Common frontend top

دلچسپ و عجیب


سمندر میں تیل کے کنویں کو تھیم پارک بنانے کا منصوبہ

اتوار 31 اکتوبر 2021ء
ریاض(ویب ڈیسک )سعودی حکومت نے سیاحوں کوراغب کرنے کے لیے اب ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے ۔ اب ایک متروک آئل رِگ ( تیل نکالنے کا سمندری پلیٹ فارم) پرغیرمعمولی کھیل یعنی ایکسٹریم سپورٹس، رہائش اور تفریحی سہولیات کے لیے ایک غیرمعمولی تھیم پارک بنایا جارہا ہے ۔تھیم پارک کو ’دی رِگ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔16 لاکھ مربع فٹ وسیع تھیم پارک چاروں جانب سے سمندروں سے گھرا ہوگا جہاں لوگوں کو فیری، مخصوص کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔
مزید پڑھیے


اے بی سی ڈی ای ایف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بچے کا انوکھا نام،ہر کوئی حیران

هفته 30 اکتوبر 2021ء
جکارتا( نیٹ نیوز) انڈونیشیا میں بارہ سالہ بچے کا نام ’’اے بی سی ڈی ای ایف، جی ایچ آئی جے کے زُوزُو‘ ہے جو اس کے والد نے رکھا ہے جس پر ہر کوئی حیران ہے ۔یہ انکشاف چند روز قبل کورونا ویکسی نیشن کرنے والے طبی عملے کو ہوا جسے پہلے وہ مذاق سمجھے لیکن جب انہوں نے اس بچے کا سکول آئی ڈی کارڈ دیکھا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اس پر بھی بچے کا نام ’ABCDEF GHIJK ZUZU‘ لکھا تھا۔ والد ذوالفہمی کے مطابق اگر مزید بچے ہوئے تو ان کے نام بھی
مزید پڑھیے


ہوا سے پانی ’نچوڑ کر‘ ایک ارب لوگوں کی پیاس بجھائی جاسکتی ہے : تحقیق

هفته 30 اکتوبر 2021ء
ٹیکساس( نیٹ نیوز) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں موجود آبی بخارات کو پانی میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے دنیا بھر میں ایک ارب افراد کیلئے پینے کے پانی کا بندوبست کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ فضائی آبی بخارات کو عملِ تکثیف سے پانی میں بدلنے والی ٹیکنالوجی کی مختلف اقسام گزشتہ کئی برسوں سے موجود ہیں جن کی بڑی تعداد میں اس مقصد کیلئے شمسی توانائی یعنی دھوپ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس بارے میں ریسرچ جرنل ’نیچر‘ کے تازہ شمارے اور ’ایکس کمپنی‘ کی ویب سائٹ پر ایک حالیہ
مزید پڑھیے


امریکہ میں سٹیل مل مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلائی جائے گی

جمعه 29 اکتوبر 2021ء
کولوراڈو(ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک بڑی سٹیل مل کو پہلی بار مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلانے کی تیاری کرلی گئی ہے جو اپنی 300 میگاواٹ بجلی کی تمام ضرورت وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے شمسی پینلوں سے پوری کرے گی۔فولاد سازی سے وابستہ آلودگی کم سے کم کرنے کے لیے امریکی ریاست کولوراڈو میں ’ایوراز راکی ماؤنٹین اسٹیل فیکٹری‘ کو آئندہ ماہ سے مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مل کو چلانے والا 750,000 شمسی پینلوں پر مشتمل ایک سولر فارم ہے جو 1800 ایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلا
مزید پڑھیے


لتھوانیا :برف میں 3 گھنٹے تک بیٹھنے کا نیا عالمی ریکارڈ

جمعرات 28 اکتوبر 2021ء
ولنیئس( نیٹ نیوز) لتھوانیا کے شہری ویلران رومانوفسکی نے مسلسل تین گھنٹے اور ایک منٹ کے لیے گردن سے پاؤں تک برف میں بیٹھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ویلران نے یہ کارنامہ لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ایک مرکزی چوراہے پر انجام دیا۔یہ منظر دیکھنے کے لیے سینکڑوں افراد وہاں موجود تھے جن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی شامل تھے ۔اگرچہ یہ ریکارڈ ان نمائندوں کے سامنے بنایا گیا لیکن پھر بھی ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ جائے گا۔ فرانسیسی شہری رومین وانڈن ڈورپ نے دسمبر 2020
مزید پڑھیے



