Common frontend top

دلچسپ و عجیب


چاند کی آکسیجن تمام انسانوں کیلئے ایک لاکھ سال تک کافی : تحقیق

اتوار 14 نومبر 2021ء
نیو سائوتھ ویلز(ویب ڈیسک ) ایک آسٹریلوی سائنسدان نے اپنے دلچسپ مضمون میں بتایا ہے کہ چاند کی سطح پر موجود مٹی، پتھروں اور چٹانوں میں اتنی آکسیجن موجود ہے کہ وہ ایک لاکھ سال تک دنیا کے آٹھ ارب انسانوں کیلئے کافی رہے گی یعنی اگر ہم کوئی ایسی ٹیکنالوجی وضع کرلیں جو چاند کی مٹی اور پتھروں سے موثر طور پر آکسیجن الگ کرسکے تو چاند پر انسانی بستیاں بسانے کے خواب کو تعبیر دینا بھی بہت آسان ہوجائے گا۔ دوسری طرف چاند پر ہوا اتنی کم ہے کہ اسے نہ ہونے کے برابر سمجھا جاسکتا ہے ۔
مزید پڑھیے


مرنے والے شخص کو وصیت کے مطابق گاڑی سمیت دفنا دیا گیا

جمعه 12 نومبر 2021ء
لاپاما(ویب ڈیسک ) شمالی امریکہ کی آزاد ریاست ’’باجا کیلیفورنیا سُر‘‘ میں ایک شخص کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے مرنے کے بعد قیمتی گاڑی میں دفنا دیا گیا۔اس شخص کا نام ڈون آڈان آرانا تھا ۔دو سال پہلے اس کے بیٹے نے ایک قیمتی لوڈر ٹرک تحفے میں دی تھی لیکن وہ زیادہ دن اسے اپنے استعمال میں نہ رکھ سکا کیونکہ کچھ عرصہ پہلے وہ ایک ناقابلِ علاج بیماری میں مبتلا ہوگیا۔جب اسے معلوم ہوا کہ بیماری خطرناک ہے اور وہ اس دنیا میں چند ہی دنوں کا مہمان ہے تو اس نے وصیت کی کہ اسے اپنے
مزید پڑھیے


مریخی ماحول میں کاشت کردہ ٹماٹروں کا کیچپ تیار

جمعرات 11 نومبر 2021ء
فلوریڈا(ویب ڈیسک ) اگرچہ انسان ابھی تک مریخ پر قدم نہ رکھ سکا لیکن اتنا ضرور ہے کہ تھوڑی زیادہ قیمت میں مریخی ماحول میں کاشت کردہ ٹماٹروں کا کیچپ جلد ہی فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا۔کیچپ بنانے والی مشہور کمپنی ہائینز نے ’مارز‘ کے نام سے یہ کیچپ تیار کیا ہے جس کی آزمائشی فروخت شروع ہوچکی ہے ۔ سرخ ٹماٹروں کو سرخ سیارے کے عین ماحول میں کاشت کیا گیا ہے اور بہترین ٹماٹروں سے انہیں تیار کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


سی ٹی سکین سے 100 گنا بہتر روشن ترین ایکسرے مشین

جمعرات 11 نومبر 2021ء
لندن(ویب ڈیسک ) دنیا کی سب سے روشن ایکس رے مشین تیار کی گئی ہے جو ایک جانب تو روایتی سی ٹی سکین سے سو 100 گنا زائد تفصیل سے عکس دکھاتی ہے تو دوسری جانب کسی بھی ایسی شے کو ظاہر کرسکتی ہے جس کی جسامات ایک مائیکرون یعنی ایک میٹر کے دس لاکھویں حصے جتنی شے کو ظاہر کرسکتی ہے ۔ذراتی اسراع گر(پارٹیکل ایسلریٹر) کی مدد سے تیار کردہ اس ٹیکنالوجی کو ہیئرآرکیکل فیز کنٹراسٹ ٹوموگرافی ( ایچ آئی پی سی ٹی) کا نام دیا گیا ہے ۔ اب یہ تمام جسمانی اعضا کی باریک ترین تفصیلات
مزید پڑھیے


نوعمری میں ڈپریشن، پڑھاپے کا ڈیمنشیا بن سکتا ہے : تحقیق

بدھ 10 نومبر 2021ء
سان فرانسسکو(و یب ڈیسک)امراضِ قلب اور دماغی کمزوری کے مرض کے درمیان تحقیق میں ایک ان دیکھا پہلو سامنے آیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر نوجوانی میں مسرور اور خوش رہا جائے تو ادھیڑ عمری یا بڑھاپے میں ذہنی صلاحیت (کوگنیشن) کی تنزلی کو روکا جاسکتا ہے لیکن اس کا الٹا عمل بھی ہوسکتا ہے کہ نوعمری میں لاحق ڈپریشن بڑھاپے میں اکتسابی صلاحیت کی کمزوری اور ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتا ہے ۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو کے سائنسدانوں نے کی ہے ۔
مزید پڑھیے



