Common frontend top

خاور نعیم ہاشمی


ڈاکٹر انور سجاد کا نوحہ


ڈاکٹر انور سجاد کا انتقال جن حالات میں ہوا، وہ پاکستان میں کوئی انوکھی بات نہیں اور نہ ہی سچے فنکاروں کے قبیلے کی تاریخ میں یہ کوئی پہلی بے بسی کی موت ہے، ہر حساس فنکار یہاں ایسے ہی مرتا رہا ہے، ڈاکٹر انور سجاد کو بھی ایسے ہی مرنا تھا، اگر عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتا ہوا معمول کی موت مرجاتا تو فنکار کہاں کا تھا؟ اسی لئے تو میں ہمیشہ سے یہی کہتا چلا آیا ہوں کہ ،،،فن کے لبوں پر ہمیشہ زہر رقصاں رہتا ہے اور یہ پیالہ یہاں ہر سچے فنکار کو پینا
هفته 08 جون 2019ء مزید پڑھیے

ہم نے مانا کہ عید آئی ہے

بدھ 05 جون 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
ان تمام پاکستانیوں کو دلی عید مبارک جو اس عید پر بھی اپنے بچوں کو نئے کپڑے اور جوتے خرید کر نہ دیکھ سکے، عید ان لوگوں کو بھی مبارک جنہوں نے ماہ مقدس میں دوسروں کا خیال رکھا،عید یقینا روزہ داروں کی ہوتی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں یہ خیال بھی سو فیصد درست ہے کہ عید بچوں کی ہوتی ہے، عام آدمی نے تو صرف گھر والوں کی خوشیوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے چاہے اس نے روزے رکھے ہوں یا نہ رکھے ہوں ، اسے ہرطور عید پر اپنے کنبے کی چھوٹی چھوٹی خواہشیں اور گھر کی
مزید پڑھیے


دو واقعات اور میری کم علمیت

اتوار 02 جون 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
آئینی اور قانونی ماہر ہونا تو بہت دور کی بات، میں کسی ایک فن میں بھی مہارت نہیں رکھتا،تمام عمر اسی کام میں گزری ہے کہ کوئی خبر آپ کے پاس آئے تو پہلے اس کی اچھی طرح تصدیق کریں اور اس کے بعد اسے بر وقت مشتہرکر دیں، اگر کسی خبر کو عام کرنے میں تاخیر کریں گے تو آپ جرم کریں گے، جو خبریں بر وقت لوگوں تک نہیں پہنچتیں وہ خبریں نہیں رہتیں تاریخ بن جاتی ہیں ،،آج ہم آپ کے سامنے دو واقعات رکھیں گے کہانیوں کی صورت میں، اور اس سے پہلے بات کریں گے
مزید پڑھیے


منصف کٹہرے میں

جمعه 31 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
لوگ تو چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کئے جانے کا خطرہ محسوس کر رہے تھے مگر قرعہ نکل آیا سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئیر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام، معزز جج کے خلاف الزامات نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف زرداری پر لگنے والے الزامات سے مختلف نہیں ہیں، تین بار وزیر اعظم بننے والا جیل جا سکتا ہے تو کوئی منصف کیوں نہیں، جسے حکمران سے زیادہ صادق اور امین ہونا چاہئیے، حکومتی حلقے دعوے کرتے ہیں کہ برطانیہ اور سپین میں بہت جائیدادیں پکڑی گئی ہیں، برطانیہ میں بھی ان کی آف شور
مزید پڑھیے


طاقت کے استعمال سے پرہیز

بدھ 29 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
شمالی وزیرستان میں دو دن پہلے جو ہوا، اس میں طاقت کا استعمال بلا شبہ ایک بڑا جواز رکھتا ہے، حملہ فوج کی ایک چوکی پر نہیں پاکستان اور ریاستی اداروں پر کیا گیا، بویہ کے علاقے میں خار کمر پوسٹ پر مقامی لوگ اپنے مطالبات کیلئے پچھلے تین دنوں سے مظاہرہ کر رہے تھے،بقول آئی ایس پی آر جب اس احتجاج کا نتیجہ نکلنے لگا ان لوگوں کے مطالبات پورے کرنے کی حامی بھر لی گئی تو اچانک پشتون تحفظ موومنٹ کے دو لیڈر اپنے ساتھیوں کا ایک بڑا جتھہ لے کر وہاں پہنچ جاتے ہیں اور چیک پوسٹ
مزید پڑھیے



احتساب کا ٹریپ

اتوار 26 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
چھج تے بولے پرچھاننی تے نہ بولے۔۔۔۔۔۔خیال تھا کہ یہ ایک قدیمی مقولہ ہے جسے ہم بچپن سے سنتے چلے آ رہے ہیں ،لیکن اب پتہ چلا یہ مقولہ اتنا بھی قدیمی نہیں ہے ،یہ تو جناب شہباز شریف کی پیدائش کے بعد ایجاد ہوا تھا، اس بات کا انکشاف ایسے ہوا کہ جب چیئرمین نیب کے خلاف من گھڑت خبر کا معاملہ شروع ہوا تو سب سے پہلا رد عمل جس سیاستدان کی طرف سے سامنے آیا وہ سیاسی اختیارات کو تیاگ کر لندن میں بیٹھے ہوئے شہباز شریف کا تھا کہ یہ ایک ذاتی نوعیت کا معاملہ
مزید پڑھیے


یہاں تو مائیں بھی محفوظ نہیں

جمعه 24 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
بچے کسی بھی ملک میں مقدس امانت ہوتے ہیں، انہی کی وساطت سے قومیںآ گے بڑھتی ہیں، مائیں بچوں کی بنیادی درس گاہیں قرار دی جاتی ہیں، بیٹیاں گھروں کی زینت ہوتی ہیں، مگر ہمارے ملک کا باوا آدم ہی نرالا ہے ،ملک و قوم کے مستقبل کو ہم نے ابتدا سے ہی کھلونا بنا رکھاہے، خیبر سے کراچی تک کون سا وہ علاقہ ہے جہاں ہمارے بچے، بچیاں محفوظ ہیں، روزانہ درجنوں کے حساب سے بچے اغوا ہوجاتے ہیں، زیادتی کے بعد ان کی لاشیں ویرانوں میں پھینک دی جاتی ہیں اور ہم آج تک ان جرائم کی
مزید پڑھیے


مشن امپاسیبل

بدھ 22 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر اور اس کے اثرات پر لوگ اپنے اپنے نظریات کے مطابق تبصروں میں مصروف ہیں، لیکن سچ یہی ہے کہ میلہ صرف مریم نواز نے لوٹا اور خوب لوٹا، یہ سیاست میں نواز شریف کی بیٹی کی پہلی باضابطہ انٹری تھی جو پیپلزپارٹی کے جواں سال چیئرمین کی وساطت سے ہوئی، مریم نواز نے ایک تیر سے کئی شکار کئے، سب سے زیادہ گھائل حمزہ شہباز ہوئے، جن کاخیال تھاکہ وہ میدان سیاست میں مکمل طور پر میچور ہو چکے ہیں، آج پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں تو کل اسی اسمبلی میں
مزید پڑھیے


لو جی، ہم آ رہے ہیں

اتوار 19 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
پاکستان کے موجودہ سیاسی تناظر میں آج کے دن کو بہت اہم گردانا جا رہا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے اعزاز میں اسلام آباد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ہے، باچہ خان کے پوتے جیسے قد کے بڑے بڑے لیڈران کی اس بیٹھک میں پہلا نام بی بی مریم نواز کا گونج رہا ہے، گو پاکستان پیپلز پارٹی نے انہیں نواز شریف اور شہباز شریف کی عدم دستیابی میں ن لیگ کی قائد تسلیم کر لیا ہے، انہیں تسلیم کرہی لینا چاہئے تھا، اگر وہ میدان میں نہ ہوتیں تو یقینا آج ن
مزید پڑھیے


تین دور، تین کہانیاں

جمعه 17 مئی 2019ء
خاور نعیم ہاشمی
پروین ملک لاہور کے ادبی حلقوں میں ایک معتبر نام ہے، ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ وہ مجھ پر خاکہ لکھیں گی، اگر انہیں اس کے لئے اب بھی وقت مل گیا تو یقیناً میرے لئے بڑا اعزاز ہوگا، پروین ملک جرنلزم میں ماسٹرز کرنے کے بعد روزنامہ آزاد سے منسلک ہوئی تھیں، میں اس اخبار میں ان کا جونئیر کولیگ تھا، پروگریسو خیالات کی حامل پروین ملک عورتوں کے حقوق اوران کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف ایک آواز بھی ہیں، آزاد میں وہ سماجی مسائل پر روزانہ کالم لکھا کرتی تھیں، تعلق ایک نامور
مزید پڑھیے








اہم خبریں