دو یکسر مختلف چیزوں کی یکجائی، اجتماع النقیضین کہلاتی ہے۔ موجودہ زمانے کی سیاست اور ایمان داری میںبھی، لگتا ہے تقریباً اسی نوع کا، بْعد المشرقین ہے! کسی زمانے میں، اس کے بالکل برعکس، اس وادی میں داخلے پر ع شرط ِ اول قدم آنست کہ مجنون باشی! کی نوا، پیش ِنظر رہتی تھی۔ مگر اب؟ داد دیجیے لسان العصر کو، جن کی نظر، سب سے پہلے ایسی چیزیں دیکھ لیا کرتی تھی۔ کہتے ہیں: بدل جائے گا معیار ِشرافت چشم ِدنیا میں زیادہ تھے جو اپنے زْعم میں، وہ سب سے کم ہوں گے سیاست اور سیاسئین کرام سے،
اتوار 06 مئی 2018ء مزید پڑھیے