BN

دسترخوان



چکن پرمیزن

جمعرات 10 جنوری 2019ء

اجزاء:

چکن(سینہ) 2عدد

بریڈ کرمبز 1کپ

انڈے 2عدد

نمک ومرچ حسبِ ذائقہ

زیتون کا تیل 6کھانے کے چمچ

فریش موزریلا چیز 1کپ

ٹماٹو ساس 1کھانے کا چمچ

پرمیزن چیز(کش کیا ہوا) 1/2کپ

ترکیب:

انڈے پھینٹ کران میں چکن کے ٹکڑوں ڈِ پ کریں اور پھر ان پربریڈ کرمبزلگا دیں۔پین میں گھی گرم کرکے چکن کے ٹکڑوں کو دونوں جانب سے فرائی کرکے بیکنگ ڈش میں رکھیں اور ان پر ٹماٹو ساس،نمک ،مرچ،پرمیزن چیز اور موزریلا چیز چھڑک کر اوون میں 200ڈگری سینٹی گریڈ پر 30منٹ تک بیک کرلیں۔

 


مزید پڑھیے


اٹالین اسپیگٹی میٹ

جمعرات 10 جنوری 2019ء

اجزاء:

گوشت(پارچے)1 کلوگرام اسپیگٹی 1پیکٹ سویا ساس 4 کھانے کے چمچ

چلی ساس 3 کھانے کے چمچ سیاہ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ

چائنیز نمک 1چائے کا چمچ لہسن(کٹا ہوا) 1 کھانے کا چمچ تیل حسب ضرورت

ترکیب:

گوشت میں لہسن، سیاہ مرچ پاؤڈر ، نمک، چائنیز نمک، چلی ساس اور سویا ساس ڈال کر 1 گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔پھراس میں ایک گلاس پانی ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس میں گوشت کے پکے ہوئے پارچے ڈال کر اسٹر فرائی کرلیں۔اسپیگٹی ابال لیں ۔ سرونگ ڈش میں پہلے اسپیگٹی
مزید پڑھیے


مشروم رزوٹو

جمعرات 10 جنوری 2019ء

اجزاء:

چاول 3کپ

زیتون کا تیل 3کھانے کے چمچ

پیاز 1عدد

مشروم (تازہ) 3کپ

یخنی 4کپ

مکھن 3کھانے کے چمچ

پرمیزن چیز 4کھانے کے چمچ

نمک و مرچ حسبِ ذائقہ

ترکیب:

چاول دھولیں۔پین میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکاسنہری کر لیںپھر اس میں چاول ، مشرومزا،نمک ،مرچ اوریخنی شامل کرکے پکائیں۔ جب چاول گلنے لگیں تو مکھن اور پرمیزن چیز شامل کرکے 5منٹ تک پکائیں اور پیش کریں۔

 


مزید پڑھیے


اورنج گرِلڈفش

جمعرات 10 جنوری 2019ء

اجزاء:

مچھلی 1/2کلو گرام

اورنج(رس) 1عدد

ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچ

لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ

کالی مرچ (پسی ہوئی) 1چائے کا چمچ

تلسی کے پتے(خشک) 1چائے کا چمچ

زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب:

مچھلی دھو کر اس میں تمام اجزاشامل کردیں اور 4-5گھنٹوں تک میری نیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔ بعد ازاں مچھلی کو مصالحے سے نکال کرپین میں ڈال کر دونوں اطراف سے گرِل کر لیں۔ پھر پین میں میری نیٹ والا مصالحہ بھی مچھلی میں شامل کرکے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

 


مزید پڑھیے


چیز مشرومز

جمعرات 10 جنوری 2019ء

اجزاء:

مشرومز 24عدد

پیاز(کٹاہوا) 1عدد

زیتون کا تیل 4کھانے کے چمچ

بریڈ کرمبز 1کپ

پرمیزن چیز 1/2کپ

پارسلے 1کھانے کا چمچ

لہسن(پساہوا) 2جوئے

نمک ومرچ حسبِ ذائقہ

ترکیب:

اوون400ڈگری فارن ہائیٹ پر گرم کر لیں۔پین میں گھی گرم کرکے پیاز بھُون لیں۔مشرومزکے ڈنٹھل کاٹ کر الگ کرلیں اور تیل میں 5منٹ تک پکائیں۔بائول میں بریڈ کرمبز،پرمیزن چیز،پارسلے،لہسن،نمک و مرچ ،بھنا ہوا پیازاور 2کھانے کے چمچ زیتون کا تیل ڈال کر مکس کریں اور اس آمیزے کو مشرومز میں بھردیں۔بیکنگ ڈش کو تیل سے چکنا کر کے اس میں مشرومز رکھیں اور 30منٹ تک بیک کر لیں۔

 


مزید پڑھیے