Common frontend top

دلچسپ و عجیب


پیدائشی نابینا افراد میں جینیاتی عمل سے جزوی بصارت بحال

هفته 02 اکتوبر 2021ء
اوریگون(ویب ڈیسک) امریکہ میں دو نابینا افراد نوبیل انعام یافتہ کرسپرٹیکنالوجی کی بدولت اب دوبارہ رنگوں کو دیکھنے کے قابل ہوچکے ہیں۔ دونوں افراد پیدائشی طور پر نابینا تھے اور ان میں سے ایک کارلین نائٹ اپنے کال سینٹر میں چھڑی کے سہارے سے چلتے ہوئے بھی لوگوں سے ٹکراتی رہتی تھیں۔ اپنے جینیاتی نقص کی وجہ سے وہ تقریباً نابینا تھیں لیکن اب کرسپر ٹیکنالوجی سے وہ میز، دروازوں اور دیگر اشیا کو پہچان سکتی ہیں اور رنگ بھی دیکھ سکتی ہیں۔کارلین اس علاج سے بہت خوش ہیں کیونکہ انہیں اشیا بہت صاف اور شفاف دکھائی دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیے


ایمبولینس سے سائرن کی جگہ بانسری اور طبلے کی آواز آئے گی

جمعرات 30  ستمبر 2021ء
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں ایمبولینس سائرن کی مخصوص آواز کو روایتی بانسری اور طبلے کی موسیقی سے بدلنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے جس کا آغاز دارالحکومت نئی دہلی سے ہوگا۔اس کی تصدیق نئی دہلی کے یونین روڈ ٹرانسپورٹ منسٹرنے اپنے بیان میں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ایمبولینس سائرن کی چیختی چنگھاڑتی آواز سے لوگوں پر برا اثر پڑتا ہے ۔اس کے برعکس بانسری، طبلے اور ہارمونیم جیسے آلاتِ موسیقی پر روایتی دھنوں کی آواز، سننے والوں کو ایک خوشگوار احساس دیتی ہے ۔ان کی وزارت میں مختلف دھنوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جو بہت جلد ایمبولینس
مزید پڑھیے


چائے یا کافی کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

اتوار 26  ستمبر 2021ء
لندن (ویب ڈیسک)طبی ماہرین نے چائے یا کافی کے زیادہ استعمال کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے ۔عام طور پر جب ہمیں نیند کو دور کرنا ہو یا تھکاوٹ کا شکار ہوں تو فوراً چائے یا کافی پی لیتے ہیں جس سے ہمارا دماغ فوراً فعال ہوجاتا ہے ، جسم میں توانائی آجاتی اور ہم اپنے کاموں کو اچھی طرح سے انجام دیتے ہیں، بعض لوگوں کو چائے یا کافی کی اتنی عادت ہوتی ہے کہ انہیں پر ایک یا 2 گھنٹے بعد چائے یا کافی کی طلب ہوتی ہے تاہم طبی ماہرین کے مطابق دن میں
مزید پڑھیے


بھارتی ماڈل کے بال چھوٹے کاٹنے پر سیلون کو 2 کروڑ جرمانہ

هفته 25  ستمبر 2021ء
نیو دہلی(ویب ڈیسک ) بھارت میں عدالت نے ماڈل کے بال غلط کاٹنے اور انہیں چھوٹے کرنے پر سیلون کو 2 کروڑ کا جرمانہ کردیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 ء میں کنزیومر کورٹ میں ماڈل کی جانب سے ایک سیلون کے خلاف غلط اور چھوٹے بال کاٹنے کی شکایات درج کرائی گئی تھی ۔ ماڈل نے درخواست میں کہا کہ ہئیر ڈریسر تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ میرے بالوں کی کٹنگ کرتا رہا جس پر میں نے پوچھا کہ اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے تو ہئیر ڈریسر نے کہا کہ میں آپ کا ’لندن ہئیرکٹ ‘ کررہاہوں
مزید پڑھیے


ڈولفن اپنی انسان دوستی کی وجہ سے ہلاک ہوگئی

اتوار 19  ستمبر 2021ء
لندن(ویب ڈیسک) انسانوں سے غیرمعمولی انسیت رکھنے اور مشہور ہونے والی ڈولفِن بدقسمتی سے اپنی اسی مثبت کیفیت کی بنا پر جان کی بازی ہار گئی ہے ۔ اس ڈولفن کا نام نِک ہے جو اکثر اوقات وہاں تیرتے افراد کے پاس آتی اور ان کے ساتھ وقت گزارا کرتی تھی۔ ائل نامی ساحل پر کئی ماہ سے ایک ڈولفن دیکھی جارہی تھی جو انسانوں کے پاس آکر خوش ہوتی تھی اور ان کے ساتھ تیرا کرتی تھی۔ تاہم حال ہی میں ایک ڈولفن کی لاش ملی ہے جسے اس کی جسم پر نشانات کی وجہ سے پہچان لیا
مزید پڑھیے



