Common frontend top

دلچسپ و عجیب


انگور کے بیجوں میں بڑھاپا روکنے والا اہم جزو دریافت

جمعه 10 دسمبر 2021ء
شنگھائی(ویب ڈیسک) انگور کے بیجوں میں ایک خاص کیمیکل دریافت ہوا ہے جو ایک جانب تو جسم میں موجود بے کار اور متروک خلیات کو ختم کرتا ہے تو دوسری جانب یہ عمررسیدگی کو بھی روکتا ہے ۔ ہمارے بدن میں بعض ڈھیٹ خلیات ہوتے ہیں جنہیں سینے سن خلیات کہا جتا ہے ۔ اگران خلیات کو ختم کیا جائے تو جسمانی نظام درست ہوجاتا ہے اور بدن کے بڑھاپے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے کیونکہ یہ عمل خلوی سطح پر آگے بڑھتا ہے ۔انگور کے بیجوں میں موجود پروسائنائیڈن سی ون سینے سن خلیات کو مار کر ڈیمنشیا
مزید پڑھیے


کروشیا میں انسانی انگلی کے نشان جیسا ’’ فنگر پرنٹ جزیرہ ‘‘

جمعه 10 دسمبر 2021ء
زغرب(ویب ڈیسک) کروشیا سے متصل بحیرہ ایڈریاٹک میں ایک چھوٹے سے ویران جزیرے ’’بالژیناک‘‘ کو اگر اونچائی سے دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے کسی انسان کی انگلی کا نشان ہو اور اس پر بہت سارے فنگر پرنٹس بھی بنے ہوں۔اپنی اسی شکل کی وجہ سے یہ جزیرہ اپنے اصل نام کے بجائے ’فنگرپرنٹ جزیرہ‘ کے نام سے مشہور ہے ۔اونچائی سے دیکھنے پر یہاں نظر آنے والے نشانات دراصل وہ سفید پتھروں سے بنائی گئی ۔ جزیرے کا رقبہ صرف 0.14 مربع کلومیٹر جبکہ دیواروں کے جال کی مجموعی لمبائی تقریباً 23 کلومیٹر ہے ۔
مزید پڑھیے


مرگی میں مبتلا افراد کے دماغ جلد ’’بوڑھے ‘‘ ہوجاتے ہیں:ماہرین

بدھ 08 دسمبر 2021ء
نیو یارک(ویب ڈیسک)مرگی مرض کی طویل تاریخ رکھنے والے افراد کے دماغ تیزی سے بوڑھے ہوجاتے ہیں جو ڈیمنشیا کی نشوونما کے لیے مشکلات کو بڑھا سکتا ہے ۔یہ نئی تحقیقی بتاتی ہے کہ مرگی کے شکار لوگوں کے دماغ ان لوگوں کے دماغوں سے تقریباً 10 سال زیادہ پرانے دکھائی دیتے ہیں جنہیں مرگی کی بیماری نہیں۔مرگی کے مریضوں میں علمی صلاحیت کا زوال بھی جلد آتا ہے ، بشمول یادداشت اور دماغی سکینوں میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو الزائمر کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
مزید پڑھیے


دبئی، الٰہ دین کے حقیقی اُڑنے والے قالین کی دھوم

بدھ 08 دسمبر 2021ء
دبئی (و یب ڈیسک) یو اے ای میں ایک شخص کی الٰہ دین کا لباس پہنے حقیقی اُڑنے والے قالین پر سیر سپاٹے کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہٰ دین کا لباس پہنے قالین پر اُڑنے والا یہ شخص ایک امریکی یوٹیوبر ہے ۔امریکی یوٹیوبر نے مہارت سے فوائل بورڈ کے نیچے پہیے لگا دیئے ہیں اور اس بورڈ کو قالین سے ایسی مہارت سے ڈھانپ دیا ہے کہ دیکھنے والے اسے اصلی اُڑنے والا قالین ہی سمجھ رہے ہیں۔ یہ ناصرف زمین بلکہ پانی پر بھی اُڑ سکتا
مزید پڑھیے


کنٹینروں سے فٹبال سٹیڈیم بنا لیا گیا،40ہزار تماشائیوں کی گنجائش

پیر 06 دسمبر 2021ء
دوحہ( نیٹ نیوز) سپین کی ایک تعمیراتی کمپنی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے دوحہ، قطر میں تقریباً ایک ہزار کنٹینر استعمال کرتے ہوئے فٹبال سٹیڈیم تعمیر کرلیا ۔ چار سال پہلے جب اس کی تعمیر شروع ہوئی تھی تو اسے ’’راس ابو عبود‘‘ سٹیڈیم کا نام دیا گیا تھا لیکن حال ہی میں تکمیل کے بعد اس کا نیا نام ’’974 سٹیڈیم‘‘ رکھا گیا ہے ، جو دوحہ شہر کے اس علاقے کا پوسٹل کوڈ ہے ؛ جبکہ اس میں 974 کنٹینرز ہی استعمال ہوئے ہیں۔ سٹیڈیم میں چالیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے ۔ ورلڈ کپ ختم
مزید پڑھیے



ڈائٹنگ کیلئے ہفتے میں دو دن فاقہ کرنا زیادہ بہتر ہے : تحقیق

جمعه 03 دسمبر 2021ء
لندن(ویب ڈیسک )کوئین میری یونیورسٹی برطانیہ کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کامیاب ڈائٹنگ کیلئے روزانہ کم کھانے سے بہتر ہے کہ ہفتے میں صرف دو دن فاقہ کیا جائے جبکہ باقی پانچ دن معمول کے مطابق، صحت بخش غذائیں استعمال کی جائیں۔ڈائٹنگ کے اس طریقے کو (فائیو ٹو ڈائٹ) بھی کہا جاتا ہے جو کچھ سال پہلے ہی سامنے آیا ہے اور بہت مقبول ہورہا ہے ۔اس طریقے کے تحت ہفتے کے پانچ دنوں میں معمول کی غذاؤں سے مطلوبہ کیلوریز لی جاتی ہیں جبکہ باقی کے دو دنوں میں غذا بہت کم کردی جاتی ہے ۔ اسے
مزید پڑھیے


برطانیہ میں لچک دار اور مضبوط سپر جیلی تیار کرلی گئی

جمعه 03 دسمبر 2021ء
مانچسٹر(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ہلکا پھلکا ہائیڈروجل تیار کرلیا ہے جو کسی جیلی کی طرح نرم اور لچک دار ہونے کیساتھ ساتھ اتنا مضبوط بھی ہے کہ اگر اس پر سے بھاری گاڑی بھی گزار دی جائے تو اسے کچھ نہیں ہوتا۔بھاری چیز گزرنے پر جیسے ہی اس کا دباؤ بڑھنا شروع ہوتا ہے تو یہ فوراً خود کو تبدیل کرکے شیشے جیسی حالت میں آجاتا ہے اور اس کے سالمے ایک دوسرے کو زیادہ مضبوطی سے جکڑ لیتے ہیں۔اپنی اسی خاصیت کی بناء پر یہ ’’سپر جیلی‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہورہا
مزید پڑھیے


سعودی سائنسدانوں نے ہوا سے آکسیجن جذب کرنیوالا ’’ذہین‘‘ وینٹی لیٹر بنا لیا

جمعه 26 نومبر 2021ء
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ’’ذہین‘‘ اور مختصر وینٹی لیٹر بنا لیا ہے جو ہوا سے آکسیجن جذب کرتا ہے اور مریض کی ضرورت کے مطابق آکسیجن کی مقدار میں کمی بیشی کرتا رہتا ہے ۔یہ کارنامہ جامعۃ الملک عبداللہ للعلوم والتقنیہ (کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے احد سیّد اور ڈاکٹر عدنان قمر نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے ۔یہ وینٹی لیٹر اتنا مختصر ہے کہ اسے آسانی سے ایک عام ایمبولینس میں نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے مریض کے گھر پر، بستر کے سرہانے بھی رکھا جاسکتا
مزید پڑھیے


ایک وقت میں ڈرون اڑن طشتری اورہوائی ٹیکسی

جمعه 26 نومبر 2021ء
نیویارک(ویب ڈیسک ) گزشتہ پانچ چھ برس سے انسان بردار ڈرون کے دلچسپ ڈیزائن سامنے آتے رہے ہیں لیکن زیویا نامی کمپنی نے یہ عجیب و غریب ڈیزائن تجویز کیا ہے ۔ اسے سکائی ڈوک کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کی طشتری نما پلیٹ کا اصل قطر 8 فٹ اور وزن 317 کلوگرام ہوگا ۔ اس کے درمیان میں ایک انسان کے کھڑے ہونے کے جگہ بنائی گئی اور اوپر کی جانب شفاف شیشہ ہے جس سے سوار باہر دیکھ سکتا ہے ۔یہ مشین ایک وقت میں 80 کلومیٹر کا سفر اور زیادہ سے زیادہ 257 کلومیٹر
مزید پڑھیے


سائنسدانوں نے 555 دانتوں والی مچھلی دریافت کر لی

جمعرات 25 نومبر 2021ء
فلوریڈا (ویب ڈیسک ) شمالی بحرالکاہل میں پائی جانے والی ایک مچھلی کے بارے میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اس کے منہ میں 555 باریک دانت ہوتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ روزانہ اس کے 20 دانت جھڑ جاتے ہیں مگر ان کی جگہ نئے دانت بھی فوراً ہی نکل آتے ہیں۔اس مچھلی کو ’’پیسفک لنگ کوڈ‘‘ یا مختصراً صرف ’’لنگ کوڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے ’’لنگ کوڈ‘‘ کا شمار درمیانی جسامت والی مچھلیوں میں ہوتا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب ماہرین نے اس مچھلی کے دانتوں کی باقاعدہ گنتی کی ہے۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں