Common frontend top

دلچسپ و عجیب


سانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمی

هفته 12 مارچ 2022ء
ہیمبرگ(ویب ڈیسک ) ڈپریشن، گھبراہٹ اور بے چینی ہماری روزمرہ زندگی کا ایک حصہ بن چکی ہے ۔ ادویہ کے ساتھ اب سائنسدانوں نے انسانی احساس والا تکیہ بنایا ہے جو مصنوعی طور پر سانس لیتا ہے اور اسے دھڑے سے لگانے پر عجیب سکون کا احساس ملتا ہے ۔اسے آپ گلے ملنے والا تکیہ کہہ سکتے ہیں جس میں خاص پمپ، سرکٹ اور موٹریں لگی ہیں ۔ ان کی بدولت اندر کی ساخت پھیلتی اور سکڑتی ہے جس کا احساس تکیہ رکھنے والا دھڑ اور سینے پر محسوس کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن ریاضیاتی طور پر تیار یہ تکیہ
مزید پڑھیے


بندر نے اڑتے بگلے کو پکڑ کر مار ڈالا، ویڈیو وائرل

جمعه 11 مارچ 2022ء
لندن(ویب ڈیسک ) برطانوی چڑیا گھر میں لوگ ایک بندر کی بے رحمی دیکھ کر اس وقت خوفزدہ رہ گئے جب اس نے پرواز کرتے سمندری بگلے کو پکڑ لیا اور اسے بے رحمی سے لکڑی کے کھمبے پر پٹخ کر مارڈالا۔ برطانیہ کے چیس شائر میں واقع چیسٹر چڑیا گھر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ویڈیو بنانے والے 32 سالہ ایڈمسن نے بتایا کہ اس عمل میں بندر کی انگلیاں بھی زخمی ہوگئیں جس کے بعد اس نے کھمبے سے نیچے اتر کر پرندے کو نوچا اور اسے کھانے لگا۔ یہ ویڈیو جب ٹک ٹاک پر ڈالی
مزید پڑھیے


سائنسدان بڑھتی عمر کے اثرات ’’ریورس‘‘ کرنے میں کامیاب

جمعرات 10 مارچ 2022ء
نیو یارک(ویب ڈیسک)سائنسدانوں نے سدابہار جوانی کے حصول میں نمایاں پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے ۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے جین تھراپی کی مدد سے درمیانی عمر کے چوہوں کے عمر رسیدہ خلیات کو نیا کردیا جس سے وہ زیادہ جوان نظر آنے لگے ۔ا مریکی سائنسدان ہنرچ جیسپر نے بتایا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونے والی متعدد بیماریوں کی روک تھام میں انسانوں میں بھی اس طریقہ کار سے فائدہ ہونے کا امکان ہے جس سے بڑھتی عمر کے اثرات ریورس ہو سکیں گے ۔
مزید پڑھیے


خشک سالی میں درخت پہاڑی ندیوں کا پانی چرالیتے ہیں: تحقیق

بدھ 09 مارچ 2022ء
نارتھ کیرولینا(ویب ڈیسک) اگر پہاڑی جنگلات کے دامن میں رہنے والے افراد اور جانور پہاڑی چشموں کی پانی میں کمی محسوس کریں تو امکان ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے درخت پانی اندھا دھند استعمال کررہے ہیں۔امریکا میں بلیو رج ماؤنٹین کے پہاڑی سلسلے پر لگے جنگلات اور درختوں پر غور کیا گیا تو معلوم ہوا کہ خشک موسم زیادہ دیر برقرار رہیں تو پیاسے درخت اطراف کے ندی نالوں کو پانی چرانے لگتے ہیں۔یہ تحقیق نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ارضی تجزیاتی مرکز سے وابستہ طالبہ کیٹی مک کوئلن نے کی ہے ۔
مزید پڑھیے


امریکا کے 89 سالہ ’’ پیزا بوائے ‘‘ پرقسمت مہربان ہوگئی

بدھ 09 مارچ 2022ء
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ میں پیزا ڈلیوری کا کام کرنے والے 89 سالہ شخص سوشل میڈیا پروائرل ہوئے توقسمت بھی ان پرمہربان ہوگئی۔امریکی ریاست یوٹا میں رہنے والے ڈرلین کی عمر 89 سال ہے اوروہ اپنا گزارا کرنے کے لئے پیزا ڈلیوری کا کام کرتے ہیں۔ وہ 5 سے 6 شفٹوں میں کام کرکے بمشکل اتنا کما پاتے ہیں کہ اپنے بل ادا کرسکیں۔ڈرلین کی بات چیت سے متاثر کسٹمر نے سوشل میڈیا پرمہم چلائی جس کے نتیجے میں 89 سال کے ’’پیزا بوائے ‘‘کے لئے 12ہزار ڈالرز جمع ہوئے ۔ڈرلین کو جب یہ رقم دی گئی تو وہ جذبات
مزید پڑھیے



سماعت سے محروم افراد کا ’’ابے کھاؤ!‘‘ موبائل ریسٹورینٹ دنیا میں مشہور

هفته 26 فروری 2022ء
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 فور میں ایک نجی کالج کے سامنے زرد رنگ کا موبائل ریسٹورینٹ’’ابے کھاؤ!‘‘ بہت منفرد ہے ۔اس پر اشاروں کی زبان میں آرڈر کرنے کا طریقہ لکھا ہے کیونکہ اس کے مالکان اور یہاں کام کرنے والے تمام افراد سماعت سے محروم ہیں۔’ابے کھاؤ! فوڈ ٹرک‘ نامی اس موبائل ریسٹورینٹ کا خیال اسلام آباد کی عائشہ رضا کو کچھ عرصہ پہلے آیا، جن کے والد، والدہ اور دو بھائی جزوی یا مکمل طور پر سماعت سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیے


جاپان نے ہائبرڈ اور ریچارج ایبل ٹرین متعارف کرادی

جمعه 25 فروری 2022ء
ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان نے فیول سیل (کیمیائی انرجی کو بجلی میں بدلنے والے سیل) اور ریچارج ایبل بیٹریز کی حامل ٹرین متعارف کرادی ہے ۔جاپانی میڈیا کے مطابق ’’ ہائیبری ‘‘ نامی ٹرین جے آر ایسٹ، ہٹاچی لمیٹڈ اور ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے مل کر تیار کی ہے ۔ جے آر ایسٹ نے اس ہائبرِڈ ٹیکنالوجی کو عمومی استعمال کیلئے 2030 تک لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم اس دوران کمپنی ٹرین کی ٹیسٹنگ جے آر سورومی اور نامبو کے ریلوے لائن پر کریگی۔جے آر ایسٹ کمپنی 2050 تک صفر کاربن کے اخراج کے ہدف کو پورا کرنے
مزید پڑھیے


نمک کے ذرے برابر دنیا کی سب سے چھوٹی بیٹری تیار

جمعرات 24 فروری 2022ء
ہیمبرگ (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے سوئس رول سے متاثر ہوکر دنیا کی سب سے چھوٹی بیٹری تیار کی ہے جو دیکھنے میں نمک کے ذرے کے برابر ہے ۔سائنسدانوں نے دنیا کے مختصر روبوٹ اور خردبینی جسمانی سینسر بنائے ہیں لیکن انہیں بجلی دینے کا معاملہ اب بھی ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے ۔ اسی کمی کو دیکھتے ہوئے جرمنی کی یونیورسٹی آف کیم نٹس سے وابستہ سائنسدانوں نے ایک بالکل نئی اور مختصر ترین بیٹری بنائی ہے ۔ یہ بیٹری فی مربع سینٹی میٹر 100 مائیکروواٹ بجلی پیدا کرسکتی ہے ۔
مزید پڑھیے


’’ پھونک‘‘ مار کر موم بتی بجھانے والی ایپ ، قیمت 350 روپے

جمعرات 24 فروری 2022ء
ٹورنٹو(ویب ڈیسک ) ایپل سٹور پر ایک ایسی تفریحی ایپ ’’بلوئر‘‘ بھی ہے جسے انسٹال کرکے آئی فون کو اتنی طاقتور پھونک مارنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے کہ جس سے سالگرہ کی موم بتی بجھائی جاسکے ۔یہ ایپ مفت میں دستیاب نہیں بلکہ اس کی قیمت 1.99 ڈالر (تقریباً 350 پاکستان روپے ) ہے ۔اسے تیار کرنے والے ادارے ’’کیونیو‘‘ کے مطابق، یہ ایپ آئی فون کے الیکٹرک سرکٹ میں کچھ خفیہ فیچرز کا فائدہ اٹھاتی ہے اور اس کے سپیکروں کو پھونک مارنے کے انداز میں ہوا پھینکنے کے قابل بناتی ہے ۔
مزید پڑھیے


درجنوں گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے والا دیوہیکل ریچھ اب بھی مفرور

بدھ 23 فروری 2022ء
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) اس وقت کیلیفورنیا میں انتہائی مطلوب جانور کا درجہ ایک بھالو کو حاصل ہے جو کھانے پینے کی تلاش میں درجنوں گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کرچکا ہے ۔ہینک دی ٹینک نامی ریچھ کا وزن 500 پونڈ ( 223) کلوگرام ہے اور یہ 25 گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کرچکا ہے ۔ خوف اور دہشت کے شکار لوگوں کو دیکھتے ہوئے اسے پکڑنے ورنہ مار دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔کیلیفورنیا کے علاقے سیکرامینٹو میں واقع ساتھ لیک ٹیہو کیز کے درجنوں گھروں میں گھس کر تباہی پھیلانے والا یہ ریچھ اب خوف کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں