BN

روشن کرنیں



منقبت بحضور: سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا

پیر 21 جنوری 2019ء

 

صاحب ِقرآن کی ہیں جان حضرت فاطمہ 

رکھتی ہیں سب سے نرالی شان حضرت فاطمہ

استقامت کا حوالہ گر کہیںتو ٹھیک ہے 

صبر واستقلال کی ہیں کان حضرت فاطمہ 

بھوکی پیاسی ہر گھڑی شکر ِ خُدا کرتی رہیں

خُلق ِ احمد کی بنیں پہچان حضرت فاطمہ 

رات دن رب کی عبادت ہی رہا جن کا طریق 

ہر گھڑی پڑھتی رہیں قرآن حضرت فاطمہ 

ساجد ؔ اُن کی شان و عظمت کی بیاں قُرآن نے 

طاہرو اطہرہ ،ذیشان حضرت فاطمہ 

(صاحبزادہ محمد لطیف ساجد چشتی )

(انتخاب: سید محمد شہزاد علی)

 


مزید پڑھیے


سیّدہ زینب سلام اللہ علیہابنت علی علیہ السلام

اتوار 13 جنوری 2019ء

پیر قمرالشکوراحمد

ارشادِربُّ العزّت ہے۔ترجمہ:یہ وُہ(انعام)ہے جِس کی خُوشخبری اللہ ایسے بندوںکو سُناتاہے۔جوایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے،فرمادیجئے:میں اِس(تبلیغِ رسالت)پرتم سے کوئی اُجرت نہیںمانگتامگرقرابت وقُربت سے محبت(چاہتاہوں ) اورجو شخص نیکی کمائے گا ہم اُس کے لئے اس میں آخرت کاثواب اور بڑھادیں گے بے شک اللہ بڑا بخشنے والاقدردان ہے۔ (الشوری:23)

حضرت عبداللہ بن عبّاس رضی اللہ عنہمااپنی تفسیر(ابنِ عبّاس)میںاِس مُبارک آیت کا شانِ نزول بیان کرتے ہیں کہ کُچھ ایسے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہما جنہیں اللہ تعالیٰ نے دولتِ ایمان کے ساتھ ساتھ ما لِ دُنیا بھی فراوانی سے عطا فرمایا تھااُنہوں نے عرض کیا اگر اجازت ہوتو
مزید پڑھیے


سیدہ زینب بنت علی سلام اللہ علیہا

اتوار 13 جنوری 2019ء

 

 جناب ِ حیدر ِ کرّار کاہیں حوصلا زینب 

خواتینِ جہاں کے واسطے ہیں رہنما زینب

نواسی مُصطفیٰ کی نُور عین فاطمہ تُم ہو 

مِلا سب سے نِرالا ہے تجھی کو مرتبہ زینب 

سلامی تیرے مرقد پر فرشتے دینے آتے ہیں 

تِرے بیٹو ں کے خُوں نے ہے سجادی کربلا زینب 

تِری پاکیزگی ہے آیتِ تطہیر سے ظاہر 

نبی کی لاڈلی بیٹی ہے تیری والدہ زینب 

کبھی دربار میں اپنے گدا ساجد ؔ کو بُلوالیں 

تِرا راضی خُدا تجھ پر ہُوا یا سیدہ زینب 

کلام : صاحبزادہ محمد لطیف ساجد چشتی 

انتخاب : سید محمد شہزاد علی 

 


مزید پڑھیے


ابو انیس محمدبرکت علی لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

جمعرات 10 جنوری 2019ء

صاحبزادہ پیر مختاراحمد جمال تونسوی

 

    خدائے واحدکی پاک ذات نے اشرف المخلوقات کی بھلائی ، ہدایت اور مثبت تعلیم و تربیت کیلئے رسولوں او ر انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد اپنی نثار وارادہ کے تحت بزرگانِ دین اور اولیائے کرام کا باقاعدہ سلسلہ شروع کیا ور بے شک انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد بزرگانِ دین اور اولیائے کرام نے نہ صرف کروڑوں لوگوں کو مسلمان کرتے ہوئے مشرف بہ اسلام کیا ۔ بلکہ دیا سے دیا جلانے کے مصدق ان مسلمانوں میں سے بے شمار بزرگانِ دین اور اولیائے کرام کی صورت میں چراغ روشن کیے ۔
مزید پڑھیے