Common frontend top

راوٗ خالد


ڈیم اور سیاست


اس وقت ملک میں پانی کی قلت کے حوالے سے بحث اور ڈیموں کی تعمیر کی ضرورت کے بارے جس قدر شدت سے بات چیت ہو رہی ہے شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس طرح اس پہلو سے اتنے گھمبیر معاملے کو کبھی نہ دیکھا گیا نہ سوچا گیا۔ ہاں یہ ضرور ہوتا رہا کہ سیاست چمکانے کے لئے کالا باغ ڈیم کوتختۂ مشق ضرور بنایا جاتا رہا۔ کبھی کسی سیاسی جماعت نے ووٹ لینے کے لئے اس ایشو کی بجھی ہوئی راکھ میں سے چنگاری ڈھونڈ کر آگ بھڑکائی اور کبھی کسی ڈکٹیٹر نے اپنے اقتدار کو طول
جمعرات 20  ستمبر 2018ء مزید پڑھیے

تطہیر فاطمہ بنام پاکستان

اتوار 16  ستمبر 2018ء
راوٗ خالد
نام اسکا تطہیر فاطمہ بنت پاکستان لیکن یہ مقدمہ تطہیر بنام پاکستان ہے جہاں آج بھی لوگ جھوم جھوم کر اولاد نرینہ کی د عا پرآ مین کہتے ہیں۔ بچپن میں جب مسجد میں یہ دعا کی جاتی تھی تو خیال ہوتا تھا کہ یہ کوئی خوبصورتی یا صحتمند اولاد کے لئے عربی یا فارسی کی اصطلاح ہے۔بڑے ہو کر پتہ چلا کہ یہ نر سے ماخوذ ہے اور اسکا مطلب ہے کہ صرف بیٹا پیدا ہو۔ آج تک کہیں بھی بیٹی کے لئے اس طرح کی دعا نہیں سنی۔مجھے گھر میں جو ماحول ملا اس میں بیٹی کا جو
مزید پڑھیے


پومپیو اور پاکستان

اتوار 09  ستمبر 2018ء
راوٗ خالد
پاک امریکہ تعلقات بہت سے معقول امریکی صدور کی موجودگی میں بھی اکثر مسائل کا شکار رہے ہیں ، اب تو خیر مسٹر ٹرمپ امریکہ کے صدر ہیں جنہوں نے زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دنیا بھر میں اپنے ٹویٹ اور غیر محتاط زبان کے ذریعے ایک تھر تھلی مچا رکھی ہے۔انکے رویے سے اپنے بیگانے سب ہی پریشان ہیں۔خاص طور پر اہم امریکی قومی ادارے انکے رویے اور بغیر سوچے سمجھے فیصلے صادر کرنے کا رحجان پینٹا گون ہو، جسٹس ڈیپارٹمنٹ ہو یا پھر سٹیٹ آفس تشویش کا شکار ہیں ۔ اسکی ایک جھلک چند دن قبل نیو
مزید پڑھیے


عید،سیاست اور عزت کی نوکری

اتوار 02  ستمبر 2018ء
راوٗ خالد
بڑی عیدہمیشہ کی طرح اس بار بھی شورکوٹ شہر میں واقع اپنے آبائی گھر منائی۔ اس دورے کا حاصل گفتگو کچھ سرکاری ملازمین کی طرف سے نئی حکومت کے آنے کے بعد وہ تبصرہ تھا جو تبدیلی سے خوفزدہ کسی بھی شخص کا ہو سکتا ہے۔ دونوں چھوٹے بھائی کیونکہ سرکاری ملازم ہیں۔ انہوں نے اپنے ملنے والوں کے حوالے سے بتایا کہ زیادہ تر سرکاری ملازمین یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ اگر عمران خان نے عزت سے نوکری کرنے دی تو کریں گے ورنہ ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔عزت کی نوکری سے مراد یقینا سٹیٹس کو ہے۔ 2006ء میںوالدہ محترمہ
مزید پڑھیے


ق سے ن اور پھر ق

اتوار 19  اگست 2018ء
راوٗ خالد
آج وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد ملک میں انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ مرکز اور چاروں صوبوں میں پرانی اور نئی جماعتیں حکومتیں سنبھال کر کابینہ اور پالیسی سازی کا عمل کل سے شروع کر یں گی۔عید قربان کی وجہ سے یہ عمل کچھ سست روی کا شکار ہو گا لیکن جاری ضرور رہے گا۔اس بار اگر کوئی جماعت کسی بھی صوبے یا مرکز میں حکومت حاصل نہیں کر پائی وہ مسلم لیگ (ن) ہے۔اگرچہ مسلم لیگ (ن) نے جمعہ کے روز وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر قومی اسمبلی میں غیر معمولی طویل
مزید پڑھیے



سیاسی کھسر پھسر

اتوار 12  اگست 2018ء
راوٗ خالد
اسلام آباد سیاسی کھسر پھسر کا سب سے بڑا گڑھ ہے، کوئی دن جاتا ہو گا کہ کوئی نئی سازش ڈرائنگ رومز گپ شپ سے نکل کر زبان زد خاص و عام نہ ہوتی ہو گی۔دھاندلی کا شور جاری ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ کچھ سیاسی کھسر پھسر بھی زور شور سے ہو رہی ہے جو حکومت کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی اسے گرانے یا چند ماہ میں فارغ ہو جانے کے بارے میں مختلف تھیوریوں پر مشتمل ہے۔2002 ء میں بننے والی حکومت سے لیکر 2018 ء میں متوقع حکومت کے قیام کے حوالے سے سازشی تھیوریوں کا
مزید پڑھیے


ڈیئرعمران خان

اتوار 05  اگست 2018ء
راوٗ خالد
انتخابات ہو گئے، آپ ایک بار پھر جیت گئے، 1992ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کی جیت نے آپ کو ایک غیر متنازعہ قومی ہیرو بنایا۔ آپ پہلے ہیرو ہیں جنہیں اس قوم نے اعتماد کا ووٹ دیا ہے اس یقین کے ساتھ ہمارا ہیرو سیاست کے میدان میں بھی فتح مند ہو گا اور آخری اوور کی آخری بال تک شکست تسلیم نہیں کرے گا۔ نئی اننگز کی شروعات ہونے جا رہی ہیں۔ پچاس اوور کا میچ انتخابات کے ساتھ ہی ختم ہو چکا ہے آپ کے کھلاڑیوںنے سیاست کی پچ پر ٹک کر بیٹنگ کی اور بائولروں نے
مزید پڑھیے


انتخابی سیاست

اتوار 29 جولائی 2018ء
راوٗ خالد
کیسے کیسے دعوے نہیں کئے جارہے تھے ملک میں انقلاب لانے کے،ایک خلائی مخلوق کو خیالی دشمن کے طور پر تشکیل دیا گیا اور اسے بے نقاب کرنے اور شکست فاش دینے کے،ووٹ کو عزت دینے کے اور جو دس سال حکومت کرنے کے بعد عوام کی قسمت نہ بدل سکے لیکن اگلے پانچ سالوں میں عوام کو خوشحالی اور روزگار کا لولی پاپ دینے کے۔کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرنے کے۔ لیکن یہ تو الٹا جھاڑو پھر گیا۔ یہی ہوتا ہے جب زیادہ سیانے سیاستدان عوام کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتے ہیں اور انہیں بیوقوف سمجھتے ہیں۔ہمارے
مزید پڑھیے


انتخابات اور خدشات

اتوار 22 جولائی 2018ء
راوٗ خالد
اگلے چوبیس گھنٹوں میں 2018 ء کی انتخابی مہم انجام کو پہنچے گی جس کے بعد تمام جماعتیں اور امیدوار ایک دن کے لئے عوام کے رحم و کرم پر ہونگے۔اسکے بعد اگلے پانچ سال عوام جیتنے والے امیدوار یا جماعت کی مہربانیوں کے منتظر رہیں گے۔ تا حال جاری انتخابی مہم میں دو انتہائی افسوسناک دہشت گردی کے واقعات ہوئے جنہوں نے وقتی طور پر پورے ملک میں اس عمل کو کسی حد تک متاثر کیا لیکن ایک بار پھر سیاسی قائدین تمام خطرات کے باوجود بھر پور طریقے سے مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو
مزید پڑھیے


شہباز اور پرواز

اتوار 15 جولائی 2018ء
راوٗ خالد
فلم کی دنیا میں بڑے نامی گرامی ولن گزرے ہیں، انکے کردار سے زیادہ انکا ہر فلم میں کوئی مخصوص ڈائیلاگ اصل شہرت کا باعث ہو تا ہے۔اپنی فلمی صنعت کی بات کریں تو مصطفیٰ قریشی جیسا دبنگ ولن اور انکا زبان زد خاص و عام ڈائیلاگ " نواں آیا ایں سوہنیا" کسے یاد نہیں ہے۔پھر اس سے پہلے معروف ولن مظہر شاہ ہوا کرتے تھے۔انکے ڈائیلاگ"میں ٹبر کھا جاں تے ڈکار نہ ماراں"اور "نبوں وانگوں پھہ کے رکھ دیا گاں"بہت مشہور ہوئے۔اسی طرح سے ہر فلم میں ایک ایسا کردار ہوتا ہے جو لڑائی کے دوران کسی کونے یا
مزید پڑھیے








اہم خبریں