Common frontend top

سجاد میر


آگ ‘عذاب اور زہر


آج ہماری کابینہ یہ فیصلہ کرنے بیٹھی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں۔ یہ وہ سوال ہے جو اس دن پیدا ہوا تھا جب پہلے مسلمان نے اس سرزمین پر قدم رکھا تھا۔ویسے تو ہمارے قائد اعظم نے بڑے مدبرانہ استدلال کے ساتھ فرمایا تھا کہ جب برصغیر میں پہلا شخص مسلمان ہوا تھا تو پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔ میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ اس میں مسلمان ہونے کی بات ہے۔ یہ نہیں کہ جب پہلے مسلمان نے اس سرزمین پر قدم رکھا تھا۔ یہ تسخیر ارضی کا مسئلہ نہ تھا، دلوں
هفته 03 اپریل 2021ء مزید پڑھیے

ہزمیجسٹی لائل اپوزیشن

جمعرات 01 اپریل 2021ء
سجاد میر
برطانیہ جمہوریت کی ماں کہلاتا ہے۔یہاں حزب اختلاف کو شہنشاہ معظم(یا ملکہ معظمہ) کی وفادار اپوزیشن کہا جاتا ہے۔ہزمیجسٹی ز لائل اپوزیشن۔مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے ریاست کے باغی نہیں بن جاتے۔ہمارے ہاں اسلام کی تاریخ میں ایسے بہت سے گروہ پیدا ہوئے جنہوں نے ریاست و خلافت کے ہوتے ہوئے عوام کے حقوق کے لئے اختلاف کی آواز اٹھائی۔انہوں نے اسے مصلحت دینی کے منافی سمجھا کہ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ان کی کئی شکلیں ہیں۔ دوسری طرف ایسے بھی لوگ تھے جن میں بڑے بڑے جلیل القدر اور صائب النسل
مزید پڑھیے


امپیریل بنک آف پاکستان

هفته 27 مارچ 2021ء
سجاد میر
جب میں نے پہلا کالم لکھا تو مجھے یاد ہے کہ اس کی بنیاد کیا تھی۔ یہ میں اس کالم کی بات نہیں کر رہا جو ایک پیشہ ور صحافی کے طور پر میں نے لکھنا شروع کیا‘ بلکہ اس شوقیہ کالم کی بات کر رہا ہوں جو ایک درجہ دوم(سکینڈ ایئر) کے طالب علم نے اپنے شہر کے ایک مقامی اخبار میں لکھا تھا ۔ہوا یوں کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر نیشنل بنک کا وہی درجہ ہوتا تھا جو ملک میں سٹیٹ بنک کا ہوتا ہے۔ گویا بڑا مقام تھا۔ یہ بنک ضلع کچہری کے اندر اسی بلڈنگ میں
مزید پڑھیے


عورت کی کہانی

پیر 22 مارچ 2021ء
سجاد میر
سوچا تھا،اس بار اس معاملے کا تذکرہ نہ کیا جائے ،تو اچھا ہے۔ اگرچہ عورت مارچ کے دوران ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جنہیں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ماضی میں ایسا ہوتا آیا ہے کہ جب کوئی منہ پھٹ بے باک ہونے کی کوشش کرتا تھا، تو میں بھی ایک آدھ بار نہایت شائستہ انداز میں جو ادب و تہذیب نے سکھا رکھا ہے‘ ایسی بات دوٹوک انداز میں کہہ جاتا تھا۔ ایسے میں بڑے بڑوں کا پسینہ چھوٹتے دیکھا ہے۔ اس بار لگ یہ رہا تھا کہ اشتعال انگیز بینر اس لئے بنائے جاتے ہیں، تاکہ معاشرے میں
مزید پڑھیے


پیپلز پارٹی کی کہانی

هفته 20 مارچ 2021ء
سجاد میر
میں ان دنوں رہ رہ کر سوچ رہا ہوں کہ میری زندگی میں کبھی ایسا وقت نہیں آئے گا کہ میں یک سو ہو کر پیپلز پارٹی کو سراہ سکوں۔جب سے نئی پی ڈی ایم بنی ہے میرے اندر ہمیشہ سے یہ کھدیڑ لگی تھی کہ ان پارٹیوں کا نباہ کیسے ہو گا۔ یہ میں اس لئے نہیں سوچتا تھا کہ میں تحریک انصاف کے حوالے سے کوئی بغض رکھتا تھا۔ بلکہ میرے لئے اصل مسئلہ پیپلز پارٹی رہی ہے‘جب سے یہ پارٹی بنی ہے میری روح کے لئے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ
مزید پڑھیے



حب الوطنی کا زعم

پیر 15 مارچ 2021ء
سجاد میر
سیاست بھی کیا شے ہے‘ عجب عجب باتوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔ بلاول بھٹو کو کہنا پڑا کہ ہمارے ووٹ کسی نے توڑے نہیں ہیں بلکہ ہمارے سارے امیدواروں نے ٹھیک ٹھیک یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیے ہیں یہ جو سات ووٹوں کا نام پر مہر لگانے کا معاملہ ہے وہ ووٹ ضائع کرنے کے لئے قطعاً نہیں تھا۔ اس لئے ہم جیت گئے ہیں‘ ہمارے امیدوار آخری دم تک ہمارے ساتھ رہے۔ کسی نے ہمیں دھوکہ نہیں دیا۔ وہ اس کے علاوہ کہہ بھی کیا سکتے تھے۔ دوسرا موقف یہ ہے کہ ایسی بات نہیں۔اس بار ووٹروں پر یہ
مزید پڑھیے


جمہوریت کے خواب

جمعرات 11 مارچ 2021ء
سجاد میر
ایک قول حضور نبی کریمﷺ سے منسوب ہے کہ مری امت کسی غلط بات پر متفق نہیں ہوتی۔ میرے خیال میں سچی جمہوریت کے حق میں اس سے مضبوط دلیل اور کیا ہو سکتی ہے۔ ترکی کے اسلامی مفکر ہیں۔ انہوں نے ایک اور حدیث کی ایک بہت خوبصورت تعبیر کر رکھی ہے۔ عام طور پر ہمارے ہاں اس قول نبیؐ کو اس کی روح کے مطابق نہیں سمجھا جاتا ہے مگر آزاد ترک فضائوں میں پروان چڑھنے والا یہ دانشور اس کے کیا خوبصورت معنی بیان کرتا ہے۔ انھوںنے کہیں لکھ رکھا ہے کہ یہ جو حدیث مبارکہ ہے
مزید پڑھیے


آپ کی بقا کا راز

پیر 08 مارچ 2021ء
سجاد میر
ایک بات تو اچھی ہوئی کہ ہمارے وزیراعظم نے گزشتہ دنوں کی صورت حال سے ایک سبق سیکھا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں اور اتحادیوں سے براہ راست رابطہ قائم کیا، جو کام انہیں ایک لیڈر کے طور پر پہلے ہی کرنا چاہیے تھا‘ وہ انہوں نے ایک جھٹکا کھانے کے بعد کرنا ضروری سمجھا۔ یہ الگ بات ہے کہ ان کی یہ تبدیلی قلب عارضی ہے یا مستقل رہے گی اور یہ بھی طے نہیں کہ وہ اس لمحے کو اس حوالے سے یاد رکھیں گے یا یہ لمحہ گزر جانے کے بعد اسے بھول جائیں گے۔ دوسری بات البتہ
مزید پڑھیے


سیل زماں کے تھپیڑے

هفته 06 مارچ 2021ء
سجاد میر
میں سینٹ کے نتائج سے زیادہ اس بات کا منتظر تھا کہ ہمارے وزیراعظم کا رویہ ان نتائج کے بعدکیا ہوتا ہے۔ جب یہ اعلان ہوا کہ وہ قوم سے خطاب کریں گے تو مرا ماتھا ٹھنکا۔ مجھے یہ خوف ستانے جا رہا تھا کہ کہیں وہ اپنے پرانے رویے پر ہی قائم نہ رہیں اور اتنے بڑے واقعے سے کوئی سبق نہیں سیکھیں۔ جب ایسا ہی ہوا تو ظاہر ہے تشویش بے محل نہیں۔ ہمارے وزیراعظم کا یہ انداز ہے کہ وہ اپنی ہر بات کو حتمی سمجھتے ہیں اور اپنے سے ہٹ کر کسی کی رائے کو بالا
مزید پڑھیے


کشمیر پر پیش رفت ایک نئی جہت!

هفته 27 فروری 2021ء
سجاد میر
اس خبر کا مطلب کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزنے ایک دوسرے سے فون پر بات کی ہے اور یہ طے پایا ہے کہ دونوں ممالک کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر اس معاہدے کا احترام کریں گے جو انہوں نے 2003ء میں کر رکھا ہے۔ اس کے تحت لائن آف کنٹرول پر ایک طرح کی جنگ بندی ہے۔ تاہم اس معاہدے پر 2014ء سے عمل نہیں ہو رہا۔ روز خبریں آتی ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے دونوں طرف جانوں اور املاک کا نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان کے لئے مشکل
مزید پڑھیے








اہم خبریں