Common frontend top

خاور نعیم ہاشمی


محبتیں ، دوستیاں اور ریا کاریاں


حضرت علیؓ کاقول ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ’’اپنے ان دوستوں سے کنارا کشی کرلو، جن کا دوستانہ تمہارے دشمنوں سے بھی ہے‘‘سالہا سال پہلے جب میں نے یہ قول پڑھا تو کچھ اس طرح دل میں اترگیا کہ زندگی کو قرار آگیا، چاروں طرف سکون ہی سکون پھیل گیا،اور دوستوں کے حوالے سے کوئی بد اعتمادی باقی نہ رہی ،اب یہ قول مجھے یاد آیا ہے نیوز چینلز پر ’’ دنیا کے طاقتور ترین ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے معصوم‘‘ وزیر اعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس میں بالمشافہ ملاقات سے پہلے غیر روایتی مشترکہ پریس کانفرنس دیکھ کر۔ امریکی صدر
بدھ 24 جولائی 2019ء مزید پڑھیے

عشق کی تشریح آسان نہیں

اتوار 21 جولائی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
عشق ایک جذبہ ہے، مجازی ہو یا حقیقی، عشق کا کوئی دین دھرم نہیں ہوتا اور عشق محض مرد اور عورت کے درمیان ہی نہیں ہوتا، اور یہ بھی لازم نہیں کہ عشق مجازی محض دو انسانوں کے مابین ہی استوار ہو، عشق تو جنگل اور انسان کے مابین بھی ہوجاتا ہے، عشق ویرانوں اور روحوں کے درمیان بھی پروان چڑھتے ہیں۔ میں نے تو انسانوں کو بربادیوں سے محبتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے بسا اوقات توآدمی کسی ایک لمحے کے عشق میں بھی ڈوب جاتا ہے، لمحہ بیت جاتا ہے مگر اس لمحے کا احساس زندگی سے بڑھ
مزید پڑھیے


عورتیں اور فنکار ہمیں ہضم کیوں نہیں ہوتے؟

جمعه 19 جولائی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
یہ بہت ہی اچھی بات ہے کہ آج شو بز کی دنیا میں فنکار بہت اچھے معاوضے لے رہے ہیں، اور بہت سارے تو کراچی اور لاہور کے پوش علاقوں میں اپنے ذاتی گھروں میں بھی رہ رہے ہیں، یہ موج گو سارے فنکارنہیں منا رہے لیکن ماضی کے مقابلے میںآج کے حالات فن اور فنکاروں کیلئے سازگار ہیں، وہ زمانہ جب ہماری فلم انڈسٹری ہمسایہ ملکوں کی فلموں کے بھی چھکے چھڑا رہی تھی اور ایک سے بڑھ کر ایک کامیاب فلم سامنے آ رہی تھی اور پی ٹی وی کے ڈراموں کی پوری دنیا میں دھوم تھی،
مزید پڑھیے


سیاسی قیدی کسے کہتے ہیں؟

بدھ 17 جولائی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
میں بارہ تیرہ برس کا تھا جب پہلی بار کسی سیاسی قیدی کو دیکھا، کسی کے ساتھ میو اسپتال گیا تھا، شدید گرمی کے دن تھے، مریض کی عیادت کے بعد واپس آتے ہوئے ایک لحیم شحیم شخص زنجیروں میں جکڑا ہوا اسپتال کے وارڈ کے دروازے پر لیٹا ہوا تھا، گورے چٹے رنگ کا چالیس برس کی عمر کا یہ قیدی پسینے سے شرابور تھا، وردیوں میں ملبوس کئی پولیس اہلکاروں نے اس کے ارد گرد آہنی زنجیروں کی طنابیں سختی سے ہاتھوں میں تھام رکھی تھیں، یہ زمانہ تھا ایوب خان کی آمریت کا، نام نہاد سول حکومت
مزید پڑھیے


بات بڑھتی چلی جا رہی ہے

اتوار 14 جولائی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
اصل جرم یہ نہیں کہ جج ارشد ملک نے کیا کیا؟ اصل جرم یہ ہے کہ ن لیگ اور شریف خاندان نے ایک انڈر ٹرائل آدمی کو سزا سے بچانے کیلئے جج کو خریدنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جو مقدمے کی سماعت کر رہا تھا، بد قسمتی یہ بھی ہے کہ میرے سمیت زیادہ تر لکھاریوں کے قلم کا ٹارگٹ جج صاحب ہی ہیں، شایدآج کے کالم میں بھی آپ کو یہی جھلک نظرآئے۔لیکن حقائق کو دونوں جانب سے چانچنا مجھ نا چیز کی ذمہ داری بھی ہے میں سمجھتا ہوں ۔ ٭٭٭٭٭ کالعدم شہزادی مریم نواز کی جانب سے
مزید پڑھیے



کالعدم شہزادی کا انتقام

جمعه 12 جولائی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو لیک کرکے یقیناً بہت بڑا جرم کیا ہوگا، اس جرم کو ن لیگ ’’شہزادی کا کھڑاک‘‘ قرار دے رہی ہے، ایک ایسا کھڑاک جو کسی گنڈاسے سے نہیں الیکٹرونک آلات کی مدد سے کیا گیا ،جس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی، ہاں یہ انتقام کا کھڑاک بھی ہے، نواز شریف کی بیٹی کی جارحانہ مزاحمتی سیاست نے ایوانوں کے ایوان ہلا کر رکھ دیے ہیں، لیکن پہلا اور آخری سوال یہ ہے کہ اس ’’عظیم ثبوت‘‘ کو مریم نواز اعلی عدالتوں کے سامنے لے کر کیوں نہ گئیں؟احتساب عدالت
مزید پڑھیے


گوتم سے گستاخی اور لال قلعہ

بدھ 10 جولائی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
اوائل عمری میں لکھنا شروع کیا تو اس زمانے میں سب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار کا آفس نسبت روڈ پر لیبر ہال کے قریب ہوا کرتا تھا، میں کبھی کبھی اپنے والد کے دوست اشرف طاہر صاحب کے پاس جا کر بیٹھ جاتا ، جو وہاں نیوز ایڈیٹر تھے، اشرف طاہر صاحب سینئر ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف کے والد تھے،غلام محی الدین نظر مشرق میں بچوں کے صفحہ کے انچارج تھے، ان سے بھی سلام دعا ہوتی ، ان کی دبلی پتلی شخصیت بچوں کے کارٹون جیسی تھی، حسن رضا خان وہاں فلم پیج کے کرتا
مزید پڑھیے


نیک دل مزدور حسیناؤں کا جذبہ

اتوار 07 جولائی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
فنکار برادری نے کینسر کے مرض میں مبتلا کامران کامی نامی نوجوان گلوکار کے علاج کی رقم جمع کرنے کیلئے چیریٹی شو کا اہتمام کیا تو مجھ سے رابطہ کرکے کہا گیا کہ آپ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں، ایک نیک مقصد کے لئے ہونے والی اس تقریب میں جانے سے انکار نہ کر سکا ، لیکن یہ ضرور سوچتا رہا کہ کامران کامی ہے کون سا گلوکار، جس کا نام کبھی نہیں سنا، انٹر نیٹ پر تلاش شروع کی تو وہاں اس کے تین گانے مل ہی گئے،آواز اچھی لگی، پرفارمنس بھی بری نہ
مزید پڑھیے


دی جرنلسٹس

جمعه 05 جولائی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
پاکستانی صحافت کی تاریخ کے ہر دور میں ہر قسم کے صحافی دستیاب رہے ہیں اورآج بھی ہیں، مگرآج کے دور میں مثبت بات یہ ہے کہ اب کم از کم انگوٹھا چھاپ صحافی خال خال ہیں، ماضی میں تو ہر ادارے میں دو چار اخبار نویس ایسے ضرور موجود ہوتے تھے جو بے چارے خود اخبار بھی نہیں پڑھ سکتے تھے، وہ خبریں جن کے انہوں نے پیسے پکڑے ہوتے تھے ان کے دماغ میں ہوا کرتی تھیں جنہیں لکھوانے کے لئے وہ آدمی ڈھونڈا کرتے تھے، ایسے ان پڑھ صحافیوں کی دھاک بھی بہت ہوا
مزید پڑھیے


دال میں کالا

بدھ 03 جولائی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
مسلم لیگ ن کے صف اول کے راہنما، حکومت کے مضبوط ناقد اور پانچ سال تک پنجاب کے وزیر قانون رہنے والے رانا ثناء اللہ جو کبھی پاکستان پیپلز پارٹی لائل پورکے جیالے بھی ہوا کرتے تھے اس وقت اینٹی نارکوٹکس فورس کی تحویل میں ہیں، دو دن پہلے وہ اپنی بلٹ پروف لینڈ کروزر میں فیصل آباد سے لاہور میں داخل ہوئے تو سکھیکی کے قریب انہیں روک لیا گیا، قیمتی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو سرکاری بیانیہ کے مطابق اس سے اعلیٰ کوالٹی کی پندرہ کلو ہیروئن برآمد ہوئی، جس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے
مزید پڑھیے








اہم خبریں