لاوارث کتا 42 لاکھ روپے میں نیلام

بدھ 10 نومبر 2021ء
بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک لاوارث کتا ایک لاکھ 60 ہزار یوآن (42 لاکھ پاکستانی روپے ) میں نیلام ہوگیا، جو سات سال سے بیجنگ میں پالتو جانوروں ایک ٹریننگ سینٹر میں رہ رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق یہ جاپانی کتوں کی نسل ’شیبا اِنو‘ سے تعلق رکھتا ہے جسے ایک نامعلوم شخص 2014 میں بیجنگ میں پالتو جانوروں کے تربیتی مرکز میں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ انتظامیہ نے اس نامعلوم شخص کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا تاکہ اسے ڈھونڈ کر اس کتے کی دیکھ بھال پر آنے والے اخراجات وصول
مزید پڑھیے


میرے بال کہا ں ۔۔۔؟گنجی بچی ماں کے بال دیکھ کر پریشان

پیر 08 نومبر 2021ء
لندن( نیٹ نیوز) ماں کے سر پر بال دیکھ کر گنجی بچی پریشان ہو گئی، سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا کہ ایک بچی اپنے پالتو کتے کے ساتھ فرش پر کھیل رہی ہے اور اچانک اپنی ماں کے سر کو چھو رہی ہے جو اس کے ساتھ فرش پر لیٹی ہوئی ہے ۔ بچی اپنی ماں کے بالوں کو اپنے ہاتھ میں لیکر تجسس سے دیکھتی ہے ۔ بعد میں، وہ فوری طور پر اپنے سر کو صرف اس لیے چھوتی ہے کہ اس کے بال نہیں ہیں اور پریشان
مزید پڑھیے


ناسا کے خلا باز ڈائپر پہننے پر مجبور

پیر 08 نومبر 2021ء
لاس اینجلس( نیٹ نیوز) بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے واپس آنے والے خلابازوں نے ڈائپرز پہن لیے ۔بین الاقوامی خلائی سٹیشن ( آئی ایس ایس) سے زمین پر واپسی کا سفر کرنے والی ناسا کی خلا نورد میگن میک آرتھر نے مدار سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس خلائی پرواز میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا تاہم ہم نے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے مشن کو مکمل کیا۔ انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ ہمیں سب سے بڑا مسئلہ بیت الخلا کا درپیش رہا کیوں کہ ان کے کیپسول کا بیت الخلا ٹوٹ گیا جس
مزید پڑھیے


چین میں دنیا کا سب سے کم چوڑائی والا دریا

اتوار 07 نومبر 2021ء
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کا دریائے ہوالائی ظاہری طور پر دنیا کا سب سے تنگ ترین (کم چوڑائی والا) دریا ہے اور یہ اپنے چوڑے ترین مقام پر بھی صرف چند درجن سینٹی میٹرز چوڑا ہے ۔ دوسری جانب جنوبی امریکہ کے کئی ملکوں میں بہنے والا دنیا کا سب سے بڑا دریا امیزون خشک موسم میں بھی چھ میل سے زیادہ چوڑائی کا حامل ہے لیکن چین کا مذکورہ بالا دریا اتنا کم چوڑا ہے کہ آپ اس کو ایک قدم لے کر پار کرسکتے ہیں۔ یہ دریا شمالی چین میں انر منگولیا کے سطح مرتفع میں 17 کلومیٹر لمبائی تک
مزید پڑھیے


آرٹ کا انوکھا شاہکار 140 ٹن مٹی سے بھرا اپارٹمنٹ

اتوار 07 نومبر 2021ء
نیویارک(و یب ڈیسک)آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ نیویارک میں قائم ایک اپارٹمنٹ میں 140 ٹن زرخیز مٹی گزشتہ 20 برس سے رکھی ہے اور اسے آرٹ کا ایک شاندار شاہکار قرار دیا جارہا ہے ۔نیویارک میں اسے ارتھ روم کا نام دیا گیا ہے جو ووسٹر سٹریٹ پر واقع ہے جسے 1977 ء میں والٹر ڈی ماریا نے قائم کیا تھا۔ کمروں میں جاتے ہی مٹی کی خاص مہک محسوس ہوتی ہے ۔ مسلسل چالیس سال سے زائد عرصے تک مٹی کی اتنی بڑی مقدار کو سنبھالنا ایک بہت ہی مشکل کام ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں