Common frontend top

سرور باری


رسول بخش پلیجو۔ ایک انسا ن دوست رہنما


سات جون کو پلیجو کی چوتھی برسی انقلابی جوش و خروش سے انکے آبائی گاوں جنگ شاہی میں منائی گئی۔ جس میں انکے ہزاروںسا تھیوں نے شرکت کی۔ میں پوری کوشش کے باوجود شریک ہونے سے قا صر رہا۔ پلیجو کی میراث(legacy)) تو ہمہ جہت ہے مگر بقول عطا راجر، پلیجو بنیادی طور پر ایک انسان دوست شخصیت تھے۔ انکی نظر میں انسا نیت سازی کے بغیر انقلاب برپا کرنا محض انسانیت کا قتل ہے۔ انکے تیار کیے ہوے افراو سے ملتے ہی آپکو احساس ہوتا ہے اگرپاکستان کو ایک انسان دوست، عوامی، جمہوری اور خوشحال ملک بنانا ہے تو
هفته 18 جون 2022ء مزید پڑھیے

سارا مسئلہ ہی کرپشن کا ہے ……(2)

منگل 07 جون 2022ء
سرور باری
کیا خطرات اور خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے اس کی یاد کافی ہے؟ قدرتی آفات کے ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ تباہی تب ہوتی ہے جب کمزوری کسی خطرے کا سامان کرتی ہے۔ کچھ سائنس دان یہ بحث کرتے نظر آتے ہیں کہ "تمام ممالیہ جانور بشمول انسان خوف کی کیفیت کا مقابلہ دماغ کاایک خاص حصہ کر تا ہے ، جسے امیگڈالا(Amygdala) کہتے ہیں۔ اگر کچھ انسان ایک طرح کے خوف کا با ر بار سامنا کرتے ہیں، تو انکے ذہنوں میں اس خوف کے گھر کر جانے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اصل سوال
مزید پڑھیے


سارا مسئلہ ہی کرپشن کا ہے

اتوار 05 جون 2022ء
سرور باری
یہ ہفتہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کا وقت تھا۔ایک عام اسکول کا دن،جب 7.6 شدت کے زلزلے نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں تباہی پھیلا دی۔تقریباً 20,000 بچے اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ کلاسز میں جا رہے تھے۔ مجموعی طور پر تقریباً 85,000 افراد ہلاک،140,000 زخمی اور پینتیس لاکھ گھر تباہ ہو گئے، کیونکہ 0.6 ملین مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ آنے والے اکتوبر میں ہم اس سانحہ کی 17ہویں سالگرہ منائیں گے۔ ہمیں اس سوال کو حل کرنا ہوگاکہ بھاری نقصانات کا بنیادی طور پر ذمہ دار کون تھا؟ کیا یہ زلزلہ تھا یا غیر معیاری تعمیر یا
مزید پڑھیے


عوامی اعتماد جیتنے کے مواقع (2)

اتوار 22 مئی 2022ء
سرور باری
اس کے باوجود، NGOs کے لیے مجموعی طور پر ماحول 1990 کی دہائی کے اوائل سے یقینی طور پر محدود رہا ہے اور 2015 تک یہ جابرانہ شکل اختیار کر گیا، جو22 20 میں بھی جاری ہے۔ اس لیے یہ دلیل دی جا سکتی ہے کہ جبر کی موجودہ لہر کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس اور CIVICUS رپورٹس کے نتائج بھی اسی درد کی بازگشت ہے۔ لہٰذا، ریاستوں کو شہری آزادیوں پر رکاوٹ و قدغن لگانے پر چیلنج کرنا ہوگا اور شاید ضرورت پڑے تو پرامن مزاحمت ہی واحد آپشن ہوگا۔
مزید پڑھیے


عوامی اعتماد جیتنے کے مواقع

هفته 21 مئی 2022ء
سرور باری
ایسا لگتا ہے کہ این جی اوز کا پاکستان میں کبھی کوئی وجود ہی نہیںرہا۔ این جی اوز سے تعلق رکھنے والے چند افراد ہی دن بدن گہر ی ہوتی سیاسی تفریق پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ درحقیقت، ان کی خاموشی دلچسپی سے خالی نہیں۔ ایک انتہائی تفریق زدہ ماحول میں، آزاد آوازیں وقت کی ضرورت ہیں۔ تو، این جی اوز کو پوزیشن لینے سے کونسا امر مانع ہے ؟ فنڈنگ کی کمی، ہمت کی کمی، یا فکری سوجھ بوجھ کی کمی یا یہ ان سب کی۔ میری نظر میں یہ محض موقع
مزید پڑھیے



سیاسی بحران اور قدرتی آفات

هفته 14 مئی 2022ء
سرور باری
پاکستان کے سیلاب سے بچنے کے انتظامات 'عام' اوقات میں بھی ناقص رہے ہیں۔ ملک بھر میں آفات منڈلا رہی ہیں۔ چولستان اور تھر پہلے ہی خشک سالی کی زد میں آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، 7 مئی کو ہنزہ ضلع ایک بہت بڑی گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOF) سے بری طرح تباہ ہوا ہے ۔ عام طور پر، برفانی جھیلیں مئی میں بنتی ہیں لیکن اس سال یہ ایک ماہ پہلے تیار ہوئی ہیں۔ 2010ء کے سپر فلڈ کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان اور صوبائی حکومتوں نے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔ پنجاب حکومت
مزید پڑھیے


مزدور تحریک کے نام

هفته 07 مئی 2022ء
سرور باری
یہ وقت بھی آنا تھا کہ آج ایک سو اڑتیس سال بعد بھی ایک بات میں پورے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ قدامت پسند مغربی دانشوروں نے چالیس سال پہلے جو حکمرانی کا ماڈل یا ڈھانچہ تشکیل دیا تھا ،آج شکا گو سے لیکر پاکستان اور لندن سے لیکر ڈھاکہ تک مسترد کیا جا رہا ہو گا۔آپ سے زیادہ اس ڈھا نچہ کا کون ڈ سا ہوا ہے؟آئیے اس ماڈل کا مختصر سا پوسٹ مارٹم کریں۔ آپکو شاید معلوم ہو کہ پاکستان کی 65 فیصد قابل کاشت زمین پر پندرہ فیصد جاگیرداروں کا قبضہ ہے۔جی
مزید پڑھیے


انتخابی اصلاحات اوربیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق

هفته 30 اپریل 2022ء
سرور باری
اگست 2017 میں، قومی اسمبلی نے الیکشن بل 2017 منظور کیا۔ نیا قانون بنیادی طور پر نو انتخابی قوانین کا ایک متفقہ ورژن تھا۔ اس نے رولز بنانے، بجٹ بنانے اور عہدے بنانے کے لیے حکومت اور پارلیمنٹ پر انحصار کم کرکے الیکشن کمیشن کے اختیارات میں بھی اضافہ کیا۔ نئے قانون نے پولنگ کے لیے ٹیکنالوجی جیسے کہ ای وی ایم (سیکشن 103) اور پاکستان کے بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے آئی ووٹنگ (سیکشن 94) کے استعمال کی راہ بھی ہموار کی۔ الیکشن کمیشن نے اپنے اسٹریٹجک پلان2019-23میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو شامل کیا۔ اکتوبر 2018 میں سپریم
مزید پڑھیے


خرو شیف کی گرہ

هفته 23 اپریل 2022ء
سرور باری
بظاہر کھنچائو رک گیا ہے‘ لیکن آئندہ دنوں میں زیادہ جارحانہ طور پر تیز ہو جائے گا۔یہ اس ٹیلیگرام کا حصہ ہے جو سوویت یونین کے رہنما خرو شیف (64-1953) نے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو کیوبا کے میزائل بحران کے عروج پر بھیجا تھا: مسٹر صدر‘ ہمیں اور آپ کو اب اس رسی کے سروں کو نہیں کھینچنا چاہیے جس میں آپ نے جنگ کی گرہ باندھی ہے۔کیونکہ ہم دونوں جتنا زیادہ کھینچیں گے یہ گرہ اتنی ہی مضبوط ہو گی اور ایک لمحہ ایسا بھی آ سکتا ہے کہ یہ گرہ اس قدر مضبوط ہو جائے گی کہ
مزید پڑھیے


سیاسی بھونچال

اتوار 10 اپریل 2022ء
سرور باری
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر ڈپٹی سپیکر کی تین اپریل کی رولنگ کے ساتھ وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے احکامات کو بھی منسوخ کر دیا ہے ، مزید برآں ، سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ 9 اپریل بروز ہفتہ کواسمبلی کا اجلاس بلایا جائے،سپیکر عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائے اور نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی نہیں کیا جائیگا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو بھی بحال کرنے کا حکم دیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں