Common frontend top

دلچسپ و عجیب


ایپل کی نایاب دستاویز 12 کروڑ میں فروخت

منگل 24  اگست 2021ء
ٹورنٹو(ویب ڈیسک)نامور ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل کے کمپیوٹر ایپل-II کی نایاب دستاویز لاکھوں ڈالر میں فروخت ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1980 میں سٹیو جابز کی دستخط شدہ مینوئل کو نیلامی کے ذریعے ایک خریدار نے 7 لاکھ 87 ہزار 484 امریکی ڈالرز (12 کروڑ 90 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا۔آر آر آکشن کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز 196 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ایپل-II کمپیوٹر کو چلانے کی ہدایات اور اس کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


بھارت میں دنیا کی بونی ترین گائے چل بسی

منگل 24  اگست 2021ء
نئی دہلی (ویب ڈیسک)دنیا کی بونی ترین گائے کا اعزاز پانے والی رانی کی موت واقع ہو گئی ہے ۔رانی کو معدے کی تکلیف تھی، اسے شدید تکلیف میں جانوروں کے ہسپتال پہنچایا گیا، وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔قریباً دو سال عمر کی گائے کا قد 20 انچ ہے جو اپنی معصومیت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی جس کے چرچے نا صرف شہریوں میں ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس نے دھوم مچا رکھی تھی۔
مزید پڑھیے


نر شارک کے بغیر ’’بے بی شارک‘‘ کی معجزاتی پیدائش

پیر 23  اگست 2021ء
بارسلونا( نیٹ نیوز) اٹلی کے مشہور جزیرے سارڈینیا پر قائم ایک ایکویریم میں مادہ ’’سموتھ ہاؤنڈ شارک‘‘ والے ٹینک میں شارک کے بچے کی پیدائش کو ’’معجزاتی واقعہ‘‘ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس میں کسی نر شارک کا کوئی عمل دخل نہیں۔واضح رہے کہ نر اور مادہ شارک میں ملاپ کے بغیر بچوں کی پیدائش اگرچہ بہت نایاب واقعہ ہے لیکن اس سے پہلے شارک کی تین اقسام یعنی بونٹ ہیڈ، بیک ٹپ شارک اور زیبرا شارک میں ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں۔شارک کے اس نوزائیدہ بچے کو ’’سپیریا‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


جاپانی گالفر کی گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی

پیر 23  اگست 2021ء
واشنگٹن ( نیٹ نیوز) امریکہ میں گالف میچ کے دوران جاپانی گالفر کی گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسے ہی گالفر نے شارٹ کھیلا تو گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی۔ گالفر سمیت موقع پر موجود تمام لوگ اس دلچسپ صورتحال سے خوب محظوظ ہوئے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح کی شرٹ میں گیند جانے کے بعد گالفر نے خود اس سے ملاقات کی اور گیند بطور تحفہ اسے پیش کی۔
مزید پڑھیے


سماعت بحال کرنے والا کان کا تھری ڈی پردہ فروخت کیلئے تیار

اتوار 22  اگست 2021ء
ہارورڈ(ویب ڈیسک )دنیا بھر میں دسیوں لاکھوں افراد ایسے ہیں جن کے کان کا پردہ کسی چوٹ، انفیکشن یا بیماری سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اب ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ایک مصنوعی کان کا پردہ (ایئرڈرم) بنایا ہے ۔ اسے ہم اب طبلِ گوش کہیں گے ۔ ایئر ڈرم میں سائیکل کے پہیوں کے تاروں کی طرح ڈیزائن بنایا گیا ہے ۔ اسے قدرتی ایئرڈرم کی شکل دینے کے لیے پولیمر والی روشنائی میں ڈبوکرتیار کیا گیا ہے ۔ پھر اس پر مریض کے اپنے خلیات لگائے جاتے ہیں جو ازخود بڑھنے لگتے
مزید پڑھیے



’’نیلی ہائیڈروجن‘‘ کوئلے سے بھی زیادہ ماحول دشمن

بدھ 18  اگست 2021ء
نیو یارک (ویب دیسک )کورنیل یونیورسٹی اور سٹینفرڈ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ’’نیلی (بلیو) ہائیڈروجن‘‘ کو ماحول دوست قرار دینا بہت بڑی بھول ہوگی کیونکہ اسے تیار کرنے میں کوئلے سے بھی زیادہ آلودگی خارج ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ نیلی ہائیڈروجن دراصل قدرتی گیس کی میتھین میں شامل ہائیڈروجن کو علیحدہ کرکے حاصل کی جاتی ہے جس کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ یہ توانائی کا بہتر اور ماحول دوست ذریعہ ہے ۔
مزید پڑھیے


میکسیکو میں دنیا کا سب سے چوڑے تنے والا درخت

بدھ 18  اگست 2021ء
میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک ) میکسیکو کے شہر اوکساکا سے 9 کلومیٹر دور، سانتا ماریا ڈیل ٹیول کے قصبے میں دنیا کا سب سے چوڑے تنے والا درخت موجود ہے جسے دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ہر سال وہاں جاتے ہیں۔یہ درخت ایک مقامی چرچ کے احاطے میں لگا ہوا ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب اگایا گیا تھا۔اس بارے میں لوگ اپنے بزرگوں سے سنی ہوئی مختلف روایات بیان کرتے ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق اس کی عمر 6000 سال تک بتائی گئی ہے ۔ البتہ محتاط سائنسی اندازوں سے معلوم ہوا ہے کہ
مزید پڑھیے


ہاکی ایک انگلی پر!! وہ بھی ساڑھے 3 گھنٹے ، سب حیران

اتوار 15  اگست 2021ء
نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ضلع بالانگیر کے راج گوپال نے ہاتھ کی صرف ایک انگلی پر ہاکی کو ساڑھے 3 گھنٹے سے زائد وقت ہوا میں متوازن رکھ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔بھارتی شہری نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر عالمی ریکارڈ توڑدیا ۔راج گوپال نے اپنا نام گنیز بک میں درج کرانے کے لیے ویڈیو اور عینی شاہدین کے بیانات پر مبنی دستاویز جمع کرادی ہے ۔
مزید پڑھیے


رنگ بدل کر پس منظر میں غائب ہوجانے والا نرم روبوٹ

اتوار 15  اگست 2021ء
سیول( نیٹ نیوز) جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایک ایسا نرم روبوٹ تیار کرلیا ہے جو گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر پس منظر کا حصہ بن جاتا ہے اور اسے دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے ۔بتاتے چلیں کہ اس ایجاد میں اصل چیز روبوٹ خود نہیں بلکہ اس کی نرم کھال ہے جو مخصوص انداز سے بجلی گزرنے پر اپنی رنگت تبدیل کرتی ہے ۔شکاریوں اور حملہ آوروں سے بچنے کے لیے رنگ بدل کر پس منظر کا حصہ بن جانا، گرگٹ اور اس قسم کے دیگر جانوروں کا خصوصی حربہ ہے جسے ’’سرگرم (ایکٹیو) کیموفلاج‘‘ بھی کہا جاتا ہے
مزید پڑھیے


ہاتھیوں کی ’ ’پول پارٹی‘‘ کی ویڈیو وائرل

پیر 09  اگست 2021ء
نیروبی( نیٹ نیوز) انٹرنیٹ پر آئے روز کچھ جانوروں کی ویڈیوز زیر گردش رہتی ہیں جس کے باعث لوگ ہنسنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، ایسی ہی ان دنوں سوشل میڈیا پر چند ہاتھیوں کی چکنی مٹی میں کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ویڈیو یتیم ہاتھیوں کو تحفظ فراہم کرنے والی شیلڈرک وائلڈ لائف نامی ٹرسٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے ، ٹویٹ میں ہاتھیوں کی مٹی میں کی جانے والی تفریح کو ’’پول پارٹی‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں