Common frontend top

ذوالفقار چوہدری


ہمارے دور میں بچوں کو اب بچپن نہیں ملتا


غلامی کسی کو بھی پسند نہیں ہوتی ، کوئی بھی انسان اپنی چاہ اور دل سے کسی کا نوکر نہیں بنتا ۔ خاص طور پر وہ بچے جن کی عمر ہاتھوں میں کھلونے ، کتابیں اور خواہشیں پوری کرنے کی ہوتی ہیںاگراس عمر میں ان کے ہاتھوں میں جھاڑو اور کندھوں پر بڑی ذمہ داریاں ڈال دی جائیںتو ننھے پھولوں کا مقدر مرجھا جانا ہی ٹھرتا ہے ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک میں گزشتہ چار سال کے دوران مہنگائی میں آنے والی شدت کے باعث خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد میں 38 فیصد سے
جمعه 04  اگست 2023ء مزید پڑھیے

گورنر پنجاب بہاولپور یونیورسٹی کی ساکھ بچائیں!

جمعه 28 جولائی 2023ء
ذوالفقار چوہدری
حضرت علیؓ نے فرمایا’’حسد وہ آگ ہے جس میں حاسد خود جلتا ہے‘‘ عمومی طور پر حاسد ذہنی صلاحیتوں اور اختیار و اقتدار میں کم تر ہوتا ہے اس لئے حسد اس کو سازش کی راہ پر ڈال دیتا ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پر سکینڈل کے چرچے ہیں ۔مین سٹریم میڈیا یونیورسٹی سکینڈل کو ہیڈ لائنز بنا رہا ہے تو سوشل میڈیا کے نزدیک پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اسلامیہ یونیورسٹی سے سنگین اور مسئلہ ہی نہیں ۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور اخلاق کا معاملہ ہے تو شاید
مزید پڑھیے


جناب وزیر اعلیٰ ایک نظر ادھر بھی! ……(2)

جمعه 21 جولائی 2023ء
ذوالفقار چوہدری
مارکس ٹولیس سسرو نے کہا ہے کہ غلطیاں تو ہر کوئی کرتا ہے مگر احمق نا صرف غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے بلکہ ان پر اڑ جاتے ہیں۔ پاکستان کی اشرافیہ احمق ہے نا ہی پاکستانی ،کیونکہ غلطیاں کرنے کا اختیار ہمارے ہاں صرف طاقتور اشرافیہ کو ہے جو غلطیوں کے دائر میںسفراس لئے کر رہی ہے کہ ان غلطیوں میں ان کا اور ان کے پرودہ مافیا کا مفاد پوشیدہ ہے۔رہی بات پاکستانیوں کی تو ان کا المیہ یہ ہے کہ جن کو غلطیوں کا احساس ہوتا ہے ان کو ڈرا دھمکا کر چپ کروا دیا جاتا ہے
مزید پڑھیے


جناب وزیر اعلیٰ! کچھ نظر کرم ادھر بھی۔۔۔

جمعه 14 جولائی 2023ء
ذوالفقار چوہدری
گزشتہ دنوں چند روز جنرل ہسپتال کے ہڈی و جوڑ وارڈ میں گزارنا پڑے تو یہ بات سمجھ آئی کہ بڑے بزرگ ’’خدا تجھے ہسپتال اور کچہری سے بچائے رکھے‘‘ دعا کیوں دیتے تھے۔آئین میں تمام شہریوں کو مفت تعلیم صحت اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی ضمانت تو لکھ دی گئی حکومت صحت کارڈ کے ذریعے 10لاکھ تک مفت علاج کا ڈھنڈورا پیٹتے بھی نہیں تھکتی۔ مگر غریب کس طرح ہسپتال میں موت کے لئے دعائیں مانگتے ہیں یہ دیکھنے کی فرصت حکمرانوں کو ہے نا ہی ہسپتال انتظامیہ کو۔صوبائی دارالحکومت لاہور کی آبادی دو کروڑ کے
مزید پڑھیے


سرکاری اداروں کی ترقی اور ملازمین کی بہبود

جمعه 07 جولائی 2023ء
ذوالفقار چوہدری
تھیو ڈور روز ویلٹ نے کہا تھا بہترین ایگزیکٹو وہ ہوتا ہے ،جس میں اتنی سمجھ ہو کہ وہ جو کرنا چاہتا ہے اس کے لئے باصلاحیت اور بہترین ٹیم ناصرف منتخب کرے بلکہ ٹیم کو ٹارگٹ دے کر اس کے کام میں بلا جواز مداخلت اور روک ٹوک سے بھی اجتناب کرے۔ باصلاحیت قیادت کی پہچان میکس بی ویل نے یہ بتائی کہ وہ نہ صرف راستہ جانتی ہے بلکہ اس راستے پر چلتے ہوئے دوسروں کو بھی راستہ دکھاتی ہے۔اب اسے ستم ظریفی کہیے یا پاکستانیوں کی بدقسمتی کہ پاکستان میں جو بھی حکومت آئی صرف اپنے اقتدار
مزید پڑھیے



فوڈ اتھارٹی کی دستک!!

جمعه 23 جون 2023ء
ذوالفقار چوہدری
تبدیلی دلفریب نعروں اور خوش کن ترانوں سے نہیں عزم صمیم اور کچھ کر گزرنے کے ولولہ سے بھی لائی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے اختیار اور عہدے سے زیادہ لگن اور ہر ممکن حد تک بہتری کی کوشش کا جنوں ہونا چاہیے۔یہ سبق سکھایا گزشتہ روز صبح دس بجے ایک نوجوان کی دستک نے۔دروازے پر بیس پچیس برس کے نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر گھر گھر سے دودھ کے نمونے حاصل کر رہے ہیں تاکہ اس بات کاپتہ لگایا جائے کہ آپ کو ملاوٹ سے پاک خالص دودھ مل رہا
مزید پڑھیے


روسی تیل: امریکی ڈالر پر یوآن کی برتری

جمعه 16 جون 2023ء
ذوالفقار چوہدری
افلاطون نے کہا تھا ملک و قوم کی خدمت کے لئے سوچنے کی صلاحیت سے زیادہ جرا ت عمل ہونی چاہیے۔نوم چومسکی ڈپلومیسی کو تھری سیز (3cs)کانفیلکٹ ،کمپیٹیشن اور کوآپریشن کی جنگ قرار دیتا ہے۔ اس جنگ میں ریاستیں عسکری کے بجائے ڈپلومیسی کے ہتھیار برتتی ہیں۔اس لحاظ سے دیکھا جائے تو روس کے تیل کے جہاز کا پاکستانی بندرگاہ پر پہنچنا بلاشبہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ایسا اس لئے کہ پاکستان نے روسی تیل کی ادائیگی امریکی ڈالر کی بجائے چینی یوآن میں کی ہے۔ جو بدلتی کیثر الجہتی دنیا کی صورت میں ایک نوید ہے۔روس کے
مزید پڑھیے


ہسپتال یا بچوں کا مقتل!

جمعه 02 جون 2023ء
ذوالفقار چوہدری
حادثہ کیا ہے غیر متوقع ناگہانی صورتحال ! یہ قدرتی آفت کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے اور انسانی غفلت کے باعث بھی۔ترقی یافتہ ممالک نے تو قدرتی آفات کے اسباب و علت پر غور و فکر اور تحقیق کر کے اگر تدارک ممکن نہیں تب بھی کم از کم جانی و مالی نقصان کو یقینی بنا لیا ہے۔ برادر ملک ترکی میں حالیہ تباہ کن زلزلے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے مگر طیب اردوان کی حکومت نے ریلیف اور بحالی کے لئے ہی مثالی اقدامات نہیں کئے بلکہ سینکڑوں بلڈرز کو بھی گرفتار کر لیا کیونکہ انہوں
مزید پڑھیے


اسلاموفوبیا کے بعد سینو اور روسوفوبیا

جمعه 26 مئی 2023ء
ذوالفقار چوہدری
یہ آفاقی سچائی ہے کہ طاقتور کبھی کسی اخلاقی یا قانونی ضابطے کا تابع ہونا قبول نہیں کرتا جبکہ طاقت کا خاصہ یہ ہے کہ افراد ہوں یا معاشرے یہ اپنے مراکز تبدیل کرتی رہتی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ افراد میں یہ ارتقائی عمل مہینوں برسوں جبکہ معاشروں میں دھائیوں اور صدیوں پر محیط ہوتا ہے۔ انسانی تاریخ کرۂ ارض پر عظیم الشان سلطنتوں کے عروج و زوال کی گواہ ہے۔ یونانی جو دنیا فتح کرنے نکلے تھے آج دنیا کے نقشہ پر ان کا وجود وقت نے عبرت بنا دیا ہے۔فارس کے شاہ نے عربوں کو سوسمارکھانے
مزید پڑھیے


انا کا انا سے ٹکرائو

جمعه 19 مئی 2023ء
ذوالفقار چوہدری
جمہوری نظام میںسیاسی حکومت ریاست کا انجن تو ہو سکتی ہے خود ریاست نہیں۔ریاست کے اجزا ء ترتیبی میں بنیادی حیثیت اداروں کی ہوتی ہے جو آئین کی طے شدہ حدود میں ریاستی جسم کو فعال اور توانا رکھنے کے لئے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اس لحاظ سے حکومت اور ریاستی اداروں کا کردار کلیدی ہوتا ہے ،حتمی نہیں۔ حکومت کرنے والی پارٹی کی قیادت یہاں تک کہ اداروں کی قیادت کی مدت متعین ہوتی ہے جبکہ ریاست اور ریاستی ادارے دائمی ہوتے ہیں۔ جرمن فلاسفر نے کہا تھا کہ ریاست کی حفاظت اس کی فوج کرتی ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں