Common frontend top

دلچسپ و عجیب


بھارت میں ’’ شیطانی مچھلی‘‘ جال میں پھنس گئی

پیر 09  اگست 2021ء
نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارت ریاست تلنگانہ میں عجیب الخلقت مچھلی ضلع جگیتال کے منڈل میٹ پلی آتماکور گاؤں کے ایک ماہی گیر کے جال میں پھنسی، جسے دیکھنے کیلئے دو دراز سے لوگ آرہے ہیں ۔ ماہی گیری حکام نے بتایا کہ اسے شیطانی مچھلی کا کہا جاتا ہے ، جو زیادہ تر سمندر میں پائی جاتی ہے ۔شیطانی مچھلی کے جسم پر سیاہ دھبے اور کانٹے ہوتے ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں رہنے والی اس مچھلی کے قریب دوسری مچھلیوں کا زندہ رہنا مشکل ہے کیوں کہ یہ مچھلی اپنے ارد گرد والی مچھلیوں
مزید پڑھیے


روئی پھینکنے والا سپائیڈرمین پودا دریافت

اتوار 08  اگست 2021ء
کیمبرج(ویب ڈیسک ) ہم نے سپائیڈرمین کے ہیرو کو اپنے ہاتھوں سے جالے کے تار پھینکتے ہوئے دیکھا ہے اور اب عین اسی طرح کا پودا دریافت ہوا ہے جو پاکستان میں بھی پایا جاتا ہے ۔ اس کے خلیات پر سوراخ سے تار کی شکل کا ریشہ خارج ہوتا ہے ۔ یہ ایلپائنی پودا ہے جس کا حیاتیاتی نام Dionysia tapetodes ہے ۔ اس کے خلیات میں باریک سوراخ ہوتے ہیں جس میں سے روئی کے ریشے خارج ہوتے ہیں اور گڑیا کے بال کی طرح اسے اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔
مزید پڑھیے


چاند کی ڈگمگاہٹ، 2030 ء میں ساحلوں پر سیلاب لاسکتی ہے : تحقیق

هفته 17 جولائی 2021ء
ہوائی(ویب ڈیسک) چاند کئی طرح سے اپنا چکر مکمل کرتا ہے اور اب ناسا کے ماہرین نے خبردی ہے کہ 2030 اور اس کے بعد اگلے چند برس تک چندا ماموں کی ڈگمگاہٹ (ووبلنگ) سے بالخصوص امریکہ کے ساحلی علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہوگی اور اس سے شہری سیلاب (اربن فلڈ) بھی آسکتے ہیں جو پہلے ہی سطح سمندر کی بلندی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بالخصوص امریکی ساحلی علاقوں، الاسکا وغیرہ میں 2030 سے ہی ’بلند لہروں میں ڈرامائی‘ اضافہ ہوگا۔ یہ اضافہ 2035 کے آس
مزید پڑھیے


بجلی بنانے اور معاوضے میں کرپٹوکرنسی دینے والا ٹوائلٹ ایجاد

جمعه 16 جولائی 2021ء
سیول(ویب ڈیسک )جنوبی کوریا کے ایک ماحولیاتی انجینئر نے ایسا بیت الخلاء (ٹوائلٹ) ایجاد کیا ہے جو انسانی فضلے سے بجلی بناتا ہے جبکہ یہ ٹوائلٹ استعمال کرنے والے کو معاوضے کے طور پر کرپٹو کرنسی دی جاتی ہے ۔ٹوائلٹ سے انسانی فضلہ ایک ویکیوم پمپ کے ذریعے فلش کیا جاتا ہے جس کے لیے پانی کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ فضلہ ٹوائلٹ سے ٹینک میں پہنچتا ہے اور جرثومے اپنا کام شروع کردیتے ہیں۔یہ جراثیم کچھ ہی دیر میں فضلے سے میتھین گیس اور کھاد بنا کر دو الگ الگ حصوں میں بھیج دیتے ہیں جہاں سے انہیں
مزید پڑھیے


دو پاکستانیوں کی چاند پر اپنی جائیدادیں دیکھنے کی خواہش

جمعرات 15 جولائی 2021ء
لاہور( نیٹ نیوز) جب پہلی بار زمین سے نکل کر انسان نے چاند پر قدم رکھا، زمین کے باسیوں کے لیے یہ ایک ناقابلِ یقین کارنامہ تھا۔ لیکن اب لگ بھگ پچاس برس بعد کم از کم دو پاکستانی شہری چاند پر زمین خرید چکے ہیں۔لاہور کے ازرام علی نے مہتاب پر پانچ ایکڑ زمین گزشتہ برس خریدی تھی۔ حال ہی میں انہیں ملکیت کے کاغذات موصول ہوئے ہیں جس میں پلاٹ کی رجسٹری، اس کی سیٹلائٹ تصویر اور مخصوص جگہ کے بارے میں معلومات دی گئی ہے ،اس سے قبل راولپنڈی کے رہائشی صہیب احمد چاند کے اسی علاقے
مزید پڑھیے



