حادثہ کیا ہے غیر متوقع ناگہانی صورتحال ! یہ قدرتی آفت کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے اور انسانی غفلت کے باعث بھی۔ترقی یافتہ ممالک نے تو قدرتی آفات کے اسباب و علت پر غور و فکر اور تحقیق کر کے اگر تدارک ممکن نہیں تب بھی کم از کم جانی و مالی نقصان کو یقینی بنا لیا ہے۔ برادر ملک ترکی میں حالیہ تباہ کن زلزلے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے مگر طیب اردوان کی حکومت نے ریلیف اور بحالی کے لئے ہی مثالی اقدامات نہیں کئے بلکہ سینکڑوں بلڈرز کو بھی گرفتار کر لیا کیونکہ انہوں
جمعه 02 جون 2023ء
مزید پڑھیے
ذوالفقار چوہدری
اسلاموفوبیا کے بعد سینو اور روسوفوبیا
جمعه 26 مئی 2023ءذوالفقار چوہدری
یہ آفاقی سچائی ہے کہ طاقتور کبھی کسی اخلاقی یا قانونی ضابطے کا تابع ہونا قبول نہیں کرتا جبکہ طاقت کا خاصہ یہ ہے کہ افراد ہوں یا معاشرے یہ اپنے مراکز تبدیل کرتی رہتی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ افراد میں یہ ارتقائی عمل مہینوں برسوں جبکہ معاشروں میں دھائیوں اور صدیوں پر محیط ہوتا ہے۔ انسانی تاریخ کرۂ ارض پر عظیم الشان سلطنتوں کے عروج و زوال کی گواہ ہے۔ یونانی جو دنیا فتح کرنے نکلے تھے آج دنیا کے نقشہ پر ان کا وجود وقت نے عبرت بنا دیا ہے۔فارس کے شاہ نے عربوں کو سوسمارکھانے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
انا کا انا سے ٹکرائو
جمعه 19 مئی 2023ءذوالفقار چوہدری
جمہوری نظام میںسیاسی حکومت ریاست کا انجن تو ہو سکتی ہے خود ریاست نہیں۔ریاست کے اجزا ء ترتیبی میں بنیادی حیثیت اداروں کی ہوتی ہے جو آئین کی طے شدہ حدود میں ریاستی جسم کو فعال اور توانا رکھنے کے لئے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اس لحاظ سے حکومت اور ریاستی اداروں کا کردار کلیدی ہوتا ہے ،حتمی نہیں۔ حکومت کرنے والی پارٹی کی قیادت یہاں تک کہ اداروں کی قیادت کی مدت متعین ہوتی ہے جبکہ ریاست اور ریاستی ادارے دائمی ہوتے ہیں۔ جرمن فلاسفر نے کہا تھا کہ ریاست کی حفاظت اس کی فوج کرتی ہے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
سیاست میں فریب اور خود فریبی!
جمعه 12 مئی 2023ءذوالفقار چوہدری
لینن نے کہا ہے ’’لوگ ہمیشہ سے سیاست میں فریب اور خود فریبی کا شکار رہے ہیں اور ہمیشہ ہی رہیں گے‘‘۔ سیاست میں فریب کیا ہے یہ بر ٹرینڈرسل نے یہ سمجھا دیا۔’’ایک ایماندار سیاست دان کو جمہوریت اس وقت تک برداشت نہیں کرے گی جب تک کہ وہ بہت زیادہ احمق نہ ہو۔‘‘ وہ رسا چغتائی نے کہا ہے نا:
دل میں آباد ہیں جو صدیوں سے
ان بتوں کو کہاں خدا لے جائے
سیاست کے دل میں فریب جو صدیوں سے آباد ہے وہ ہر دور میں کوئی نہ کوئی احمق تلاش کر ہی لیتا ہے اور کرتا بھی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
صارفین کے نہلے پر لیسکو کا دہلا!!
جمعه 05 مئی 2023ءذوالفقار چوہدری
پاکستانیوں کی معمول کی گفتگو کا بحیثیت مجموعی تجزیہ کیا جائے تو عیب گوئی ہمارا قومی شغل محسوس ہوتا ہے۔بات مہنگائی سے شروع اور حکمرانوں، اداروں اور سرکاری اہلکاروںکی کرپشن پر ختم ہو تی ہے۔کوئی ریونیو کے پٹواری کے اربوں کے اثاثوںکو حرام کی کمائی کہتا ہے تو پٹواری کے پاس کسٹمر اور ایکسائز کے محکمے کے اہلکاروں کے آمدن سے زائد اثاثوں کی فہرست ہو گی۔پولیس والا میٹر ریڈر کی کوٹھیاں گنوا تا ہے ۔ یہاں اپنے بجائے دوسروں کی آنکھ کا تنکاشہتیر نظر آتا ہے!
اب اس قسم کے خبط کے شکار سماج میں راقم پارسائی کا دعویٰ تو
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
پاکستانی سیاست کا کمال
جمعه 21 اپریل 2023ءذوالفقار چوہدری
ترکی کے معروف دانشور اور ناول نگار مہمت مرات الڈان نے شاید پاکستان کی سیاست دیکھ کر ہی کہا تھا’’ سیاست دانوں کے بجائے بندروں کو ملکوں پر حکومت کرنے دیں۔ کم از کم وہ صرف کیلے ہی چرائیں گے! مہمت مرات الڈان کی مایوسی اور ناامیدی کے باوجود ولیم جے فیڈرر کا ماننا ہے کہ ملک کو قانون کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ قوانین کو سیاستدان کنٹرول کرتے ہیں۔سیاستدانوں کو ووٹر کنٹرول کرتے ہیں۔ ووٹروں کو رائے عامہ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ رائے عامہ کو میڈیا ، تعلیم اور انٹرنیٹ کے ذریعے کنٹرول
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
سیاسی ہیرو اور ولن کے کرداروں کی تبد یلی
جمعه 14 اپریل 2023ءذوالفقار چوہدری
امریکی وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سیاست شطرنج کا کھیل نہیں جس میں آپ کے پاس بیٹھ کر سوچنے اور چالیں چلنے کا وقت ہوتا ہے۔ بین الاقوامی سیاست تو بلیئرڈ کا کھیل ہے اور آپ کے سامنے گیندوں کا کلسٹر ہوتا ہے۔ ایک گیند کو نشانہ بنا کر کئی ایک گیندوں کو اپنی جیبوں میں ڈالنا ہوتا ہے۔ سیاست قومی ہو یا بین الاقوامی مقصد دونوں کا ہی ایک مد مقابل کو کمزور کر کے اس پر غلبہ حاصل کرنا ہوتا ہے‘البتہ اتنا فرق ضرور ہے کہ بین الاقوامی سیاست میں ٹارگٹ کو
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
قانون کا بلیک ہول اور اشرافیہ
جمعه 07 اپریل 2023ءذوالفقار چوہدری
معروف سکالر ڈاکٹر اشوک آنند نے کہا ہے کہ اگر عوام خود غرض اور لالچی ہوں گے تو ان پر کرپٹ افراد حکمرانی کریں گے وہ لالچ ‘ انا‘ غصہ اور لگائو کو بہن بھائی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ اکٹھے آتے ہیں اور ان سے نجات بھی اکٹھے ایک ہی وقت میں ممکن ہو سکتی ہے۔ اشکوک آنند کی خود غرض عوام پر کرپٹ افراد کی حکمرانی کرنے کی منطق بھارتی نژاد امریکی سکالر اور ریسرچر پی ایس جگدیش کمار نے بتائی دی جگدیش نے قانون کو ایسا ’’بلیک ہول‘‘ بتایا ہے جہاں طاقتور اپنی انا‘
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
سماجی ،معاشی زوال اور روشنی سے ڈرنے والے مرد!
جمعه 31 مارچ 2023ءذوالفقار چوہدری
جان سٹوارٹ مل نے کہا تھا’’اندھیرے سے ڈرنے والے بچے کو تو ہم آسانی سے معاف کر سکتے ہیں مگر المیہ تو اس وقت جنم لیتا ہے جب بڑے مرد روشنی سے ڈرتے ہیں‘‘۔روشنی سے ہم اس وقت ڈرتے ہیں جب خواہشات انسان پر اس قدر غالب آ جائیں کہ وہ اخلاق ‘ ضابطے سے بھی ٹکرانے پر اتر آئے۔ پاکستان کا المیہ تو یہ بھی رہا ہے کہ یہاں اخلاقیات تو دور کی بات قانون کو بھی طاقت کے بل بوتے پر اپنی خواہش اور مفاد کے لئے ناچنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ پاکستان مسلم
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ارمغان لاہور اور بینجمن فرینکلن کا معیار !
هفته 11 مارچ 2023ءذوالفقار چوہدری
بینجمن فرنیکلن نے کہا تھا کہ یا تو کچھ پڑھنے کے لائق لکھو یا پھر کچھ ایسا کرو کہ دوسرے لکھنے پر مجبور ہو جائیں۔گزشتہ دنوں برادرم اشرف شریف نے ’’ارمغان لاہور‘‘ آثار‘ شخصیات ‘ احوال ہدیہ کی۔ سوچا لاہور کی تاریخ پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں یہ کتاب بھی ایسا ہی کچھ اضافہ ہو گا ۔کتاب کی پشت پر معروف دانشور ،ادیب ،محقق مستنصر حسین تارڑ کی تحریر نے چونکا دیا۔ارمغان لاہور کے بارے میں لکھتے ہیں’’ موہنجوڈارو یا ہڑپہ کے نیچے بھی اور تہیں ہیں ان کی کھدائی پوری کی پوری نہیں ہوئی۔لاہور کی جو کھدائی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے