فیصلے کا دن تبدیل کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور انہیں کہا گیا کہ فیصلہ چوبیس دسمبر کو ہی سنایا جائے گا، عدالت سے ان کی واپسی پر باہر کھڑے ہوئے ایک صحافی نے ان سے کوئی سوال کیا، جس کے جواب میں انہوں نے فیض کی ایک مشہور
مزید پڑھیے


صحافی اور مبینہ صحافی

جمعه 21 دسمبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
کشور ناہید کے نام کے ساتھ محترمہ لکھتے ہوئے بھی ڈر لگتاہے،اردو ادب کی اس لیونگ لیجنڈ کی اردو ادب کیلئے بہت خدمات ہیں،جب تک ہمت رہی ادب و ثقافت کے میدان میں اپنی تحریروں اور شاعری کے پھول برساتی رہیں، اب بھی کالم لکھ رہی ہیں ،کشور ناہید کو ہر کریڈٹ دیا جا سکتا ہے، سوائے عورت ہونے کا طعنہ دینے کے، مجھے منیر نیازی مرحوم نے ایڈوائس کیا تھا کہ جب بھی کشور سے ملو،اسے مرد سمجھ کر ملنا ورنہ کوئی سانحہ بھی وقوع پذیر ہو سکتا ہے۔ اللہ انہیں صحت مند اور سلامت رکھے۔فیض صاحب سے فراز
مزید پڑھیے


تہذیب،ثقافت اور حفیظ قندھاری

اتوار 16 دسمبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد ہماری سب سے بڑی اور سب سے پہلی بد قسمتی یہ ہوئی کہ اس نوزائیدہ مملکت سے وابستہ اس دھرتی کی صدیوں کی تاریخ ہم ہندوؤں کے پاس چھوڑ آئے، اپنی وراثت میں شامل نہ کیا،تہذیب و تمدن کے خزانے اور ان خزانوں کی چابیاں نہ جانے ہمارے لئے اہم نہ تھیں، متحدہ ہندوستان کی تاریخ جہاں سینکڑوں سال مسلمانوں نے حکومت کی اور ساری دنیا سے اپنے انداز حکمرانی کی داد پائی، ہم نے سائنس ،طب ،حکمت ،اور دانش کے خزینے اپنے پاس نہ رکھے، سب کچھ لٹا کے پاکستان میں
مزید پڑھیے


چہرے، کتابیں اور کہانیاں

جمعه 14 دسمبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
ایک زمانہ تھا جب ڈانس پارٹیاں نہیں نائٹ پارٹیاں ہوا کرتی تھیں ۔نائٹ پارٹیوں کا مفہوم فیملی اینڈ فرینڈز گیٹ ٹو گیدر ہوتا ،یہ پارٹیاں عموماً ویک اینڈ پر ہوا کرتیں، ایسی پارٹیاں اب بھی ہوتی ہیں اور کثرت سے ہوتی ہیں، فرق یہ آ گیا ہے کہ اب لوگ دوستوں،رشتہ داروں اور مہمانوں کو گھروں کی بجائے زیادہ تر ہوٹلوں میں مدعو کرنے لگے ہیں۔ میں ایسی پارٹیوں سے بہت کچھ سیکھتا، ایسی پارٹیوں میں کم از کم ایک دو نئے چہرے ضرور ہوتے ،ان دنوں کتابیں پڑھنے کا خبط تو تھا ہی لیکن کتابوں سے زیادہ
مزید پڑھیے


شریفانہ باتیں

اتوار 09 دسمبر 2018ء
خاور نعیم ہاشمی
دو بار وزیر اعلی پنجاب اور تین بار وزیر اعظم پاکستان کے منصب پر فائزرہنے والے جناب نواز شریف خود ہی نہیں ان کا پورا خاندان مشکلات میں گھرا ہوا ہے، انہوں نے ہمیں سمجھا یا نہ سمجھا، ہم انہیں اس ملک کا برابر کا بلکہ برابر سے بھی بڑھ کر شہری سمجھتے ہیں ان کے ان مصائب کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ سوال میں اس لئے زیر بحث نہیں لاؤں گا ، کیونکہ میرا ایمان اور میرا یقین یہی ہے کہ جو کچھ ہوتا ہے وہ منجانب اللہ ہوتا ہے اور جو ہوتا ہے بہتری کیلئے ہی ہوتا
مزید پڑھیے








اہم خبریں