زیادہ کھانے سے نہیں ’’الٹی سیدھی چیزیں‘‘کھانے سے موٹاپا ہوتا ہے : تحقیق

جمعرات 16  ستمبر 2021ء
ہارورڈ(ویب ڈیسک )امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا زیادہ کھانے سے نہیں بلکہ الٹی سیدھی چیزیں کھانے سے ہوتا ہے ، چاہے وہ کم مقدار ہی میں کیوں نہ کھائی جائیں۔ بوسٹن چلڈرنز ہاسپٹل کے ڈاکٹر ڈیوڈ کی تحقیق کے نتائج اس عام خیال کے برخلاف ہیں جو اس وقت ساری دنیا میں مقبول ہے ۔’’آپ جتنا زیادہ کھاتے ہیں، اتنے ہی موٹے ہوجاتے ہیں‘‘ اور ’’کم کھائیے ، زیادہ حرکت کیجیے ‘‘ کے روایتی تصور کو ’’انرجی بیلنس ماڈل‘‘ (ای بی ایم) کہا جاتا ہے جبکہ جنک فوڈ کم مقدار میں کھانے پر بھی موٹاپے میں خاصا اضافہ
مزید پڑھیے


دفاترکی آلودہ ہوا ملازمین کی دماغی صلاحیت متاثر کررہی ہے

اتوار 12  ستمبر 2021ء
ہارورڈ(و یب ڈیسک)دفاتر کی آلودہ اور غیرمعیاری فضا سے وہاں کام کرنے والے افراد کی دماغی صلاحیت پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان کی دماغی اور ذہنی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے ۔ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پی ایم 2.5 کی غیرمعمولی بڑھی ہوئی مقدار ذہانت اور دماغی ٹیسٹ میں ان کی درستگی کو متاثرکرتی ہے اور اس کا اثر دفاتر کی کارکردگی پر بھی ہوتا ہے ۔ تحقیق کی روشنی میں کہا گیا ہے کہ دفاتر کی اندرونی ہوا کا معیار بہتر بنانا بہت ضروری ہے تاکہ تازہ ہوا کی آمدورفت جاری رہے ۔
مزید پڑھیے


چینی خاتون کا 40 سال سے مسلسل جاگنے کا دعویٰ

اتوار 05  ستمبر 2021ء
بیجنگ (ویب ڈیسک)چین میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلسل 40 سال سے جاگ رہی ہے جبکہ اس دوران وہ ذرا بھی نہیں سوئی ۔چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی لی جین ہیہی نے کہا ہے کہ وہ 10 یا 15 دن نہیں بلکہ مسلسل 40 سال سے جاگ رہی ہیں۔ ان کی اس حیرت انگیز خاصیت سے متعلق ان کے شوہر نے بھی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز نے اپنے مشاہدے میں کہا کہ لی جین سوتی ضرور ہیں لیکن وہ عام انسانوں کی طرح نہیں سوتیں۔لی جب سوتی ہیں تو ان کی نہ صرف آنکھیں
مزید پڑھیے


آسٹریلیا میں بچے کے رونے جیسی آواز نکالنے والا پرندہ

هفته 04  ستمبر 2021ء
سڈنی(ویب ڈیسک ) عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ صرف طوطے ہی انسانی آواز کی نقل کرسکتے ہیں لیکن آسٹریلیا کے ’’ٹارونگا چڑیا گھر‘‘ میں رکھا گیا ایک پرندہ کسی نوزائیدہ بچے کے رونے جیسی آواز سمیت کئی طرح کی مزید آوازیں بھی نکال سکتا ہے ۔سڈنی میں واقع ٹارونگا چڑیا گھر پچھلے کئی مہینوں سے کورونا وبا کی وجہ سے عوام کے لیے بند ہے ۔اسی چڑیا گھر میں ’’سپرب لائربرڈ‘‘ کہلانے والا ایک آسٹریلوی پرندہ بھی ہے جس کا سائنسی نام مینیورا ہے ۔ٹارونگا چڑیا گھر کا عملہ چند روز قبل یہ دیکھ کر حیران رہ
مزید پڑھیے


سیب اور ناشپاتی کھانے سے بلڈ پریشر بھی معمول پر رہتا ہے :تحقیق

هفته 28  اگست 2021ء
ڈبلن(ویب ڈیسک )پھلوں اور سبزیوں کے صحت پر اثرات سے تو ہم سب واقف ہیں لیکن بعض اقسام کے پھل جن میں سیب، بیریاں، ناشپاتی اور دیگر پھل شامل ہیں وہ بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹس اور فلے وینوئڈز سے بھرپور ہوتے ہیں جن کی بدولت وہ امراضِ قبل سرطان اور ذیابیطس سے بھی بچاتے ہیں۔اگرچہ ان پھلوں کی افادیت بھی سامنے آتی رہی ہے لیکن ایک نئی تحقیق نے اس حقیقت کو مزید تقویت بخشی ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں