Common frontend top

دردانہ نجم


اندھیرے میں روشنی کا سفر…


الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے جو مناظر دکھائے گئے وہ کئی بار ہم ٹی وی پر دیکھ چکے تھے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی یہ سوچ آئی کہ کیا ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر ہم واقعی ان مصیبت زدہ لوگوں کی بے بسی محسوس کر سکتے ہیں۔ کبھی ہوا کرتا تھا کہ پاکستان میں اور کچھ نہیں تو غم سانجھے ہوتے تھے۔ اس بار شاید اس کھاتے میں بھی ہم خسارے میں رہے۔ اب ہمارے جذبات بھی سرد اور بے حس ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں اگر
بدھ 19 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

ایک قابل تحسین مسیحا

هفته 15 اکتوبر 2022ء
دردانہ نجم
کچھ عرصہ قبل انہیں سطور میں فزیو تھراپی کے حوالے سے ایک مضمون لکھا۔ جس میں ذاتی تجربے کی بنیاد پر اس شعبے میں خرابیوں اور اصلاح کی گنجائش سے متعلق حقائق سامنے رکھے۔ بیماری چاہے کوئی بھی ہو، اگر اس کا علاج ماہرین کی کمی یا بد دیانتی کی بنا پر درست انداز سے نہ ہو پائے تو اس سے بڑا ظلم کوئی نہیں۔ ویسے تو مہذب معاشروں میں بھی پیشے کوذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنے والے پائے جاتے ہیں۔ یہ ممالک چونکہ قانونی اور انسانی بہبود کے لحاظ سے پختہانداز میں پروان چڑھتے ہیں اس لیے وہاں
مزید پڑھیے


انتخابات کاگورکھ دھندہ

منگل 11 اکتوبر 2022ء
دردانہ نجم
پاکستان میں انتخابات ایک ایسا گنجلک معاملہ ہے جسے ہر سطح پر مشکل کا سامنا ہے۔قومی انتخابات کئی برسوں سے ہر پانچ سال بعد منعقد تو کیے جا رہے ہیں لیکن ہر انتخاب ایک نئے سیاسی بحران کو پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ ہارنے والی جماعت نتائج کو ماننے سے انکار کر دیتی ہے اور سیاسی انجنیئرنگ کو اپنی شکست کاذمہ دار ٹھہرا کر حکومت وقت کو گرانے کی مہم میں جت جاتی ہے۔ پاکستان کی ہر حکومت چاہے عسکری ہو جمہوریت کے نام پر ہی چلائی گئی ہے۔ جتنے بھی فوجی حکمران آئے انہوں نے اپنے ادوار میں
مزید پڑھیے


مفاہمت کی سیاست کا حصول کیسے ممکن ہو گا۔۔۔۔

بدھ 05 اکتوبر 2022ء
دردانہ نجم
شہباز شریف نے عمران خان کو مفاہمت کی دعوت دی ہے۔ جب وزیر اعظم نہیں بھی تھے تو شہباز شریف قومی حکومت اور گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کیا کرتے تھے۔ ان کا ماننا رہا ہے کہ پاکستان میں مسائل طاقت کے توازن کے بگڑنے کی وجہ سے اس قدر گھمبیر ہو گئے ہیں کہ اس کا حل مل بیٹھ کر بات چیت کرنے سے ہی ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان کے ذہن میں کہیں یہ بھی ہو کہ پاکستان میں الزام دھرنے کی سیاست اور اپنے گناہ دوسروں پر لادنے کا رجحان اسی صورت
مزید پڑھیے


اسحاق ڈار کی واپسی کے اثرات

اتوار 02 اکتوبر 2022ء
دردانہ نجم
احتساب سے تہی دامن جمہوریت کے کیا معنی رہ جاتے ہیں۔ ایسی جمہوریت نہ تو انسانی حقوق کی پاسداری میں کام آ سکتی ہے اور نہ ہی اس سے الیکشن میں مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ ایون فیلڈ فلیٹز اور حدیبیہ پیپر مل سے شروع ہوا اور اس ڈرامے کا خاتمہ نواز شریف کے تیسری بار وزیر اعظم بننے کے امکانات ختم کرنے، نواز، شہباز، مریم اور حمزہ سمیت بیشتر قیادت کو بیرون اور اندرون ملک کرپشن کے الزام میں جیل بھیجنے اور مریم نواز اور نواز شریف پر
مزید پڑھیے



امریکہ کا چین مخالف بیانیہ

پیر 05  ستمبر 2022ء
دردانہ نجم
امریکہ کے وزیر خارجہ اینتھنی جے بلنکن نے 26 مئی 2022 کو ایشیا سوسائٹی سے خطاب میں جو تقریر کی اسکا موضوع امریکہ کی چین پالیسی تھا۔ اپنی پوری تقریر میں انہوں نے وہ تمام الزامات چین پر دھرے جن سے ثابت ہو سکے کہ چین دنیائے امن کے لیے خطرناک ہے۔اسی لیے بقول بلنکن چین کو قابو اور دباو میں رکھنا بے حد ضروری ہے۔بلنکن کے مطابق چین ورلڈ آرڈر کے لیے ایک مستقل چیلنج ہے اور اسے ہر ممکن طور پرتباہ کرنا چاہتا ہے جبکہ امریکہ ریاستی خودمختاری، انسانی حقوق اور امن و سلامتی کے قیام کی
مزید پڑھیے


جو بائیڈن کا دورہ مشرق وسطی۔۔۔۔کامیابی یا خفت

جمعه 22 جولائی 2022ء
دردانہ نجم
سولہ مہینے امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطٰی کو نظر انداز کئے رکھا۔ سفارتی تعلقات میں سرد مہری کی سب سے بڑی وجہ جمال خاشقجی کا قتل تھا۔ جو بائیڈن کا شمار ان امریکی سیاست دانوں اور حکمرانوں میں ہوتا ہے جو انسانی حقوق کی ادائیگی کے معیار کو بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد سمجھتے ہیں۔ جو ملک جس قدر انسانی حقوق کی ادائیگی میں بہتر ہوگا، اسی معیار کے تعلقات امریکہ اس کے ساتھ روا رکھے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا معاملہ اس سے یکسر مختلف تھا۔ اس کے دور میں امریکہ نے انسانی حقوق کے معیار تو کیا
مزید پڑھیے


رت بدل بھی سکتی ہے۔۔۔۔۔

منگل 19 جولائی 2022ء
دردانہ نجم
گو کہ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے تہیہ کر لیاتھا کہ پی ٹی ائی کو اگلے الیکشن میں ووٹ نہیں دینا لیکن جب سے عمران حکومت ہٹی ہے خان کی مقبولیت رکنے کا نام نہیں لیتی۔ 11 اپریل اور 16 جولائی کے دوران ہر طرح کے لوگوں سے موجودہ سیاسی صورت حال پر بات ہوئی۔ کوشش ہوتی کہ لوگوں سے اس نام نہاد عدم اعتماد کی تحریک کے بارے جانا جائے اور جس طرح اس پورے عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا اس کی بابت لوگوں کا
مزید پڑھیے


شعبہ فزیوتھراپی کا والی وارث کون؟

پیر 27 جون 2022ء
دردانہ نجم
دو سال پہلے میری گردن کے چار مہرے خراب ہوگئے۔ تقریبا دو ماہ کے مسلسل علاج کے بعد بہتری آنے لگی لیکن اسی دوران دائیں بازو کے شانے کی ہڈی میں درد نکل آیا جو آہستہ آہستہ کندھا جام کا باعث بنا۔ یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ اگر میری فزیوتھراپسٹ شروع میں بدلتی ہوئی اس کیفیت کو بھانپ لیتی تو شاید میں ایک انہتائی تکلیف دہ بیماری سے بچ جاتی۔مہروں کی بیماری کا باعث ان کی قدرتی ساخت میں تبدیلی بنتی ہے۔ جیسے کہ مہروں میں پائی جانے والی ڈسک کا باہر کی طرف نکلنا یا مہرے
مزید پڑھیے


متبادل ذرائع سے لوڈ شیڈنگ سے نجات

اتوار 12 جون 2022ء
دردانہ نجم
وفاقی بجٹ میں سولر پینلوں پر عاید ٹیکسوں کا خاتمہ واحد خبر ہے جس پر لوڈ شیڈنگ سے پریشان لوگوں کو تسلی ملی ہے، انہیں امید ہے کہ اب سولر ٹیکنالو جی کی مدد سے وہ اذیت دہ کیفیت کا حل خود نکال سکیں گے۔ بجلی کے شعبے کو تین طرح کے بڑے چیلنجز لاحق ہیں۔طلب میں مسلسل اضافہ کے باوجود بجلی سپلائی جاری رکھنا‘ ماحولیاتی تغیر کا مقابلہ اور شہری آبادی میں تیز رفتار اضافہ۔ان تین نکات کو پیش نظر رکھ کر حکومتوں کو انرجی پالیسی ترتیب دینا ہو تی ہے۔ ان امور کو نظر انداز کیا گیا تو ناصرف
مزید پڑھیے








اہم خبریں