BN

روشن کرنیں



میلادِ مصطفٰی ﷺ

اتوار 10 نومبر 2019ء

علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی  

 

 حضور نبی اکرم افتخار آدم وبنی آدم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مقدسہ کا ذکر چھڑ تا ہے تو ہر صاحب ایمان کا سر اللہ کے حضور فرط تشکر سے خم ہو جاتا ہے اور جبین ہستی سجدہ ہائے شکر ادا کرتے نہیں تھکتی

 

قرآن مجید کے پڑھنے سے جو ایمان افروز موضوعات ایک قاری کے قلب و جان کو جگمگاتے ہیں ان میں سے ایک موضوع میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے ۔جب حضور نبی اکرم افتخار آدم وبنی آدم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مزید پڑھیے


مجدد دین وملت فاتح قادیانیت -- پیرسیدمہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ :احوال وآثار

اتوار 27 اکتوبر 2019ء

 سید ظفر علی شاہ مہروی

 

سید نا مہر علی شاہ گولڑوی قدس سرہ ایک جامع الکمالات شخصیت کے مالک تھے۔ آپ کے جس کمال کی طرف دام خیال پھیلایا جائے تو                                    

زفرق تابقدم ہر کجاکہ مے بنگرم

کرشمہ دامن دل مے کشد کہ ایں جا است

(سر کی مانگ سے لے کر قدم ہر جگہ نظر ڈالو،دامن دل ہر جگہ کے بارے میں کہے گا،جگہ یہی ہے ) یوں تو آپ کی ہمہ گیر زندگی کو چند لفظوں میں بھی بیان کیا جا سکتا ہے، مثلاً شرافت
مزید پڑھیے


مجدد دین وملت فاتح قادیانیت -- پیرسیدمہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ :احوال وآثار

اتوار 27 اکتوبر 2019ء

 سید ظفر علی شاہ مہروی

 

سید نا مہر علی شاہ گولڑوی قدس سرہ ایک جامع الکمالات شخصیت کے مالک تھے۔ آپ کے جس کمال کی طرف دام خیال پھیلایا جائے تو                                    

زفرق تابقدم ہر کجاکہ مے بنگرم

کرشمہ دامن دل مے کشد کہ ایں جا است

(سر کی مانگ سے لے کر قدم ہر جگہ نظر ڈالو،دامن دل ہر جگہ کے بارے میں کہے گا،جگہ یہی ہے ) یوں تو آپ کی ہمہ گیر زندگی کو چند لفظوں میں بھی بیان کیا جا سکتا ہے، مثلاً شرافت
مزید پڑھیے


سیدنا امام رضاعلیہ السلام کے اخلاق وعادات اورشمائل وخصائل

اتوار 13 اکتوبر 2019ء

ابو حیدر

آپ کے اخلاق وعادات اورشمائل وخصائل کالکھنااس لیے دشوارہے کہ وہ بے شمارہیں علامہ شبلنجی ابراہیم بن عباس تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت امام علی رضاعلیہ السلام نے کبھی کسی شخص کے ساتھ گفتگوکرنے میں سختی نہیں کی،اورکبھی کسی بات کوقطع نہیں فرمایا آپ سے بات کرنے والا جب اپنی بات ختم کرلیتاتھا تب آپ اپنی طرف سے آغازکلام فرماتے تھے کسی کی حاجت روائی میں حتی المقدوردریغ نہ فرماتے،کبھی ہمنشین کے سامنے پاؤں پھیلاکرنہ بیٹھتے اورنہ اہل محفل کے روبروتکیہ لگاکربیٹھتے تھے کبھی اپنے غلاموں کوگالی نہ دی اورچیزوں کاکیاذکر،میں نے کبھی آپ کے تھوکتے اورناک صاف کرتے
مزید پڑھیے


جادو کی حقیقت اور اسلامی تعلیمات

اتوار 29  ستمبر 2019ء

پروفیسر مفتی محمد اکبر مصطفوی

 

دنیا میں بغض و حسدکے شکار کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو دوسروں کو جانی و مالی نقصان پہنچا کر قلبی مسرت و روحانی سکون محسوس کرتے ہیں۔یہ ایسے بد طینت ، خبیث فطرت ،کمینی سوچ اور گھٹیا ذہنیت کے مالک ہوتے ہیں جو دوسروں کے پھلتے پھولتے کاروبار کے تباہ ہو جانے کے متمنی ہوتے ہیں، وہ مالی لحاظ سے مستحکم رشتے داروں کے حوالے سے اس بات کے خواہش مند ہوتے ہیں کہ ان کے مال و اولاد میں ناقابل تلافی نقصان ہو،ان کی اپنے ہم پیشہ یا ساتھ ملازمت کرنے والوں کے
مزید پڑھیے




حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے فکری پہلو

اتوار 15  ستمبر 2019ء

سید صبغۃ اﷲ سہروردی 

 

خیر وشر ، نیکی و بدی اور اچھائی و برائی یہ دو ایسی متضاد قوتیں اور ثریا و ثریٰ کی مانند فرق رکھنے والے دو ایسے ذہن وکردار ہیں جو ازل سے باہم برسرپیکار ہیں اور ابد تک رہیں گے اسی لیے علامہ محمد اقبال رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا تھا کہ 

موسیٰ و فرعون و شبیر و یزید

ایں دو قوت از حیات آید پدید 

اگر ہم تاریخ عالم ، تاریخ مذاہب اور بالخصوص تاریخ اسلام کی ورق گردانی کریں تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ہر دور کے مردانِ خدا نے فسق وفجور اور ظلم و استبداد
مزید پڑھیے


اسلام کا نظام احتساب

اتوار 25  اگست 2019ء

پروفیسر آس محمد مصطفوی

اسلام دین ِفطرت اور مکمل ضابطہ ٔحیات ہے ،جو اپنے ماننے والوں کو زندگی کے تمام پہلوؤں اورجہتوں کے بارے میں مکمل راہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس کے بنیادی مقاصد میں سے ایک اہم ترین مقصدمعاشرے میں امن واستحکام کا  قیام ہے، جو کہ عدل وانصاف کو فروغ اور ظلم وزیادتی کی بیخ کنی کرکے ہی ممکن ہے۔جس کا منشاء یہ ہے کہ اچھے اعمال و افعال بجالانے والوں کو انعام واکرام سے نوازا جائے جبکہ جبر واستبداد سے کام لینے والوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے اور یہ دونوں کام احتساب کے بغیر ممکن نہیں ۔کیونکہ
مزید پڑھیے


مفسر قرآن ابوبکر الجصاص حنفی 

جمعرات 08  اگست 2019ء

حالات وشخصیت

پروفیسرڈاکٹر محمد قاسم سعیدی 

’’قرآن مجید‘‘ اُمت محمدیہ() کا دستورِ حیات ہے۔اہل زمین کے لئے اللہ کی طرف سے شریعت ِمطہرہ کا سر چشمہ اور ہدایت کا خزینہ ہے۔ قرآن مجید نورِ ربانی ،آسمانی ہدایت اور ہمیشہ رہنے والی شریعت ہے۔اِنسان اپنے دنیوی اور دینی ہردوقسم کے معاملات میں قرآن مجید کا محتاج ہے۔یہ پاک کلام اِنسان کی پوری زندگی عقائد،عبادات، اخلاق، حکومت وسیاست،امن و جنگ، اقتصادی، معاشی، معاشرتی اور ملکی وبین الاقوامی جیسے تمام اُمور ومعاملات کو شامل ہے۔اگر اِنسان اِس پر عمل کرے تو اِنسان دین و دنیا دونوں میں حقیقی کامیابی حاصل کرسکتاہے۔ قرآن مجید پر عمل
مزید پڑھیے


سلطان محمود غزنوی سلطان محمود غزنوی: حکایات وواقعات

اتوار 27 جنوری 2019ء

اخذوترتیب:ابو حیدر

 

سلطان محمود غزنوی کے دربار میں سائلوں اور درخواست گزاروں کی بھیڑ لگی ہوئی تھی کہ ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کرنے لگاحضور! میری شکایت نہایت سنگین نوعیت کی ہے اور کچھ اس قسم کی ہے کہ میں اسے برسرِ دربار سب کے سامنے پیش نہیں کر سکتا۔سلطان یہ سن کر فوراً اٹھ کھڑے ہوئے اور سائل کو خلوت خانے میں لیجا کر پوچھا کہ تمہیں کیا شکایت ہے؟اُس نے عرض کیا حضور! ایک عرصے سے آپ کے بھانجے نے یہ طریقہ اختیار کر رکھا ہے کہ وہ مسلح ہو کر میرے مکان پر آتا ہے، مجھے مار
مزید پڑھیے


ؑؑؑعظمت و شان سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا

پیر 21 جنوری 2019ء

پیر قمرالشکوراحمد

 

ارشادِ ربُّ العزّت ہے۔ترجمہ:’’ بے شک ہم نے آپ کو (ہر خیر وفضیلت میں)بے انتہاکثرت بخشی ہے ،پس آپ اپنے رب کے لئے نماز پڑھا کریں اور قربانی دیا کریں (یہ ہدیۂ تشّکر ہے) بے شک آپ کا دشمن ہی بے نسل اور بے نام ونشان ہوگا۔‘‘(الکوثر)

اس سورۂ مبارک کا شانِ نزول جُملہ مفسرین ِ قرآن ِ حکیم نے یہی بیان کیا ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے دونوں صاحبزادے یکے بعد دیگرے (جناب قاسم و جناب عبداللہ علیہم السلام) انتقال فرماگئے تو قریش ِ مکّہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اُن میں ابولہب
مزید پڑھیے