انسانی وجود سے دو گنا بڑی عجیب الخلقت مچھلی دریافت

جمعرات 28 اکتوبر 2021ء
بارسلونا(ویب ڈیسک)انٹرنیٹ پر ایک ایسی مچھلی کی تصویر وائرل ہورہی ہے جو وجود میں انسان سے بڑی اور عجیب و غریب شکل کی ہے ۔سپین کے ماہرین نے ایک ایسی دیو قامت مچھلی کو سپین کوسٹ سے ریسکیو کیا جو نہ صرف عجیب الخلقت ہے بلکہ یہ وجود میں انسانی سے دگنی ہے ۔رپورٹ کے مطابق سپین کوسٹ کے گہرے سمندر میں شکار کی غرض سے جانے والے ماہرین نے جب جال کھینچا تو اُس میں ہزار کلو کی ’سورج مچھلی‘ پھنسی ہوئی تھی۔اس مچھلی کی لمبائی 9 فٹ پانچ انچ کے قریب تھی، جسے ماہرین نے جال سے نکال
مزید پڑھیے


ہانگ کانگ میں ’’نیند بس سروس‘‘ کا آغاز

پیر 25 اکتوبر 2021ء
ہانگ کانگ( نیٹ نیوز) ہانگ کانگ میں لوگوں کو سلانے والی بس سروس کا آغازہوا ہے جس میں لوگ بیٹھ کر 47 میل کا سفر کرسکتے ہیں لیکن یہ بس کہیں نہیں جاتی بلکہ گھوم پھر کر واپس آئے گی ۔ کمپنی کے مطابق بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو شہری زندگی کی تیزرفتاری سے بہت پریشان رہتے ہیں اور رات کو بھی بے خوابی سے پریشان رہتے ہیں ۔کمپنی کے مطابق ان کے صارفین کہتے ہیں کہ انہیں بس کے طویل سفر میں نیند آجاتی ہے اور وہ اسی لیے بس کی نیند آزمانا چاہتے ہیں۔ ٹکٹ کی قیمت
مزید پڑھیے


عنبر کے ٹکڑے سے 10 کروڑ سال قدیم کیکڑا دریافت

پیر 25 اکتوبر 2021ء
بیجنگ( نیٹ نیوز) امریکی اور چینی ماہرین نے شفاف عنبر کے دس کروڑ سال قدیم ٹکڑے میں محفوظ کیکڑا دریافت کرلیا ہے ۔ اس کی جسامت اگرچہ بہت کم ہے لیکن یہ بالکل آج کے کیکڑوں جیسا دکھائی دیتا ہے ۔ خبروں کے مطابق، عنبر کا یہ ٹکڑا میانمار (برما) سے ملا تھا جو مختلف سمگلروں کے ہاتھوں سے ہوتا ہوا 2015 میں چائنا یونیورسٹی آف جیوسائنسز، بیجنگ پہنچ گیا جہاں مختلف ملکوں کے ماہرین مشترکہ طور پر اسی طرح کی دوسری قدیم باقیات پر تحقیق کررہے ہیں۔مختلف تکنیکوں سے جب اس عنبر کی عمر معلوم کی گئی تو پتا
مزید پڑھیے


فولادی چھری سے بھی تین گنا تیز دھار والی لکڑی تیار

هفته 23 اکتوبر 2021ء
میساچیوسٹس(ویب ڈیسک ) یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سائنسدانوں نے ایسی مضبوط لکڑی ایجاد کرلی ہے جو عام لکڑی کے مقابلے میں 23 گنا سخت ہے جبکہ اس سے بنائی گئی کیلیں اور چھریاں فولاد سے بھی تین گنا تیز دھار ہیں۔واضح رہے کہ لکڑی میں تقریباً 50 فیصد مقدار ’سیلولوز‘ کہلانے والے مادّے کی شامل ہوتی ہے جو اپنی خالص حالت میں کئی دھاتوں کے علاوہ سرامک سے بھی زیادہ مضبوط ہوتا ہے ۔
مزید پڑھیے


پروسیس شدہ غذائیں یادداشت اور دماغ کے لیے مضر

منگل 19 اکتوبر 2021ء
اوہایو(ویب ڈیسک) سائنسدانوں کا خیال ہے کہ پروسیس شدہ غذائیں یادداشت متاثر کرکے دماغ کووقت سے پہلے بوڑھا کرسکتی ہیں۔سائنسدانوں نے تجربات سے ثابت کیا ہے کہ چوہوں کو جب بلند پروسیس شدہ غذا دی گئی تو صرف چار ہفتوں میں ہی دماغی جلن یا سوزش بڑھنے لگی، ان کی یادداشت کمزور ہوئی لیکن جب اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ملایا گیا تو پروسیس شدہ غذا کے منفی اثرات میں کمی واقع ہوئی۔پروسیس شدہ فوڈ ایسے کھانے ہوتے ہیں جنہیں طویل عرصے استعمال کرنے کے لیے خاص پیکنگ میں رکھا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں