Common frontend top

راوٗ خالد


چھوٹے چھوٹے فرعون


کسی سیانے کا قول ہے ، چھین کر کھانے والے کا کبھی پیٹ نہیں بھرتا، بانٹ کر کھانے والا کبھی بھوکا نہیں مرتاــ، بانٹ کر کھانے والے کو آسانیاں اور سکون میسر رہتا ہے کیونکہ اس نے کبھی کسی کا حق مارنے کے بارے میں نہیں سوچنا ہوتا جبکہ چھین کر کھانے والے کی نظر ہر وقت دوسرے کے مال پر ہوتی ہے۔فراعین مصر سے لیکر آج کے دور تک چھین کر کھانے والوں کی ہزاروں مثالیں موجود ہیں۔ انکی لالچ اور ہوس کی کوئی انتہاء نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں صلہ رحمی، گداز، انسانیت ایسی اصطلاحات
اتوار 21 جون 2020ء مزید پڑھیے

کیا ہم خود کشی کے درپے ہیں؟

اتوار 07 جون 2020ء
راوٗ خالد
شور تھا کہ مر گئے لٹ گئے، کاروبار تباہ ہو گئے، کورونا سے نہیں تو بھوک سے مر جائینگے۔ وزیر اعظم عمران خان کا بھی خیال تھا کہ ایسا ہی ہو گا لیکن شاید انکو یہ نہیں پتہ تھا کہ پاکستانی قوم ہر وقت سر پر کفن باندھ کے پھرتی ہے۔ انہیں مرنے کا کبھی بھی ڈر نہیں رہا۔ ہمارا ایمان بھی ہے جو بچپن سے ہی ہمیں ازبر کرا دیا گیا ہے کہ جو رات قبر کے اندر ہے وہ باہر نہیں آ سکتی۔اس بات میں کوئی شک بھی نہیں ہے ورنہ پی آئی اے کی کریش
مزید پڑھیے


اکھنڈ بھارت کا جنون

اتوار 24 مئی 2020ء
راوٗ خالد
ہندوستان کا اکھنڈ بھارت کا جنون بے قابو ہو چکا ہے۔کشمیر کو اٹوٹ انگ کب سے قرار دیا جا رہا ہے لیکن وہاں جو رویہ ہے وہ کسی دشمن ملک کے ساتھ بھی اتنے عرصے تک روا نہیں رکھا جا سکتا کجا یہ کہ آپ ان لوگوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیں جو اس جگہ کے باسی ہیں جس سر زمین کو آپ اپنا اٹوٹ انگ کہتے ہیں۔ اسکا واضح مطلب ہے کہ آپ کو اس زمین کی ضرورت ہے بھلے وہاں پر لوگوں کو جان سے مارنا پڑے۔ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کئی دہائیوں سے
مزید پڑھیے


پالیسی پیپر اور میز پوش

اتوار 17 مئی 2020ء
راوٗ خالد
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہوئے ، حسب توقع وہاں جوتیوں میں دال بٹی۔خیر سے پارلیمان کی ایک کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی کی زیر نگرانی تشکیل کی گئی ہے جس نے کئی اجلاس کئے اس کا مقصد بھی کرونا کے حوالے سے ایک لائحہ عمل بنانا تھا اوروفاقی حکومت کی راہنمائی کرنا تھا بلکہ صوبائی حکومتوں کو بھی بتانا تھا کہ اس صورتحال میں کس طرح عوام اور ملک کو معاشی، معاشرتی اور صحت کو درپیش مشکلات سے نبر د آزما ہونا ہے۔ اسکے پہلے ہی اجلاس میں وزیر اعظم اپنی غزل سنا کر چلے گئے ۔اس کے بعد
مزید پڑھیے


وقت دعا

اتوار 10 مئی 2020ء
راوٗ خالد
یہ دعا کا وقت ہے ، اللہ کریم سے ہدایت طلب کرنے کا وقت ہے کیونکہ لاک ڈائون میں نرمی کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔ حکومت نے کل سے لاک ڈائون تقریبا ً ختم کر دیا ہے۔جس قسم کی عوام سے اس لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد توقعات وابستہ کی گئی ہیں اسکے بارے میں حکومت خوب جانتی ہے کہ یہ صرف توقعات ہی ہیں در اصل احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کے حوالے سے جو حکومتی خدشات ہیں پاکستانی عوام ان پر پوار اترنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔توقعات نہیں تو کم از کم حکومتی خدشات
مزید پڑھیے



وزیر اعظم بے بس یا کنفیوژ!

اتوار 03 مئی 2020ء
راوٗ خالد
جب سے کرونا وائرس کی یلغار ہوئی ہے دنیا بھر کے حکمران انکے وز یر و مشیر روز سر جوڑ کے بیٹھتے ہیں اور روز اپنی اپنی قوم کو حوصلہ دیتے ہیں کہ کوئی بات نہیں اگرچہ بہت خطرناک آفت ہے لیکن ہم حوصلہ نہیں ہاریں گے۔ اچھی اور بری دونوں قسم کی باتیں ہر دارالحکومت سے سننے میں آ رہی ہیں۔ ہر حکمران کو اس بیماری سے نجات حاصل کرنے کے ساتھ معاشی صورتحال کی آئے دن خراب ہوتی ہوئی صحت کی فکر ہے۔غریب طبقہ خصوصاً دہاڑی دار تو کرونا کا شکار نہ بھی ہو تو بھوک اسکو موت
مزید پڑھیے


چین کی ویکسین اور بھارت

اتوار 26 اپریل 2020ء
راوٗ خالد
بھارت کے ا عصاب پر پاکستان جس طرح سے سوار ہے اسکے مظاہر آئے دن دیکھنے کو ملتے ہیں۔اب چین کی طرف سے پاکستان کوکورونا ویکسین کے تجرباتی مراحل میں سب سے پہلے ملک کے طور پر شامل کرنے کا سن کر بھارت میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ہے اور پاکستان کے حوالے سے کسی بھی بے سر و پا بات کو لے کر بھارتی میڈیا پاگل پن کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس خبر کوسن کر رد عمل توقعات کے مطابق ہی ہے۔ایک ٹی وی اینکر لہک لہک کر پاکستانیوں کے غم میں گھلی جا رہی
مزید پڑھیے


اپنی اداوں پہ ذرا غور کریں

اتوار 19 اپریل 2020ء
راوٗ خالد

کرونا نے تباہی مچائی ہوئی ہے اگرچہ پاکستان قدرے محفوظ ہے لیکن ہم بحیثیت قوم تلے ہوئے ہیں کہ کسی نہ کسی صورت یہاں پر بھی خدانخواستہ سپین، اٹلی اور امریکہ جیسی صورتحال پیدا ہو جائے۔ اس میں سب سے اہم لاک ڈائون کے بعد مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صرف انتہائی ضرورت میں گھر سے نکلنا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں لوگوں نے اسکو فرصت کا لمحہ جانتے ہوئے چھٹیوں کا ما حول بنا رکھا ہے۔ٹولیوں کی صورت میں لوگ پھر رہے ہیںاور جہاں بس چلے ہجوم بنانے میںکوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ جن شہروں میں جس میں اسلام
مزید پڑھیے


آفت میں قیادت

اتوار 12 اپریل 2020ء
راوٗ خالد
امریکی صدر ابراہام لنکن نے کہا تھا کہ ’’ تاریخ سے کسی کو مفر نہیں ہے‘‘۔کسی بھی ملک اور قوم پر آزمائش کا وقت اسکی تاریخ کو تاریخی بنانے کا موقع ہوتا ہے۔دنیا کی تاریخ میںایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جب کسی قوم پر مشکل وقت پڑا تو اس نے کس قدر، ذہانت، انسانیت، بردباری اور استقامت سے اسکا سامنا کیا۔ ایسے موقع پر تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ اس وقت کے قائد کا کردار بہت بنیادی رہا ہے۔لیڈر کا کرادر اس لئے اہم ہوتا ہے کہ وہ اس موقع پر قوم کو اضطراب اور تقسیم میں مبتلا نہیں
مزید پڑھیے


سیاست زدہ کورونا

اتوار 05 اپریل 2020ء
راوٗ خالد
ہم ایک خاص مزاج کے لوگ بن چکے ہیں۔ ہر بات پر پھبتی کسنا،مذاق اڑانا، اپنے مقصد اور فائدے کے لئے رنگ بازی کرنا بھلے ملک اور قوم کسی بھی صورتحال سے دو چار ہوں ہمیںنتائج سے بے پرواہ ہو کر اپنے فائدے کی بات کرنی ہے، اسکی بنیاد حقیقت پر ہو یا نہ ہو۔چند روز قبل ایک ٹی وی پرگرام میں پیپلز پارٹی کے سب سے معقول لیڈر قمر زمان کائرہ نے فرمایا کہ میں سیاستدان ہوں اور سیاست کرونگا۔ انکا حق ہے ضرور سیاست کریں لیکن عوام کے لئے کریں ایسا نہ ہو کہ انہیں وقتی سیا سی
مزید پڑھیے








اہم خبریں