بڑھاپے میں اکیلا پن قبل ازوقت موت کی وجہ بن سکتا ہے : تحقیق

هفته 10 جولائی 2021ء
سنگاپور(ویب ڈیسک) ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ مستقل تنہائی کے شکار افراد طرح طرح کے عارضوں کے شکار ہوجاتے ہیں اور ان کی اوسط عمر گھٹنے سے وہ جلد موت کا شکارہوجاتے ہیں۔نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے مرکز برائے عمررسیدگی اور تعلیم سے وابستہ نائب پروفیسرراہول ملہوترا نے کہا کہ تنہا رہنے والے بزرگ افراد دیگر کے مقابلے میں چند سال کم جیتے ہیں اور ان کی اکیلاپن کا حملہ انہیں کئی امراض کا شکار کردیتا ہے ۔یہ تحقیق کووڈ19 اور عالمی لاک ڈاؤن کے تناظر میں کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیے


انٹارکٹیکا میں نیا سبزہ دریافت، جو پینگوئن کے پاخانے پر زندہ رہتا ہے

هفته 10 جولائی 2021ء
انٹارکٹیکا(ویب ڈیسک)انڈین سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا میں سبزے کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے ۔ماہرینِ قطبی حیاتیات سنہ 2017 میں برف سے ڈھکے ہوئے براعظم کی ایک مہم کے دوران کائی کی ایک نوع سے ٹکرائے ۔سائنس دانوں نے پایا کہ یہ کائی بنیادی طور پر ان علاقوں میں اگتی ہے جہاں پینگوئن بڑی تعداد میں نسل بڑھاتے ہیں۔ پینگوئن کے پاخانے میں نائٹروجن ہوتی ہے ۔ پروفیسر باسٹ کا کہنا تھا 'بنیادی طور پر یہاں کے پودے پینگوئن کے پاخانے پر زندہ رہتے ہیں۔ اس سے گوبر کے آب و ہوا میں گھلنے سے روکنے میں مدد ملتی ہے
مزید پڑھیے


ٹوٹی ہڈیاں جوڑنے اور زخم جلدی بھرنے کیلئے ’’بجلی بھری‘‘ پٹی

جمعه 09 جولائی 2021ء
بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکی اور چینی سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر تحقیق کرتے ہوئے ایک ایسی پٹی ایجاد کرلی ہے جو اپنے لیے خود ہی بجلی بناتے ہوئے نہ صرف کسی زخم کو جلد مندمل کرسکتی ہے بلکہ ٹوٹی ہڈیوں تک کو بہت کم وقت میں جوڑ سکتی ہے ۔یہی نہیں، بلکہ کام مکمل ہوجانے کے بعد یہ پٹی جسم کے اندر خود ہی بے ضرر مادّوں میں تبدیل ہو کر تحلیل ہوجاتی ہے ۔ ابتدائی طور پر چوہوں میں کامیابی سے یہ پٹی آزمائی جا چکی ہے ۔
مزید پڑھیے


گائے کا پیٹ عام پلاسٹک کو بھی ’’ہضم‘‘ کرسکتا ہے :تحقیق

اتوار 04 جولائی 2021ء
ویانا(ویب ڈیسک) اس وقت دنیا بھر میں پلاسٹک آلودگی ایک نئے خطرے کی وجہ بنی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب سمندری پلاسٹ حساس آبی حیات کے لیے شدید خطرات بنا ہوا ہے ۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ گائے کے پیٹ میں بعض مائعات پلاسٹک کو سادہ اجزا میں توڑ کر اسے گھلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گائے ، پودوں کے پولی ایسٹر کھانے اور ہضم کرنے کی شہرت رکھتی ہیں اور اسی بنا پر خیال کیا گیا کہ شاید وہ کسی طرح صنعتی پلاسٹک بھی ہضم کرسکتی ہیں۔
مزید پڑھیے


’’ڈائٹنگ‘‘ ہماری صحت کے لیے شدید نقصان دہ

منگل 29 جون 2021ء
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) جرمن اور امریکی سائنسدانوں کی مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ موٹاپا کرنے کے لیے بہت کم کھاتے ہیں ان کے پیٹ میں نقصان دہ جراثیم کی تعداد بڑھ جاتی ہے ۔تحقیق میں 80 خواتین رضاکار شریک کی گئی جو موٹاپے میں مبتلا تھیں، جن میں سے نصف کو روزانہ صرف 800 حراروں (کیلوریز) والی غذا 16 ہفتوں تک کھلائی گئی۔باقی نصف خواتین نے معمول کے مطابق کھانا پینا جاری رکھا،۔ ڈائٹنگ کرنے والی خواتین کو وزن کم کرنے کے معاملے میں کچھ خاص افاقہ تو نہیں ہوا، البتہ ان کے پیٹ میں جراثیم کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں