Common frontend top

راوٗ خالد


کمائی کا مہینہ


اب جا کے پتہ چلا ہے کہ ہر حکومت جب زمام اقتدار سنبھالتی ہے تو اسکے پہلے آٹھ دس مہینوں میں مہنگائی ہو جاتی ہے اور یہ کوئی غیر معمولی کام نہیں ہے۔لیکن یہ کوئی نہیں بتاتا کہ پہلے چند مہینوں میں اگر مہنگائی ہوتی ہے تو کیا وہ پانچ سال مکمل ہونے پر ختم ہو جاتی ہے یاکم ہو جاتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ افراط زر کی شرح جو مہنگائی کا باعث بنتی ہے وہ ہر سال بڑھتی چلی جاتی ہے اور کسی بھی حکومت کے پانچ سال پورے ہونے پر وہ کئی گنا بڑھ چکی ہوتی ہے
اتوار 12 مئی 2019ء مزید پڑھیے

پارلیمنٹ فعال ہو گی ؟

اتوار 05 مئی 2019ء
راوٗ خالد
عمران خان کو فکر ہے کہ پانچ سال میں اگر وہ وعدے کے مطابق عوام کی حالت میں تبدیلی نہ لا سکے تو کس منہ سے ان کے سامنے دوبارہ انتخاب کے لئے جائیں گے۔ جمہوریت ایک نظریہ ہے جس میں عوام کی زندگی کو بہتر بنانا انہیں تعلیم ،صحت اور خصوصاً سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا بنیادی کام ہیں عمران خان کے بقول، جمہوریت کے نام پر حکومت حاصل کر کے پہلے حکمرانوں نے ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالا جو جمہوریت نہیں Kleptocracyہے۔ انکی فکر بجا اور جو وہ کاوشیں کر رہے ہیں ان پر بحث ہو سکتی
مزید پڑھیے


نیب قانون میں تبدیلی

اتوار 28 اپریل 2019ء
راوٗ خالد
ایک دفعہ پھر نیب کے قانون میں تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں۔پیپلز پارٹی اس میں پیش پیش ہے کیونکہ جب سے احتساب کا ڈول ڈالا گیا پیپلز پارٹی سب سے زیادہ مقدمات کا سامنا کرتی رہی ہے۔اس لئے سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے اس قانون میں تبدیلی کی تجویز بھی دی تھی۔ اس وقت پیپلز پارٹی پریشر میں تھی اور مسلم لیگ (ن) اقتدار میں۔ حکومتی جماعت نے خوب مزے لئے بلکہ پیپلز پارٹی کے خلاف احتساب کے عمل کو وہیں سے شروع کیا جہاں وہ 1999ء میں جنرل مشرف کے مارشل لاء کے وقت چھوڑ
مزید پڑھیے


ڈنگ ٹپائو معیشت

اتوار 21 اپریل 2019ء
راوٗ خالد
دہائیوںسے پاکستان کی معیشت کو جس طرح سے چلایا جاتا رہا ہے اسکو بہت ہی فراخدلی سے ڈنگ ٹپائو معیشت ہی کہا جا سکتا ہے کیونکہ دنیا بھر کے مالیاتی اداروں کی مالی معاونت اور کوشش کے باوجود ہم نے اس شعبے کو کبھی سنجیدگی سے بہتر بنانے کی کوشش ہی نہیں کی۔ادھار لے کر کوئی ایسا منصوبہ یا صنعت لگانے کی کوشش نہیں کی جس سے ملکی معاشی آمدن میں کچھ اضافہ کیا جاسکے۔ پبلک سیکٹر میں مسلسل نقصان کا سبب بننے والے اداروں کو بحال کیا جا سکے جس سے معاشی بہتری کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع
مزید پڑھیے


گھٹیا پن کے ریکارڈ

اتوار 14 اپریل 2019ء
راوٗ خالد
کسی سیانے کا قول ہے کہ جب دلیل ختم ہو جاتی ہے تو گالی شروع ہوتی ہے۔عمران خان پوری زندگی اس قول کا سب سے زیادہ شکار رہے ہیں، اور انکے ہاتھوں رہے ہیں جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ دلیل والے ہیں غلیل والے نہیں۔ سیاست میں آنے کے بعد توعمران خان کے حوالے سے ہمارے ہاں زرخیز ذہن کے مالک لوگ ایسی ایسی کمال کی کہانیاں پیش کر رہے ہیں کہ گھٹیا پن کے نئے نئے ریکارڈ رقم ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو ازدواجی زندگی کے حوالے سے پھر افواہوں کا سامنا ہے جس کی اگرچہ
مزید پڑھیے



بلاول کی لات

اتوار 07 اپریل 2019ء
راوٗ خالد
ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسیویں برسی تھی اور اسکی دوسری نسل مزار پر حاضر تھی۔بلاول بھٹو اور اسکی بہنیں اور کزنز بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں کہ وہ ایک ایسے لیڈر کی نسل سے ہیں جس نے پاکستان میں عوامی شعور اجاگر کرنے میں انقلابی کردار ادا کیا۔ بھٹو کی شخصیت کے حوالے سے تنازعات ہو سکتے ہیں لیکن عوام کے لئے جو درد انکے دل میں تھا اس نے عوام کے دل کو چھوا، اسی لئے آج بھی اگر پیپلز پارٹی یہ نعرہ لگاتی ہے کہ بھٹو زندہ ہے تو اسکا بنیادی اشارہ عوام کی طرف ہوتا
مزید پڑھیے


سیاسی تحریک کے ا مکانات

اتوار 31 مارچ 2019ء
راوٗ خالد
بلاول بھٹو جب ٹرین مارچ پر نکلے تو میرے جیسے بہت سے تجزیہ نگار اسکو حکومت کے خلاف ایک بڑی سیاسی تحریک کا آغاز قرار دینے لگے لیکن لاڑکانہ پہنچنے سے پہلے ہی انہوں نے سیاسی تحریک کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ میاں نواز شریف کی ضمانت اور میاں شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے عدالتی احکامات کی خبر ملتے ہی انہوں نے کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو مبارکباددی لیکن ساتھ ہی عمران خان کو طعنہ دیا کہ آپ تو کہتے تھے کوئی این آر او نہیں ہوگا لیکن یہ آپ کا
مزید پڑھیے


کرپشن کی دھن پہ ڈسکو

اتوار 24 مارچ 2019ء
راوٗ خالد
عنوان شاید آپ کو بہت عجیب لگے ۔ میں بہت سنجیدہ باتیں کرنے کے موڈ میں تھا جس میں نیوزی لینڈ کا سانحہ اور وزیر اعظم جیسنڈرا کی انسانیت دوستی ، اقلیتوں کے ساتھ برادرانہ سلوک اور جس طرح اس ملک کے باسیوں اور وہاں کی پارلیمنٹ نے محبت نچھاور کی جیسے معاملات تھے۔لیکن گزشتہ دو تین سال سے ہمارے ہاں سیاست میں ایسا مسخرہ پن شروع ہوا ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ کرپشن کی دھن پر جو ڈسکو دھمال شروع ہے اسکے مظاہرے آئے دن دیکھنے کو ملتے ہیں۔اس شو کو دیکھنے والے بھلے
مزید پڑھیے


کرائسٹ چرچ کی یادیں

اتوار 17 مارچ 2019ء
راوٗ خالد
کیا سانحہ گزر گیا اور ایک ایسے شہر میں جسکے بارے میں وہم و گمان نہیں تھا کہ کرائسٹ چرچ میں یہ قیامت بھی برپا ہو گی۔اس شہر پر قدرتی آفات کے بہت سے عذاب اترے ہیں جو زلزلے کی صورت میں تھے۔ لیکن ایک انسان اس شہر میں قیامت برپا کر دے گا کبھی تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ خاص طور پر میں تو یقین نہیں کر پا رہا کیونکہ میں اس شہر تین روز قیام کر چکا ہوں اور جانتا ہوں کہ وہاں کے لوگ کس قدر شاندار، مہمان نواز اور معصوم ہیں۔میری جو یادیں اس
مزید پڑھیے


اب ہماری سنو

اتوار 10 مارچ 2019ء
راوٗ خالد
جب سے ہوش سنبھالا ہے پوری دنیا کو یہ بتاتے سنا ہے کہ پاکستان کو اس طرح کرنا چاہئے، یہ کیوں کر رہا ہے ، وہ کیوں نہیں کرتا۔کبھی داد وتحسین کے ڈونگرے برسائے جاتے ہیں کہ روس کے ٹکڑے کر دئیے کبھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میںہمیں دنیا کی فرنٹ لائن سٹیٹ ہونے کا مژدہ سنایا جاتا ہے اور پھر ہمیں طالبان کو تخلیق کرنے کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے مجاہدین ہمارے ہاں بھیج کر انکی بھرپور مدد کی جاتی ہے بھلے وہ معاشی ہو، جنگی ہو یا اخلاقی ہو۔ اپنی کتاب چارلی ولسن
مزید پڑھیے








اہم خبریں